وزارت اطلاعات ونشریات

آئی ایف ایف آئی -53  میں دکھے گی  ممتاز فلمسازجیاں لیوک گوداردکی زندگی اور کارناموں کی جھلک

Posted On: 19 NOV 2022 3:33PM by PIB Delhi

 

آئی ایف ایف آئی-53 فرینچ –سوئس فلم ہدایت کار ، اسکرین پلے رائٹراور فلم تجزیہ کار جیاں-لیوک گودارد کو خراج عقیدت پیش کررہا ہے اور اس فلمی میلے کے اہم حصے میں اِس فلم ساز کی بنائی کچھ بے مثال فلموں کو خاص طور سے دِکھایا جائے گا۔

ایشیا کے اِ س سب سے بڑے اور پرانے فلم فیسٹول میں اس سال فرانس کو فوکس کنٹری بنایا گیا ہے اور ایسے میں فرینچ سنیما کا جشن اِس فیسٹول کی ایک دیگر کشش بھی ہے۔ یقینی طورپر گوڈارڈ فرانسیسی سنیما کی ایک اہم شخصیت ہے۔ 1960 کی دہائی میں گودارد ، فرانکوئس  ٹروفورڈ، ایگنیس وردا، ایرک روہمر اور جیکس ڈیمی جیسے فلم سازوں کے ساتھ فرینچ نیو ویو فلمی تحریک کے قائد کے طور پر اُبھرے۔ اپنے ابتدائی دنوں میں گودارد نے مشہور رسالہ ’کیہئر ڈو سنیما‘کے لئے فلم تجزیہ کار کی شکل میں کام کرتے ہوئے قومی دھارے کے فرانسیسی سنیما کی ’معیار کی روایت‘کی تنقید کی، جس سے اختراعات  اور استعمال کی اہمیت گھٹ گئی،جس کے جواب میں انہوں نے اور ان کے جیسے خیالات رکھنے والے ناقدین نے فرانسیسی سنیما کے علاوہ روایتی ہالی وڈ روایتوں کو چیلنج دیتے ہوئے اپنی فلمیں بنانی شروع کردیں۔ ان کے کام  میں بار بار اعزاز اور فلم تاریخ کے پس منظر کا استعمال کیا جاتا ہے اور وہ اکثر اپنے سیاسی خیالات کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس عظیم فلم ساز نے اِسی سال 13ستمبر کو دنیا کو الوداع کہا۔

 

 

   

آئی ایف ایف آئی2022 میں دِکھائی جارہی گودارد کی ہدایت والی کچھ اعلیٰ ترین فلمیں

 

اے وومین اِز اے وومین-یہ 1961 کی ایک کلاسک فلم غیر ملکی رقاصہ اینجیلا اور اس عاشق ایمل کے تعلقات پر مرکوز ہے۔ اینجیلا بچے کو جنم دینا چاہتی ہے، لیکن ایمل اس کے لئے تیار نہیں ہے۔ایمل کا جگری دوست الفریڈ بھی اینجیلا سے پیا رکرتا ہے اور معصومیت کے ساتھ اپنی کوشش جاری رکھتا ہے، کیونکہ ایمل بچے کے لئے اس کی گزارش کو سختی سے منا کردیتا ہے۔ آخر میں اینجیلا الفریڈ کی درخواست قبول کرنے کا فیصلہ کرتی ہے اور اُس کو اپنا ساتھی چن لیتی ہے۔

 

03.jpg

 

الفاویلے-1965 میں ریلیز ہوئی اس فلم میں دِکھایا گیا ہے کہ ایک امریکی سیکریٹ ایجنٹ کو دور خلائی شہر الفاویلے میں بھیجا گیا ہے، جہاں اُسے ایک لاپتہ شخص کو ڈھونڈنا ہے اور شہر کو اس کے ظالم حکمراں سے آزادا کرانا ہوگا۔

 

04.jpg

 

بریتھ لیس-اس فلم کے لئے گودارد نے 1960 میں برلن میں اعلیٰ ترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا تھا۔ اس فلم میں ایک معمولی سے چور کے کارناموں کو دکھایا گیا ہے، جو ایک کار چراتا ہے اور طیش میں آکر موٹر سائیکل والے پولس مین کا قتل کردیتا ہے۔

 

05.jpg

 

کانٹیمپٹ-1963 کی اِس فلم میں ایک نوجوان فرانسیسی ڈرامہ نگار پال جاول اور اُن کی بیوی کیملی کی زندگی کے واقعات کو دِکھایا گیا ہے، جب پال ایک اسکرین پلے پر نئے سرے سے کام کرنے کے لئے ایک فحش امریکی فلم ساز جیریمی پروکوش کی تجویز کو تسلیم کرلیتا ہے۔

 

06.jpg

 

گڈبائے ٹو  لینگویج- انہوں نے اِس 3ڈی تجرباتی بیانیہ مضمون کی فلم کی تعمیر 2014 میں کی تھی۔ یہ گودارد کی 42ویں فیچر اور 121ویں فلم یا ویڈیو پروجیکٹ ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ اِس فلم میں گودارد کا کتا راکسی می ایول اہم رول میں ہے۔

 

07.jpg

 

پیروٹ دی فول-1965 میں بنی ایک اور کلاسک فلم ہے۔ یہ فلم فرڈینینڈ گریفان کے اِرد گرد گھومتی ہے، جو اپنی شادی سے خوش نہیں ہے، اور حال ہی میں اُسے نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ ایک بوجھل سے پارٹی میں حصہ لینے کے بعد وہ بھاگنے کا من بنا لیتا ہے اور اپنی بیوی بچوں اور برژوا  طرز زندگی کو چھوڑ کر اپنی سابق محبوبہ میریئن رینائر کے ساتھ بھاگنے کا فیصلہ کرتا ہے! جانئے آگے کیا ہوتا ہے۔

 

08.jpg

 

سی یو فرائیڈے، رابنس-2022 میں تعمیر مترا فرحانی کی ہدایت  والی اِس فرینچ –سوئس ڈاکیومینٹری میں جیاں –لیوک گودارد نے خود کو اپنے روزانہ کے خیالات کی شکل میں اسٹیج کیا ہے اور سوئٹزرلینڈ سے اپنی تصویریں اور الفاظ بھیجیں ہیں۔

 

09.jpg

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 12711)



(Release ID: 1877353) Visitor Counter : 177