الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جی ٹوئنٹی  کی صدارت سنبھالنے کے بعد ، جناب نریندرمودی کی حکومت ، مصنوعی ذہانت ، اے آئی کے بارے میں عالمی ساجھیداری  (جی پی اے آئی ) کی چیئر سنبھالے گی


وزیرمملکت راجیو چندرشیکھر ، ٹوکیو میں چیئرکی  اس حوالگی کے موقع  پربھارت کی نمائندگی کریں گے

Posted On: 20 NOV 2022 2:47PM by PIB Delhi

دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں کی ایک تنظیم ، جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھالنے کے فوراًبعد ، بھارت ، مصنوعی ذہانت کے بارے میں عالمی ساجھیداری (جی پی اے آئی) کی چیئر سنبھالے گا ۔جی پی اے آئی ایک بین الاقوامی پہل ہے جو ذمہ دارانہ اورانسانیت پرمرتکز ترقی اورمصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے استعمال میں معاونت کرتی ہے ۔

مصنوعی ذہانت ، تکنیکی منظرنامے پراثرانداز ہورہی ہے اورانسانی امکانات کو مزید جلابخش رہی ہے ۔ مصنوعی ذہانت کے بدولت سال 2035تک بھارتی معیشت میں 967ارب امریکی ڈالرز تک کا اضافہ ہونے کا امکان ہے ، جبکہ سال 2025تک بھارت کی گھریلومجموعی ترقی جی ڈی پی میں 500-450ارب ڈالرز کے بقدراضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ جو بھارت کی 50کھرب ڈالرز مالیت کے جی ڈی پی کے ہدف کا10فیصد کے برار ہوتاہے ۔ مصنوعی ذہانت بھارت کے ٹیکنولوجی سے متعلق ایک نظام ترقی میں بہت معاون اورسال 2025تک دس کھرب ڈالرز مالیت کے ڈجیٹل معیشت کی حصولیابی کے لئے ایک کایاپلٹ کردینے والی قوت ثابت ہورہی ہے ۔

جی پی اے آئی ، 25رکن ملکوں کا ایک مجموعی اجتماع ہے جس میں امریکہ ، برطانیہ ، یوروپی یونین –ای یو، آسٹریلیا ، کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان ، میکسیکو ، نیوزی لینڈ ، کوریاجمہوریہ اورسنگا پور شامل ہیں ۔ بھارت نے ایک بانی رکن کی حیثیت سے 2020میں اس گروپ میں شمولیت اختیارکی تھی ۔

الیکٹرونکس اوراطلاعاتی ٹیکنولوجی اورہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چند رشیکھر ، 21نومبر 2022کو ٹوکیو میں منعقد ہونے والی  جی پی اے آئی میٹنگ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے اور سبکدوش ہونے والے کاؤنسل کے صدر فرانس سے علامتی طورپر صدارت سنبھالیں گے ۔

کاؤنسل کی صدارت کے انتخاب میں بھارت نے پہلی ترجیح کے ووٹوں کے دوتہائی سے زیادہ ووٹ حاصل کئے   تھے جب کہ کینیڈا اورامریکہ ، فہرست میں دیگر دوبہترین مقام کا درجہ حاصل کیاتھا ۔ اس لئے انھیں قائمہ کمیٹی کے بارے میں دو اضافہ حکومت سیٹوں کے لئے متخب کیاگیا۔

23-2022کا قائمہ کمیٹیوں کے لئے ، پانچ حکومت سیٹیں ، جاپان (بعد کاؤنسل چیئراورقائمہ کمیٹی  کے مشترکہ چیئر)فرانس (کاؤنسل کے سبکدوش ہونے والے چیئر) ، بھارت (کاؤنسل چیئرسنبھالنے والے ) کینیڈواورامریکہ سنبھالیں گے ۔

بھارت کے اس چیئر کو سنبھالنے سے اس بات کی اہمیت نمایاں ہوتی ہے کہ آج دنیا ، بھارت کو ایک قابل اعتماد ٹیکنولوجی  ساجھیدار کے طورپر دیکھتی ہے اور ایک ایسے ملک کے طورپر بھی دیکھتی ہے جس نے شہریوں کی زندگیوں میں یکسرتبدیلی لانے اور کایاپلت کرنے کی غرض سے ٹیکنولوجی کے اقدار پرمبنی استعمال کی ہمیشہ حمایت کی ہے ۔

جی پی اے آئی ، اپنی نوعیت کی اولین پہل قدمی ہے جس کے تحت شرکت کرنے والے ملکوں کے تجربات اورتنوع کااستعما ل کرتے ہوئے ، مصنوعی ذہانت سے متعلق چیلنجوں ، چنوتیوں اورمواقع کی بہترسمجھ قائم ہوتی ہے ۔ ملکوں کا یہ اتحاد ، مصنوعی ذہانت ، اے آئی سے متعلق ترجیحات کے بارے میں جدید ترین تحقیق اورمتعلق سرگرمیوں کی معاونت کرکے ، نظریہ اورطریق کارکے درمیان فرق کو دورکرنے کی کوشش کرے گا۔

یہ ساجھیداروں اور بین الاقوامی تنظیموں ، صنعت کے سرکردہ ماہرین ، سول سوسائٹی ، حکومتوں ، اورتعلیمی ماہرین کے اشتراک کے ساتھ کام کرتاہے ۔ تاکہ مصنوعی ذہانت –اے آئی اوراے آئی کی ذمہ دارانہ ترقی اور استعمال ، انسانی حقوق ، سبھی کی شمولیت ، تنوع ، جدت طرازی اور اقتصادی ترقی کے ذمہ دارانہ ارتقاء کو فروغ دینے کی غرض سے تال میل قائم کیاجاسکے ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -12748



(Release ID: 1877639) Visitor Counter : 119