وزارتِ تعلیم

تمل وفد کی دوسری کھیپ ’کاشی تمل سنگمم‘ میں شرکت کے لیے منگل کو کاشی پہنچی

Posted On: 22 NOV 2022 2:07PM by PIB Delhi

تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے طلباء، ثقافتی فنکاروں، ماہرین تعلیم، ادیبوں، مورخین وغیرہ پر مشتمل تمل وفد کی دوسری کھیپ ایک ماہ تک چلنے والے ’کاشی تمل سنگمم‘ میں شرکت کے لیے منگل کی صبح مقدس شہر کاشی پہنچ گئی ہے۔ وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کاشی کے فیسٹیول میں شرکت کے بعد وہ پریاگ راج اور ایودھیا بھی جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QG6F.jpg

تمل ناڈو کے مختلف حصوں سے اسی طرح کے گروپوں میں مزید مندوبین ایک ماہ تک جاری رہنے والے ’کاشی تمل سنگمم‘ میں حصہ لینے کے لیے مختلف کھیپوں میں کاشی پہنچیں گے۔ وارانسی کے علاوہ وہ پریاگ راج اور ایودھیا بھی جائیں گے۔ عوام سے عوام کے تبادلے کے اس پروگرام کا بنیادی مقصد علم اور ثقافت کی ان دونوں روایات کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے، جبکہ مشترکہ ورثے کی تفہیم کو فروغ دینا اور ان دونوں خطوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ تمل ناڈو کا وفد قدیم شہر کاشی کی تاریخی اہمیت کو سمجھ سکے گا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والے پروگرام کے دوران، تمل ناڈو کے مختلف ثقافتی گروپ کاشی میں ثقافتی پروگرام منعقد کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026KTR.jpg

قابل ذکر ہے کہ ’کاشی تمل سنگمم‘‘ کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 نومبر کو کیا تھا۔ تمل ناڈو کے وفد کے علاوہ، بڑی تعداد میں کاشی کے مقامی باشندے بھی ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس پروگرام میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037OGB.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 12807



(Release ID: 1877960) Visitor Counter : 77