وزارتِ تعلیم

سوچھ ودیالیہ پرسکار 22-2021

Posted On: 19 NOV 2022 4:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج نئی دہلی میں قومی انعام یافتہ اسکولوں کو سوچھ ودیالیہ پرسکار 22-2021پیش کئے۔ وزارت تعلیم میں وزیر مملکت ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ اس پروگرام میں مہمان اعزای تھے۔

ایوارڈ ایس وی پی 22-2021 کا یہ تیسرا ایڈیشن ہے ۔ ایوارڈ کے لئے رجسٹرڈ 9.59 لاکھ اسکولوں سے اس پروگرام میں بھاری شرکت دیکھنے کو ملی۔ 18-2017 کے ایس وی پی میں 6.15 لاکھ اسکول رجسٹرڈ تھے اور موجودہ تعداد اس میں 1.5 گناکا اضافہ ہے۔

9.59 لاکھ اسکولوں میں سے 8.23 لاکھ سے زیادہ اسکولوں نے ایس وی پی 22-2021 کے لئے اپنی درخواستیں جمع کرائی تھیں، مجاز 427718 اسکولوں کی جانچ ضلع اور ریاست کی سطح پر کی گئی اور ان میں سے 606 ریاستی / یوٹی سطح پر ایوارڈ والے اسکولوں کو قومی سطح کے ایوارڈ کامجاز مانا گیا۔ ایس وی پی 22-2021 کے لئے اسکولوں کا انتخاب کرنے والی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے دس اکتوبر 2022 کی اپنی میٹنگ میں 39 اسکولوں کو منتخب کیا۔

منتخبہ 39 اسکولوں میں سے 21 اسکول دیہی علاقوں کے اور 18 اسکول شہری علاقوں ہیں۔ 28 اسکول سرکاری امداد والے ہیں اور گیارہ اسکول پرائیویٹ ہیں۔ مجموعی زمرے میں 34 اسکولوں کو 60 ہزار روپے کا نقد انعام اور ذیلی زمروں کے اسکولوں کو بیس بیس ہزار کا نقد انعام دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سرکار نے اضلاع اور ریاستوں کے تمام اسکولوں سے کہا کہ وہ ایوارڈیافتہ اسکولوں، اضلاع اور ریاستوں کی کارکردگی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسکولوں میں سوچھتا کے میدان میں سخت محنت کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نیشنل ایوارڈسے نوازے جانے والے اسکول صفائی اور حفظان صحت کے معیار اور درجہ بندی کو برقرار رکھیں۔

15 اگست 2014 کو قوم سے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ملک کے تمام اسکولوں میں ایک سال کے اندر اندر لڑکیوں کے لیے علاحدہ رفع حاجت گاہ کے ساتھ بیت الخلاء ہونا چاہیے کیونکہ تب ہی ہماری بیٹیاں  اسکول چھوڑنے پر مجبور نہیں ہوں گی۔

محکمہ نے 2014 میں سوچھ ودیالیہ اقدام کا آغاز کیا۔ اس اقدام کے تحت 15 اگست 2015 تک ایک سال کی مدت میں 1,90,887 لڑکیوں کی رفع حاجت گاہ سمیت 2,61,400 اسکولوں میں ریکارڈ تعداد میں 4,17,796 بیت الخلاء تعمیر کئے گئے۔

اس شاندار کامیابی سے حوصلہ افزائی پاتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی نے طویل مدتی استحکام اور طرز عمل میں تبدیلی کو یقینی بنانے کے لئے 2017-2016 میں سوچھ ودیالیہ پُرسکار کا آغاز کیا۔ سوچھ ودیالیہ پُرسکار نہ صرف ان اسکولوں کے لئے ہے جنہوں نے پانی، صفائی اور حفظان صحت کے شعبے میں مثالی کام کیا ہے بلکہ اسکولوں کو مزید بہتری لانے کے لیے ایک معیار اور روڈ میپ بھی فراہم کیا ہے۔

اس ایوارڈ کے تحت، اسکولوں کی درجہ بندی چھ وسیع پیمانوں پر کی جاتی ہے (ا) پانی (ب) بیت الخلاء (ج) صابن سے ہاتھ دھونا (د) آپریشن اور دیکھ بھال (ہ) رویے میں تبدیلی اور صلاحیت کی تعمیر اور (و) کوویڈ-19 (تیاری اور رد عمل)۔ پرسکار ضلعی، ریاستی اور قومی سطح پر دیا جاتا ہے۔

سوچھ ودیالیہ پرسکار 2022-2021 کو ڈاکٹر سبھاس سرکار نے 12 جنوری 2022 کو کامیابی کے ساتھ شروع کیا تھا، جو سوامی وویکانند کا یوم پیدائش تھا اور اسے قومییوم نوجوانان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ عالمی وبا کوویڈ کے پیش نظر ایک اضافی پیرامیٹر - ’’کوویڈ-19 کی تیاریاور ردعمل‘‘  کو 2022-2021 میں سوچھ ودیالیہ کے رہنما خطوط میں شامل کیا گیا تھا، اس میں بچوں کی صحت، حفظان صحت اور حفاظت پر اثرات پر غور کیا گیا تھا۔ ایوارڈز کا طریقہ کار یونیسیف کی مشاورت سے تیار کیا گیا جو ایوارڈز کے نفاذ اور تکنیکی شراکت دار تھے۔

نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں جناب سنجے کمار، او ایس ڈی، محترمہ پراچی پانڈے، جوائنٹ سکریٹری اور محترمہ ارچنا شرما اوستھی، جوائنٹ سکریٹری، وزارت تعلیم کے محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی بھی موجود تھیں۔

****

U.No:12717

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1877422) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Bengali