بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کے مطابق ملک بھر میں 45 مقامات پر روزگار میلے کا انعقادکیا گیا


وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 71,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے ( او او اے ) تقسیم کئے

بجلی  اور شمال مشرقی خطے کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے سونی پت کے کھیوڑہ میں 81 نوجوانوں کو مختلف عہدوں کے لئے تقرری نامے سونپے

Posted On: 22 NOV 2022 4:49PM by PIB Delhi

روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے وزیراعظم کے عہد کے مطابق آج ملک بھر میں 45 مقامات پر روزگار میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 71,000 نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے ( او او اے ) تقسیم کئے ۔

بجلی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے سونی پت کے کھیوڑہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے مرکز پر منعقدہ روزگار میلہ میں مہمان خصوصی کے طور پر 81 نوجوانوں کو مختلف عہدوں کے لئے تقرری نامے سونپے۔ روزگار میلہ قومی سطح پر منعقد کیا گیا تھا، جس کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ یہ پروگرام کھیوڑہ میں سی آر پی ایف سنٹر میں بھی براہ راست نشر کیا گیا، جہاں بجلی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے اجتماع سے خطاب کیا۔

image001Y642.jpg

بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب راج کمار سنگھ 22 نومبر ، 2022 ء کو ہریانہ کے سونی پت میں ’ روزگار میلہ‘ سے خطاب کرتے ہوئے ۔

 

image002PHGK.jpg

بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب راج کمار سنگھ 22 نومبر 2022 ءکو ہریانہ کے سونی پت میں 'روزگار میلہ' سے خطاب کرتے ہوئے ۔

 

نئے بھرتی ہونے والے حکومت میں شامل ہو کر قوم کی خدمت کریں گے۔ وہ قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے اور انڈیا@47 کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ تقریب  وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق اگلے ایک سال کے دوران 10 لاکھ تقرریاں فراہم کرنے کے سلسلے کی دوسری تقریب ہے (پہلی تقریب  22 اکتوبر ، 2022 ء کو 50 مقامات پر منعقد کی گئی تھی ) ۔

image003ZCGU.jpg

بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب راج کمار سنگھ 22 نومبر ، 2022 ء کو ہریانہ کے سونی پت میں 'روزگار میلہ' میں نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے دیتے ہوئے

جناب سنگھ نے کہا کہ ملک اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ملک میں سرکاری شعبے کے ساتھ نجی شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت نے سرکاری خدمات میں 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں قومی سطح پر روز گار میلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آج دوسرے روز گار میلے ملک بھر میں 71 ہزار تقرری نامے دیئے گئے۔ ریاستی حکومتوں کو بھی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کا کام کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی توجہ اب روزگار پر ہے۔

 

 

جناب سنگھ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  28-2027 ء  تک بھارت ، دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بن کر ابھرے گا۔ ہماری اقتصادی ترقی کی شرح تقریباً 7 فی صد ہے ، جو بہت اچھی ہے۔ ترقی کی یہ شرح اگلے 20 سال تک جاری رہے گی۔نئے منتخب ہوئے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ، مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے ، ان پر زور دیا کہ وہ ملازمت کو مشن کے طور پر اپناتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔  انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر اور ترقی آپ کی ذمہ داری ہے ، جو شخص  ، جس رول میں بھی کام کر رہا   ہے ، اُسے ملک کی سالمیت اور اتحاد کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا چاہیئے۔

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ بینک ہمارے ملک کی اقتصادی ترقی کی مضبوط کڑی ہیں، جن کی مدد سے اسٹارٹ اپس کو نئی قوت ملی ہے ۔ انہوں نے بینکنگ سیکٹر کے افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ ان کے پاس آنے والے نوجوانوں کے کسی بھی اسٹارٹ اپ پروجیکٹ کی مالی معاونت کریں۔  انہوں نے مزید کہا کہ ملک آگے بڑھ رہا ہے ، جس کے لئے مناسب توانائی کی بھی ضرورت ہے اور اس کے لئے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں۔

مرکزی وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) نارتھ ویسٹرن ریجن مول چند پوار نے نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت ایک بہت اہم موضوع بن گیا ہے۔ اس سمت میں ایک نئی پہل کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کی طرف قدم اٹھایا ہے۔ نئے تعینات کئے گئے لوگوں کو کرم ویر کا نام دیا گیا ہے ، جو حکومت ہند کے نمائندے کے طور پر ایک عوامی ملازم کے طور پر کام کریں گے۔ سرکاری شعبے میں آنے سے معاشرے اور شہریوں کے تئیں ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ، جسے پوری لگن اور ایمانداری کے ساتھ نبھانا چاہیئے۔

اس دوران سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے کھیوڑہ مرکز کے (سی آر پی ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کومل سنگھ نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔ ملازمت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاص طور پر ان کے لئے کرم یوگی پرارمبھ کے نام سے ایک اسکیم شروع کی گئی ہے، جس کے ذریعے نئے تعینات ہونے والے نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر کرم یوگی پرارمبھ یوجنا اور روزگار میلوں کے تناظر میں مختصر فلمیں بھی دکھائی گئیں۔ اس موقع پر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل مہندر سنگھ اور سی آر پی ایف کے دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 22-11-2022 )

U. No.  12817

 



(Release ID: 1878105) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi