وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات و نشریات کے مرکزی مملکت ڈاکٹر ایل مُروگن نے اِفّی 53کو اپنے سبھی شرکا کے لئے یاد گار تجربہ بنانے کے بارے میں اعتماد کا اظہار کیا


اس سال ہم نے ہندوستانی اور بین الاقوامی سیکشن میں اینٹریوں کی ایک ریکارڈ تعداد دیکھی ہےجو فیسٹول کی بڑھتی ہوئی عالمی مقبولیت کی مثال ہے

Posted On: 19 NOV 2022 2:21PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر  مملکت ڈاکٹر ایل مُروگن نے بھارت کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول اِفّی کے مہمانوں اور مندوبین کا پرتپاک خیر مقدم کیا جو 20 نومبر 2022 یعنی کل سے گوا میں شروع ہونے جارہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ انہیں یہ بتانے میں خوشی محسوس ہوئی ہے کہ اِفّی کو ہرسال متن کی کوالٹی اور مقدار میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس سال ہم نے ہندوستانی اور بین الاقوامی زمرے میں اینٹریوں کی ایک ریکارڈ تعداد دیکھی ہے جو فلم فیسٹول کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی ایک مثال ہے۔

وزیر موصوف نے موجودہ اور امنگوں سے پُر فلم شائقین کو بتایا کہ اِفّی نے موضوعات اور سماجی تبصروں کے علاوہ  صنفوں میں فلموں کے ایک قابل توجہ پیکج کو صحیح سمت دی ہے ۔یہ فیسٹول ماسٹر کلاسز  اور ورکشاپ کے ایک تعلیمی پیکج بھی پیش کرےگا۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اِفّی53 اپنے سبھی شرکا کے لئے ایک یادگار تجربہ بنے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MinisterRYMC.jpg

 

***********

 

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.12759



(Release ID: 1877656) Visitor Counter : 109