وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پریس اعلامیہ


چھ اعشاریہ چوراسی فیصد جی ایس2022 کی واپسی- پریس اعلامیہ کا اجراء

Posted On: 22 NOV 2022 12:43PM by PIB Delhi

اُنیس دسمبر 2022 ،6.84 فیصد جی ایس 2022 کے بقایا بیلنس کی واپسی کے لئے آخری تاریخ ہے ۔مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود لاگو نہیں ہوگا قابل منتقلی آلات قانون 1881 کے تحت ریاستی حکومت کے ذریعہ بعض ادائیگی کے دن کو ایک چھٹی کا د ن قرار دئے جانے کی صورت میں ،قرضہ جات کی ادائیگی گذشتہ کام کاجی دن  کو ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفتروں کے ذریعہ کی جائے گی۔

2.a )گورنمنٹ سکوریٹیز ریگولیشنس 2007 کے  ذیلی ضوابط 24 (2) اور 24 (3)  کے مطابق سرکاری سکیورٹی کے رجسٹرڈ حامل کی میوچورٹی اور رقم کی ادائیگی ،جسے سبسڈیری جنرل لیجر  یا کونسٹی چوئینٹ سبسڈیری جنرل لیجر اکاؤنٹ یا اسٹاکس سرٹیفکیٹ  کی شکل میں رکھا گیا ہو ،اس شخص کے بینک اکاؤنٹ کے متعلقہ کاغذات کو شامل کرتے ہوئے ایک ادائیگی کے حکم کے ذریعہ یا حامل شخص کے ایسے بینک میں اکاؤنٹ کے ذریعہ جس میں رقوم کی وصولیابی الیکٹرانک طریقوں سے ہوتی ہو ،کی جائے گی۔ سکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کئے جانے کے مقصد کے لئے  ،اصلی سبسکرائیبر یا ایسی سرکاری سکوریٹیز کا بعد میں رکھنے والا شخص ،کافی پہلے ان کے بینک کھاتوں کے متعلقہ کاغذات داخل کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

b) تاہم الیکٹرانکس ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لئے بینک اکاؤنٹ/ مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں ،مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ، ہولڈرس عوامی قرض کے دفاتر ،خزانوں میں  ،اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ذیلی خزانے اور شاخیں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لئے داخل /رجسٹرڈ ہیں)ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلے باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ سکیورٹیز کو ٹینڈر کرسکتے ہیں ۔

3.ڈسچارج ویلیو حاصل کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ بالا ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

حکومت ہند

وزارت خزانہ

اقتصادی امور کا محکمہ

بجٹ ڈویژن

نارتھ بلاک

نئی دہلی -110001

 

***********

ش ح ۔ س ب ۔ م ش

U. No.12798



(Release ID: 1877940) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Bengali