سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے مہاراشٹرکے احمد نگرمیں قومی شاہراہ 61 پر 331.17 کروڑ روپے کےسطح زمین سے بلند 4 لین والے فلائی اوور کی تعمیر کا افتتاح کیا

Posted On: 19 NOV 2022 6:15PM by PIB Delhi

جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ذریعہ  احمد نگر شہر کی ترقی کو تیز کرتے ہوئے، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج مہاراشٹرکے  احمد نگر میں قومی شاہراہ-61 پر 3.8 کلومیٹر طویل 331.17 کروڑ روپے کی لاگت سے سطح زمین سے بلند چار لین والے فلائی اوور کی تعمیر کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QRJK.jpg

یہ فلائی اوور مقامی ٹریفک اور قومی شاہراہ کی ٹریفک کو الگ کر دے گا جس سے شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہو گا اور حادثات کی تعداد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سفر زیادہ محفوظ ہوگا نیز  وقت اور ایندھن کی بچت ہوگی، جس سے احمد نگر شہر میں آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HCDQ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12720

 



(Release ID: 1877330) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi