کانکنی کی وزارت
نائب صدر جمہوریہ ہند نے ایچ سی ایل کی کھیتڑی اکائی کا دورہ کیا
Posted On:
19 NOV 2022 7:35PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکر نے آج بھارت کی خاتون دوئم ڈاکٹر سدیش دھنکر کے ساتھ راجستھان کے جھنجھنو میں واقع ایچ سی ایل اکائی میں کھیتڑی کاپر کامپلیکس (کے سی سی) کا دورہ کیا۔ ان کی کے سی سی آمد پر ، جناب ارون شکلا، سی ایم ڈی، ایچ سی ایل، جناب سنجے پنجیار، ڈی (او پی)، ایچ سی ایل، جناب سنجیو کمار سنگھ، ڈی (ایم)، ایچ سی ایل، جناب شری کمار، ای ڈی، کے سی سی اور دیگر افسران کے ذریعہ ان کا استقبال کیا گیا۔
ان کی پروقار موجودگی پر مسرور، نائب صدر جہوریہ کا پرجوش استقبال کے سی سی کے ڈائرکٹر کے بنگلے پر مقامی اسکولی بچوں کے ذریعہ پیش کیے گئے شاندار روایتی نغموں سے کیا گیا۔ بعد ازاں، انہوں نے جناب وویک بھاردواج، کانکنی کی وزارت کے سکریٹری، ایچ سی ایل کے سی ایم ڈی، ڈائرکٹر حضرات اور کے سی سی کے افسران کے ساتھ کمپنی کی ترقی سے متعلق منصوبوں پر غور و خوض کیا۔ جناب دھنکر نے مرکزی نمائندگان اور ایچ سی ایل کی کے سی سی اکائی کے ملازمین کے ساتھ بھی تبادلہ خیالات کیے۔
جھنجھنو کے ایک چھوٹے سے گاؤں کٹھانامیں پیدا ہوئے جناب دھنکر 11 اگست 2022 سے بھارت کے نائب صدر جمہوریہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مقامی آبادی کے لیے، یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ ان کی سرزمین کا سپوت ملک کے 14ویں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر منتخب ہوا۔
نائب صدر جمہوریہ کا ایچ سی ایل کے کھیتڑی کاپر کامپلیکس کا تاریخی دورہ ایچ سی ایل برادری کے لیے لمحہ فخریہ ہے۔ ان کے دورے سے سبھی کی حوصلہ افزائی ہوئی اور ان کا یہ دورہ خطے کی چوطرفہ نمو اور ترقی کے فروغ میں دور رَس اثرات مرتب کرے گا۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.12724
(Release ID: 1877420)
Visitor Counter : 113