وزارت اطلاعات ونشریات

75 کریٹو آف مائنڈس آف ٹوماروکل سے شروع ہونے والے 53-آور چیلنج میں مقابلہ کرےگی


اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے 75 نوجوان ذہانت مند نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اِفّی -53 میں امکانات  اور تجربات کا پتہ لگائیں اور صنعت میں انتہائی روشن ذہن کے ساتھ وابستہ ہوں

انوراگ ٹھاکر کل اِفّی -53 کے 75 کریٹو آف مائنڈ ٹو مارو سیگ مینٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 20 NOV 2022 9:16PM by PIB Delhi

فلم سازی کا خیال رکھنے والے75 نوجوانوں کے لئے یہی وقت ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کو ثابت کریں ۔18 سے35 سال کی عمر کے سبھی 75 نوجوان جنہوں نے 75 کریٹیو مائنڈ آف ٹومارو مقابلے کی فہرست میں اپنا نام درج کرایا ہے ،کو کل سے شروع ہونے والے 53-آور چیلنج میں مقابلے کے لئے 15 کے گروپ میں تقسیم کیا جائے گا۔ اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر کل گوا میں (21 نومبر2022) چیلنج کا آغاز کریں گے ۔یہ بھارت کے 53ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کے موقع پر منعقد کیا جارہا ہے ۔یہ مقابلہ انہیں چیلنج فراہم کرےگا تاکہ سبھی53 آورس میں انڈیا @100 کے نظریہ پر ایک مختصرفلم پیش کرسکیں ۔ اِفّی 53 کا یہ سیگ مینٹ شارٹ ٹی وی کے اشتراک سے نیشنل فلم ڈیولپمینٹ کارپوریشن کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔

باصلاحیت نوجوان آج ہندوستان کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایشیا کے سب سے پرانے فلم فیسٹول کے لئے ان کا استقبال کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ اس سائن -فسٹا میں صنعت میں  روشن ترین ذہنوں کے ساتھ اپنا تجربہ اور امکانات تلاش کریں اور ان کے ساتھ وابستہ ہوں۔

آج اِفّی 53 کی افتتاحی تقریب میں اس مقابلے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن سے پچھلے سال 75 کریٹو آف مائنڈ ٹو مارو مقابلہ شروع ہوا تھا جس کا مقصد نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہےتا کہ وہ اپنی ذہانت کی نمائش کرسکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دس زمروں میں تقریباً ایک ہزار اینٹریاں حاصل ہوئی ہیں۔75 نوجوانوں کو، فلم سازی  کے ،جن میں ڈائریکشن، ایکٹنگ ،سینما ٹو گرافی، ایڈیٹنگ ، اسکرپٹ رائٹنگ ، پلے بیک سنگنگ ، میوزک کمپوزیشن ، کوسٹیوم اور میک اپ ، آر ٹ ڈیزائن اور اینی میشن ،ویژوئل افیکٹ ، (وی ایف ایکس)آگومینٹڈ  ریائلٹی وی آر اور ورچوئل  ریالیٹی وی آر شامل ہیں، مختلف شعبوں میں ان کے تجربے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔ہدایت کاری کے زمرے سے 15 فنکاروں ،13 ابھرتے ہوئے اداکاروں اور ایڈیٹنگ کے شعبے کے 11 افراد ہیں۔

 لائف ٹائم ایوارڈ  یافتگان ، اور نیشنل فلم ایوارڈس  گریمی اور آسکرس کے فاتحین پر مشتمل ایک ممتاز جیوری کی طرف سے کافی سخت عمل کے بعد 75 کریٹو مائنڈ آف ٹو مارو کو سلیکٹ کیا گیا ہے۔مستقبل کے یہ نوجوان فلم پیشہ ور  افراد 19 ریاستوں سے آئے ہیں جن میں میگھالیہ کے جینٹیا ہل ،آسام کے لکھیم پور ،اڈیشہ کے کھوڑڈامقامات شامل ہیں ۔وزیر اموصوف نے کہا کہ ان میں سب سے نوجوان کی عمر 18 سال ہے ۔

