مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
نیٹ ورک تیاری اشاریہ 2022 کے مطابق بھارت چھ مقام اوپر پر آگیا اور اب 61 ویں مقام پر ہے
یہ رپورٹ واشنگٹن ڈی سی میں واقع پورٹولانس انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے
Posted On:
19 NOV 2022 6:04PM by PIB Delhi
حال ہی میں جاری کردہ نیٹ ورک تیاری اشاریہ 2022 (این آر آئی 2022) رپورٹ کے مطابق بھارت نے اپنی پوزیشن کو چھ مقام بہتر کیا ہے اور اب اسے 61 ویں مقام پر رکھا گیا ہے۔ 2022 کے اپنے تازہ ترین ایڈیشن میں نیٹ ورک تیاری اشاریہ (این آر آئی) رپورٹ نے چار مختلف بنیادوں ٹیکنالوجی، لوگ، گورننس اور اثرات میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر 131 معیشتوں کے نیٹ ورک پر مبنی تیاری کا نقشہ بنایا ہے: جس میں کل 58 متغیرات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ رپورٹ واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک آزاد غیر منافع بخش، غیر جانبدار تحقیقی اور تعلیمی ادارے پورٹولانس انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے۔
بھارت نے نہ صرف اپنی درجہ بندی میں بہتری لائی ہے بلکہ 2021 کے 49.74 سے اپنے اسکور کو 2022 میں 51.19 تک بڑھایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کئی اشاریوں میں آگے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے ‘‘اے آئی ٹیلنٹ کنسنٹریشن’’ میں پہلا درجہ حاصل کیا، ‘‘ملک کے اندر موبائل براڈ بینڈ انٹرنیٹ ٹریفک’’ میں دوسرا درجہ اور ‘‘بین الاقوامی انٹرنیٹ بینڈوتھ’’،‘‘ٹیلی کمیونیکیشن خدمات میں سالانہ سرمایہ کاری’’ اور ‘‘گھریلو بازار کے حجم’’ میں تیسرا درجہ،‘‘آئی سی ٹی خدمات کی برآمدات’’ میں چوتھا درجہ،‘‘ایف ٹی ٹی ایچ /بلڈنگ انٹرنیٹ سبسکرپشنز’’ اور‘‘اے آئی سائنسی پبلیکیشنز’’ میں پانچواں درجہ حاصل کیا۔
این آر آئی-2022 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں اس کی آمدنی کی سطح کے پیش نظر توقع سے زیادہ نیٹ ورک کی تیاری ہے۔ یوکرین (50) اور انڈونیشیا (59) کے بعد کم درمیانی آمدنی والے ممالک کے گروپ میں ہندوستان 36 میں سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان کا اسکور تمام بنیادوں اور ذیلی بنیادوں میں آمدنی گروپ کی اوسط سے زیادہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12718)
(Release ID: 1877421)
Visitor Counter : 216