وزارتِ تعلیم

تعلیمی سال 22-2021کے لئے ادارے کی انوویشن کونسل (آئی آئی سی 4.0) کی سالانہ کارکردگی کا اجراء

Posted On: 18 NOV 2022 8:50PM by PIB Delhi

تعلیم کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاس سرکار نے تعلیمی سال 22-2021 کے لیے ادارے کی انوویشن کونسلز (آئی آئی سیز) کی سالانہ کارکردگی کو ای- ریلیز کیا اور آج آئی آئی  سی  2021-22 کی سالانہ رپورٹ کی نقاب کشائی کی۔ پروگرام کے دوران،آئی آئی سی اداروں کے لئے وائی یو کے ٹی آئی (یکتی) انوویشن چیلنج 2023 کا بھی اعلان کیا گیا،تاکہ  اُن کے لیے بہترین اختراعات کووائی یو کے ٹی آئی انوویشن ریپوزٹری پورٹل کے ذریعے وزارت تعلیم کے انوویشن سیل میں نامزد کیا جائے ،تاکہ اختراع کاروں کی مزید رہنمائی اور فنڈنگ میں مدد کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BZVB.jpg

ڈاکٹر سرکار نے ہمارے ملک کے اختراعات اور اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم میں ترقی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سر ان کی دور اندیش قیادت کا سہراباندھا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ یکتی انوویشن چیلنج میں فعال طور پر حصہ لیں تاکہ نئی ٹیکنالوجیز کا تصور کرسکیں ، اختراعات کرسکیں اور ترقی دے سکیں۔ انہوں نے ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کا حوالہ دیا، کہ "سیکھنا تخلیقی صلاحیتوں کو جنم دیتا ہے، تخلیقی صلاحیت سوچ کی طرف لے جاتی ہے، سوچ علم فراہم کرتی ہے، علم آپ کو عظیم بناتا ہے" اور تعلیمی اداروں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور خود کو اختراع کے مرکز کے طور پر قائم کریں اور ہندوستان کو  علمی معیشت اور اختراع  اور اسٹارٹ اپ  کے لیے عالمی مرکز بنائیں ۔

 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 6400 سے زیادہ انسٹی ٹیوشنز انوویشن کونسلز (آئی آئی سیز) قائم کی گئی ہیں، جو جدت طرازی اور کاروباری سرگرمیاں انجام دینے اور کیمپسز میں ایک متحرک اختراع اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے ایک منظم اور ساختیاتی  نقطہ نظر فراہم کرتی ہیں۔

تعلیمی سال 22-2021 کے دوران، ان آئی آئی سیز کی طرف سے مجموعی طور پر 63288  آئی اینڈ ای سرگرمیاں انجام دی گئیں، جو پچھلے سال کی گئی سرگرمیوں کی تعداد سے دوگنی ہیں۔ سالانہ کارکردگی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہر سال جدت طرازی اور کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ایک فرد کی اوسط نمائش 19-2018 میں 4 سے کم نمبروں سے 21-2020 میں 8 اور آئی آئی سیز اداروں میں 22-2021میں 10 نمبروں تک کافی حد تک بڑھ گئی ہے۔ مزید برآں،ایچ ای آئیز  میں آئی آئی سیزبڑی تعداد میں اختراعی اور کاروباری سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، اس کی وجہ سے طلباء اور فیکلٹی ممبران میں اختراع اور کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بیداری کی سطح میں مثبت اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029STH.jpg

وزارت تعلیم  کے انوویشن سیل کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر اَبھے جیرے نے ادارے کی انوویشن کونسل کی کارکردگی پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایچ ای آئیز میں انسٹی ٹیوشن کی انوویشن کونسل انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) جنریشن کو بڑھانے، ٹیکنالوجی کی منتقلی، اختراع کو بڑھانے اور تعلیمی اداروں سے اسٹارٹ اپ آؤٹ پٹس کے فروغ دینے  میں کثیر الضابطہ تعامل اور شراکت داری کے نقطہ نظر کو یقینی بنا رہی ہے۔

تقریب کا اختتام اس تبصرہ کے ساتھ ہوا کہ ادارے کی انوویشن کونسل جیسے پروگرام یقیناً  ایچ ای آئیز میں اختراع کے مناظر میں تبدیلیاں لائیں گے اور قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)  2020 کو مؤثر طریقے سے نا فذ کرنے میں بھی ان کی مدد کریں گے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک- ق ر)

U-12847



(Release ID: 1878210) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi