وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

ہندوستان میں فرانس کے سفیر ایمانوئل لینین اور فرانسیسی سفارت خانے کے وفد نے ہندوستان کے  53ویں  بین الاقوامی فلم فیسٹول (افی) میں’کنٹری فوکسُ  زمرے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی


’’ہم جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فلم مارکیٹ  فلم بازارکے بارے میں بہت  زیادہ پرجوش ہیں‘‘

ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت  ہے اور ہم  مشترکہ طور پر فلمیں  تیار کرنے کے لئے   مل کر کام کرنا چاہتے ہیں: ہندوستان میں فرانس کے سفیر کا اظہار خیال

#افی وڈ، 21 نومبر 2022

 آج گوا کے انوکس میں ایمینوئل کیریری  کی فلم بٹوِن ٹو ورڈز (اوئسٹریہم)کی نمائش  کے ساتھ  ہندوستان کے53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول  (افی) میں فرانس کی فلموں کی نمائش کا آغاز ہوا، جو افی کی فوکس  کنٹری  ہے ۔ اس موقع پر ہندوستان میں فرانس کے سفیر ایمانوئل لینین موجود تھے ساتھ ہی ساتھ  فرانسیسی سفارت خانے کا وفد اور ممبئی میں فرانس  کے قونصل جنرل  جناب جین مارک سیری چارلیٹ، تعلیم، سائنس اور ثقافت  کے قونصلر اور فرینچ  انسٹی ٹیوٹ انڈیا کے ڈائریکٹر جناب ایمانوئل لیبرون  ڈیمینز اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔  اس سال پہلی کنٹری فوکس فلم کی افتتاحی تقریب میں اطلاعات و نشریات کی وزارت  کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ نیرجا شیکھر نے  فرانسیسی وفد کی عزت افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-21at5.19.50PM81J5.jpeg

فرانس کے سفیر جناب ایمانوئل لینین نے ایک فرانسیسی فلمی وفد کا تعارف کرایا جو اپنے آباؤ اجداد پر فلم بنا رہے ہیں اور جو  نپولین کی فوج میں افسران تھے اور واٹر لو کی جنگ میں شکست کے بعد ہندوستان آئے تھے تاکہ انگریزوں کے خلاف لڑائی میں ہندوستانی حکمرانوں کی مدد کریں۔ اس تناظر میں، جناب  لینین نے کہا کہ یہ فلم دونوں ملکوں کے درمیان دیرپا دوستی کی عکاسی کرے گی۔

فرانسیسی سفیر نے کہا کہ افی میں ’کنٹری آف فوکس‘ کے طور پر مدعو کیا جانا ان کے لیے ایک  بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی فلم مارکیٹ فلم بازار کے بارے میں کافی پرجوش ہیں‘‘۔ انہوں نے اس سال گوا میں جاری  فیسٹول میں فرانس کی  شرکت سے ابھرنے والے نئے پروجیکٹوں کے بارے میں بھی امید  کا اظہار کیا۔

ہندوستان میں فرانس کے سفیر نے کہا ’’ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہندوستان کی طرح ہم بھی ہر سال 300 سے زیادہ فلمیں  تیار کرکے سنیما کے شعبے میں  ایک عظیم  ملک بیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-21at5.19.51PMJ71F.jpeg

ہندوستان میں فرانس کے سفیر نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت ہے اور ہم  مل کر فلمیں بنانا چاہتے ہیں اور   ایک ساتھ فلمیں تیار کرنے کے خواہش مند  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس  مشترکہ طور پر فلمیں بنانے کو ترجیح دیتا ہے۔ ان کا مزید کہا کہ وہ مشترکہ طور پر فلمیں بنانے  کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فرانس میں زیادہ سے زیادہ  فلموں کی شوٹنگ  کی جائے  تاکہ اس سے وہ ہندوستان میں اپنے ملک کے ناظرین کو فلمیں دکھا سکیں گے۔ انہوں نے فرانس میں شوٹنگ کو بلا رکاوٹ بنانے میں مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس میں فلم سازی اور اینی میشن کے اچھے اسکول ہیں۔

سنیما میں فرانس اور ہندوستان کے درمیان رابطے کے بارے میں اظہار خیال  کرتے ہوئے، انہوں نے لومیئر برادرز کی جانب سے دیے گئے تعاون کا ذکر کیا، جنہیں فلم انڈسٹری کے موجد سمجھا جاتا ہے اور وہ کیسے 1896 میں ممبئی آئے تھے اور ان کی پہلی فلم کی نمائش اس وقت کے بامبے کے  واٹسن ہوٹل میں ہوئی تھی۔

انہوں نے ہند-فرانس کی مشترکہ پروڈکشن فلموں جیسے لنچ باکس، سر اور دیگر کا ذکر کیا، جنہوں نے  شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے چھیلو شو کا بھی تذکرہ کیا جس نے   2023 کے آسکر میں ایوارڈ کے لئے  ہندوستان کی  طرف سے باضابطہ  طور پر حصہ لیا تھا۔ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے ہندوستان اور فرانس نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ ن ا۔

U-12801 

iffi reel

(Release ID: 1877951) Visitor Counter : 465


Read this release in: Marathi , Kannada , English , Hindi