بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای کی ترقی اور نمو پر ایک قومی سیمینار سے خطاب کیا
Posted On:
20 NOV 2022 5:48PM by PIB Delhi
چھوٹی،بہت چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)کی وزارت نے آج منی پور کے امپھال میں ایم ایس ایم ای کی ترقی و نمو پر ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس کا مقصد ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے مرکزی سرکار کی اسکیموں اور پالیسیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔
سیمینار کو ایم ایس ایم ای کی مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے خطاب کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہند اور ریاستی سرکار کی مشترکی کوششوں کے سبب منی پور آسیان(اے ایس ای اے این)سے اہم داخلہ دروازے کی شکل میں سامنے آئے گا۔ ایم ایس ایم ای وزارت کے ٹیکنالوجی مراکز میں سے ایک کا قیام و نئے اصول و ضوابط کے تحت شمال مشرقی (این ای)خطے اور سکم میں ایم ایس ایم ای کے پروموشن نامی اسکیم کے نفاذ سے شمال مشرقی خطے کے لئے منی پور کو ایک اہم درآمداتی و برآمداتی مرکز بنانے میں اور زیادہ مدد ملے گی۔
اس موقع پر ایم ایس ایم ای وزارت نے منی پور سرکار کے ٹیکسٹائل ، کامرس ، صنعت اور سیاحت کے محکمے و تجارت میں رعایت والے نظام (ٹی آر ای ڈی ایس)کے تین پلیٹ فارموں –انوائس مارٹ، ایم 1ایکسچینج اور آر ایکس آئی ایل کے ساتھ ایم ایس ایم ای کی کارکردگی کو بڑھانے و اسے تیز کرنے (آر اے ایم پی)کے لئے مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)پر دستخط کئے۔ بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں نے مختلف زمروں کی مصنوعات کی نمائش کی۔
اس انعقاد کے دوران ایم ایس ایم ای وزارت اور منی پور کے ریاستی محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 12738)
(Release ID: 1877565)
Visitor Counter : 154