وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے آسٹریلیا کی مغربی سڈنی یونیورسٹی میں آیورویدک سائنس میں اکیڈمک چیئر(شعبے کاسربراہ) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے
یہ ہمارے سائنسی مشقوں کے قابل اعتماد ثبوت کے لئے عوامی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام کے ساتھ ضم کرنے کے لئے تحقیق کے نتائج کے اطلاق میں بھی مددگار ثابت ہوگا: ویدیہ راجیش کوٹیچا
Posted On:
22 NOV 2022 6:22PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے این آئی سی ایم ہیلتھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں تین سال کی مدت کے لیے آیوروید اکیڈمک چیئر (شعبے کا سربراہ) کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے )، نئی دہلی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور سربراہ (محکمہ کمارابھرتیہ) ڈاکٹر راجگوپالا ایس کو ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی، آسٹریلیا میں آیورویدک سائنسز کے اکیڈمک چیئر کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
وزارت آیوش میں سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر پروفیسر بارنی گلوور اور دیگر کی قیادت میں آسٹریلیائی وفد سے ملاقات کی۔ خصوصی سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک، مشیر (آیوروید)، ڈاکٹر منوج نیساری، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے)کی ڈائریکٹر پروفیسر تنوجا نیساری ، آیوش وزارت (ایم او اے )میں ڈائریکٹر ڈاکٹر ودیارتھی، ڈاکٹر راجگوپالا ایس اور آیوش وزارت کے دیگرافسران کے ساتھ وزارت خارجہ میں جوائنٹ سکریٹری(اوشنیا)محترمہ پارمتا ترپاٹھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ شعبہ آسٹریلیا میں علمی اور تعاون پر مبنی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں ہمارے کوشش کو مضبوط کرے گا۔ یہ ہمارے سائنسی مشقوں کے قابل اعتماد ثبوت کے لئے عوامی صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے نظام کے ساتھ ضم کرنے کے لئے تحقیق کے نتائج کے اطلاق میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی کے صدر اور وائس چانسلر پروفیسر بارنی گلوور نے تسلیم کیا کہ اس تعاون سے مغربی طب اور آیورویدک سائنس کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد ملے گی۔
یہ اکیڈمک چیئر آیوروید میں علمی اور باہمی تحقیقی سرگرمیوں کو انجام دے گی جس میں جڑی بوٹیوں کی دوائی اور یوگا کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیارات اور قلیل مدتی/درمیانی مدت کے کورسز اور تعلیمی رہنما اصول شامل ہیں۔ یہ ایک مضبوط آسٹریلوی ریگولیٹری فریم ورک کے اندر آیور وید سے متعلق تدریس، تحقیق اور پالیسی کی ترقی میں عمدگی کا مظاہرہ کرنے اور اسے فروغ دینے میں تعلیمی قیادت فراہم کرے گا اور روایتی دیکھ بھال میں ثبوت پر مبنی آیوروید ادویات کے اطلاق اور انضمام کو فروغ دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرے گا۔
آیوش کی وزارت نے آیوروید اور یوگا کو ہندوستان کی سافٹ طاقت کے طور پر فروغ دینے اور قائم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی ہیں۔ اس کی سہولت کی خاطر 16 ممالک کے ساتھ آیوش شعبے کی سربراہی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ آیوش کی وزارت نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک مرکزی شعبے کی اسکیم (آئی سی اسکیم) بھی تیار کی ہے جوکہ آیوش کے طبی نظام کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے، بیرون ممالک میں آیوش نظام کی بین الاقوامی تشہیر، ترقی اور منظوریوں کو سہولت پذیر بنانے اور ماہرین کے تبادلے کی سہولت کے بین الاقوامی تعاون کے لیے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح۔
(U: 12834)
(Release ID: 1878201)
Visitor Counter : 163