وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت - بحر الکاہل  علاقائی مذاکرات 2022 ( آئی پی آر ڈی ) : 23 سے 25 نومبر ، 2022 ء

Posted On: 22 NOV 2022 4:47PM by PIB Delhi

آئی پی آر ڈی ، بھارتی بحریہ کی ایک اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی سالانہ کانفرنس ہے اور یہ اسٹریٹیجک سطح پر بحریہ کی مصروفیت کا بنیادی مظہر ہے۔ نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن ( این ایم ایف ) نیوی کا نالج پارٹنر اور ایونٹ کے ہر ایڈیشن کا چیف آرگنائزر ہے۔ آئی پی آر ڈی ، خیالات کے تبادلے کو فروغ دینے اور علاقائی طور پر متعلقہ سمندری مسائل پر بات چیت کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔ ایک ٹریک 1.5 ایونٹ ہونے کے ناطے ، جس کا مقصد عوامی پالیسی پر بات چیت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، آئی پی آر ڈی سرکاری اور غیر سرکاری ایجنسیوں اور اداروں سے متوازن نمائندگی کے لئے کوشاں ہے۔ آئی پی آر ڈی کے پہلے دو ایڈیشن بالترتیب 2018 ء اور 2019 ء میں نئی ​​دلّی میں منعقد کئے گئے تھے ۔ آئی پی آر ڈی ، 2020 کووڈ-19 وباء پھیلنے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ آئی پی آر ڈی کا تیسرا ایڈیشن 2021 ء میں آن لائن موڈ میں منعقد ہوا۔ آئی پی آر ڈی کے ہر یکے بعد دیگرے ایڈیشن کا مقصد بھارت -بحرالکاہل کے اندر پیدا ہونے والے مواقع اور چیلنجوں دونوں کا جائزہ لینا ہے۔ اس سالانہ مکالمے کے ذریعے، بھارتی بحریہ اور این ایم ایف ، بھارت -بحرالکاہل کے سمندری ڈومین کو متاثر کرنے والی جغرافیائی سیاسی پیش رفت سے متعلق گفت و شنید کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے۔

آئی پی آر ڈی کا چوتھا ایڈیشن 23 سے 25 نومبر ، 2022 ء  تک منعقد ہونے والا ہے۔  آئی پی آر ڈی – 2022 کا موضوع  ’ آپریشنلائزنگ دی انڈو پیسیفک اوشینز انیشیٹو (آئی پی او آئی) ‘ ہے، جس کا اظہار 04 نومبر ، 2019 ء کو 14ویں ایسٹ ایشیا سمٹ ( ای اے ایس ) میں بینکاک میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا ۔  آئی پی او آئی  علاقائی تعاون کے لئے ایک جامع اور شمولیت والی تعمیر ہے ، جو سات باہم مربوط ستونوں پر مرکوز ہے ، جن میں  میری ٹائم سیکیورٹی، میری ٹائم ایکولوجی، میری ٹائم ریسورسز، ڈیزاسٹر میں خطرات کو کم کرنا اور بندوبست ، تجارتی رابطہ اور سمندری نقل و حمل، صلاحیت سازی اور وسائل کا اشتراک اور سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیمی تعاون شامل ہیں ۔

بھارتی بحریہ حکومت کی اہم میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ہونے کے ناطے، آئی پی او آئی کے سات ستونوں میں سے ہر ایک کو عملی شکل دینے میں پوری طرح شامل ہے۔  بھارت – بحر الکاہل علاقائی مذاکرات – 2022 ایڈیشن ( آئی پی آر ڈی – 2022 ) آئی پی او آئی  اور اس کے نفاذ ، خاص طور پر ’ میری ٹائم سیکیورٹی ‘ کے ستونوں پر مخصوص توجہ کے ساتھ ، اس کا نافذ کرنے پر مرکوز ہے ۔ آئی پی آر ڈی-2022 نئی دلّی میں فزیکل فارمیٹ میں 23 سے 25 نومبر ، 2022 ء  کو چھ پروفیشنل اجلاس کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ آئی پی او آئی میں تعاون کا تصور بہترین اور جامع طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک افتتاحی اجلاس اور مارگدرشن (گائیڈنس) اجلاس ہوگا ، جس میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ ، ماحولیات کے مرکزی وزیر  جناب بھوپیندر یادو اور دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ کے خطاب شامل ہوں گے ۔

آئی پی آر ڈی-2022 کے چھ موضوعاتی طور پر ترتیب دیے گئے اجلاس یہ ہیں: (1) بھارت -بحرالکاہل میں ہولیسٹک میری ٹائم سیکیورٹی کے تانہ بانہ قائم کرنا : کثیر جہتی اختیارات؛ (2) بھارت  بحر الکاہل کے مغربی اور مشرقی سمندری وسعت میں ہولیسٹک سیکیورٹی پلوں کی تعمیر؛ (3) بحری رابطے کی تعمیر: بندرگاہیں، تجارت اور ٹرانسپورٹ؛ (4) ٹھوس اور سماجی سائنس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صلاحیت سازی اور صلاحیت میں اضافہ؛ (5) علاقائی بلیو اکانومی کے لئے عملی نقطہ نظر؛ (6) آفات کے خطرات میں کمی اوربندوبست ؛ چھوٹے جزیرے کی ترقی پذیر ریاستوں ( ایس آئی ڈی ایس ) اور کمزور ساحلی ریاستوں کے لئے حل۔

IPRDLogoZTUP.jpg

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 22-11-2022 )

U. No.  12816


(Release ID: 1878103) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Telugu