ان مختلف شعبوں میں مہارت کے چار شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور 75 کریٹو مائنڈ آف ٹو مارو کی پہل کے اس ایڈیشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔یہ چار نئے زمرے میوزک کمپوزیشن ،کوسٹیوم اینڈ میک اپ ،آرٹ ڈیزائن اور اینیمیشن  / وی ایف ایکس /اےآر /وی آر۔یہ شعبے اس لئے متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ غیر روایتی ہنر مندی اور مہارت کو فروغ دیا جاسکے اور مزید لوگوں کو حوصلہ افزائی کی جاسکے تاکہ ان شعبوں میں کیریئرکے مواقع  کے امکانات کا پتہ لگاسکیں۔

نوجوان افراد کو فلم بازار میں سینیما کے کاروبار کو دیکھنے کا بھی ایک موقع حاصل ہوگا جو ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد جنوب ایشیائی اور بین الاقوامی فلم برادریوں کے درمیان اشتراک کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔نوجوان فنکاروں کو53 ویں اِفّی تمام شان و شوکت تک رسائی ، مفت آنے جانے اور سفر رہائش مقامی ٹرانسپورٹ فراہم کی جارہی ہے۔

75 کریٹو مائنڈ آف ٹومارو کی فہرست جس کا کافی عرصہ سے انتظار تھا ،ایک اسکریننگ اور سلیکشن جیوری کے ذریعہ منتخب کی گئی ہےاور اس کے بعد گرانڈ جیوری نے کچھ دن بعد اسے جاری کیا تھا ۔

سب سے نوجوان اور کم عمر کے فاتحین میں ہریانہ کا 18 سالہ نتیش ورما اور مہاراشٹر کا 18 سالہ توفیق منڈل شامل ہیں ۔دونوں کو موسیقی کمپوزیشن میں ان کے ذہانت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔زیادہ سے زیادہ 23 فنکار فاتحین کا تعلق مہاراشٹر سے ہے اس کے بعد 6 فاتحین کا تعلق تمل ناڈو اور 6 کریٹو مائنڈ کا تعلق دہلی سے ہے۔

کل کے ان باصلاحیت سینیمیٹک ٹیلینٹس کا تعلق کم و بیش ہندوستان کی 19 مختلف ریاستوں سے ہے ان ریاستوں میں آندھرا پردیش ، آسام ، دہلی ، گوا ، ہریانہ، کرناٹک ، کیرالہ ، مدھیہ پردیش ،مہاراشٹر ،منی پور ،راجستھان ،بہار ، ہماچل پردیش ،جموں وکشمیر ، اڈیشہ ، تمل ناڈو ، اتر پردیش ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال سے ہے۔ منتخب کئے گئے فاتحین کی سب سے زیادہ تعداد مہاراشٹر سے ہے اس کے بعد تمل ناڈو اور دہلی ، اترپردیش اور مغربی بنگال سے ہے۔

گرانڈ جیوری حسب ذیل ناموں پر مشتمل ہے:

  • پرسون جوشی
  • ریسول پوکوٹی
  • آر بالکی
  • رکّی کیج
  • مالا دے بن تھائی
  • گوتام تڑی مالا
  • بالو سلوجا
  • منجل شروف
  • نریندر راہوریکار
  • روی کے چندرن

سلیکشن اسکریننگ کے ممبران کے نام حسب ذیل ہیں:

  • نکھل مہاجن
  • اجول آنند
  • بشاکھ جیوتی
  • مالویکا
  • پرانتا سوبھاش
  • ایمی بروا
  • دھونی دیسائی
  • دیپک سنگھ
  • کارتھک پلانی

 

***********

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.12750



(Release ID: 1877636) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Tamil