وزارتِ تعلیم

تمل ناڈو کے مندوبین کے پہلے گروپ نے ‘کاشی تمل سنگمم’ کے دوسرے دن سارناتھ اور گنگا گھاٹوں کی سیر کی

Posted On: 20 NOV 2022 7:58PM by PIB Delhi

‘کاشی تمل سنگمم’ میں شرکت کے لیے تمل ناڈو سے کاشی آنے والے مندوبین کی پہلے گروپ نے دریائے گنگا کے گھاٹوں، شری کاشی وشواناتھ مندر، تتھاگت گھاٹ اور سارناتھ میں ملگندھا کٹی وہار اور  بنارس ہندو یونیورسٹی کے وسیع و عریض کیمپس میں واقع نمائشی مقامات کا مشاہدہ کیا۔

مندوبین نے صبح سویرے دریائے گنگا کے کنارے پہنچ کر ہنومان گھاٹ پر ڈبکی لگائی اور گرم دھوپ میں صبح کی سردی کا لطف اٹھایا۔ نہانے کے بعد وہ بابا دربار پہنچے جہاں انہوں نے کاشی وشوناتھ مندر میں دھیان کیا۔ مقدس دریائے گنگا میں نہانا اور بابا کا دھیان ان کے لیے بے حد خوش کن لمحہ تھا۔

مندوبین نے سارناتھ کا بھی دورہ کیا جو بدھ مت کے چار اہم مقامات میں سے ایک ہے۔ وہ سارناتھ کے قریب واقع سرائے موہنا میں واقع تتھاگٹ گھاٹ کا دورہ کرکے بہت خوش ہوئے اور ثقافتی شام کا لطف اٹھایا۔ انہوں نے بھگوان بدھ کے پہلے خطبہ کے مقام پر جا کر ہزاروں سال پرانی تاریخ اور مالامال ورثے کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔ مندوبین نے آثار قدیمہ کے احاطے، ‘ملگندھا کٹی وہار’ اور اس کے قریبی مقامات کو دیکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

مندوبین، جن میں زیادہ تر تمل ناڈو کے طلباء شامل تھے، نے صبح کے وقت بنارس ہندو یونیورسٹی کیمپس اور ‘‘کاشی تمل سنگمم’’ پنڈال پر واقع مختلف نمائشی مقامات کا بھی دورہ کیا۔ وہ دونوں مقدس شہروں کی بھرپور ثقافت اور تاریخ کے بارے میں سیکھنے اور علم حاصل کرنے کے قابل تھے۔

شیومایا (کاشی) اور شکتی مایا (تمل ناڈو) نے مشترکہ طور پر ‘‘سنگمم’’ کو روشن کیا اور اس کی روشنی میں پورے واقعہ کی خوشی ہر نسل کے دل میں اتر گئی۔

تمل ناڈو کے مہمانوں اور مندوبین کی اب تک کی تقریب میں شرکت نہ صرف تاریخی ‘‘کاشی تمل سنگنم’’ تقریب میں متاثر کن ہے، بلکہ بڑی تعداد میں مقامی کاشی باشندوں کا شریک ہونا بھی قابل ذکر تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-20at7.59.54PM(1)22HZ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-20at7.59.52PM3GC2.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-20at7.59.52PM(1)IHHT.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-20at7.59.52PM(2)FYFP.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-20at7.59.53PMZIBQ.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-20at7.59.53PM(1)ZVYC.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-20at7.59.53PM(2)OIQ9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-20at7.59.54PM8DMY.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12744)



(Release ID: 1877607) Visitor Counter : 109


Read this release in: Tamil , English , Hindi