وزارتِ تعلیم

ادھینموں نے کاشی وشوناتھ  میں حاضری دی


تعلیم  اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے ‘ہر ہر مہادیو ’ کے نعروں کی گونج کے درمیان کاشی وشوناتھ مندر میں  9 ادھینموں کا  پرتپاک خیرمقدم کیا

کاشی اور تمل کے درمیان صدیوں پرانے رشتے میں نئی جان پھونکی جارہی ہے: دھرمیندر پردھان

کاشی وشوناتھ کورویڈورکی شان و شوکت دیکھ کر سبھی مسحور ہوئے اور اسے ممکن بنانے کے لئے   وزیراعظم نریندر مودی کی  کوششوں کی سراہنا کی

Posted On: 18 NOV 2022 11:22PM by PIB Delhi

 

کاشی تمل  سنگمم کی ماقبل  شام  مہادیو کی نگری  میں دو ثقافتوں کے شاندار ملن  پر وارانسی کی عظمت  کا نظارہ دیکھنے  میں آیا۔ موقع تھا تمل ناڈو سے آئے مٹھوں کے سربراہ (ادھینم) کی تشریف آوری کا۔ کاشی شہر نے اپنی روایات کے مطابق  نو رتنوں کی طرح ، 9 مٹھ سربراہوں (ادھینموں)  کا شاندار استقبال کیا۔ کاشی پہنچنے کے بعدتمام ادھینم سب سے پہلے شری کاشی وشوناتھ میں حاضر ہوئے۔

مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان نے  تمام ادھینموں کا خیرمقدم کیا۔   عظیم وشوناتھ کوریڈور ادھینموں کی آمد پر‘ہر ہر مہادیو’ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-18at11.31.13PMVJNZ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-11-18at11.31.13PM(1)BOYX.jpeg

جناب پردھان نے اس موقع پر کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کہ ذاتی طور پر یہ خواہش تھی کہ کاشی اور تمل کے درمیان علم اور ثقافت  کا جو رشتہ ہے، اسے لوگوں تک پہنچایا جانا چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کاشی تمل سنگمم کا یہ انعقاد  ایک تاریخ بننے جارہا ہے، کیونکہ کاشی اور تمل کے درمیان قدیم رشتوں میں نئے سرے سے جان پھونکی جارہی ہے۔  انھوں نے کہا کہ اس تقریب کا انعقاد ، شاعر سبرامنیم بھارتی کو سچا خراج عقیدت ہے۔

تمل ناڈو کے مذہبی رہنما بھی،  ان کا پرتپاک استقبال کئے جانے سے  جذباتی ہوگئے۔  سبھی بابا کاشی وشوناتھ کی مقدس روشنی دیکھ کر  سرشار ہوگئے۔ رسمی درشن پوجا کے ساتھ ساتھ تمام شیو مٹھادھیشوں نے کاشی وشوناتھ کوریڈور کو دیکھا اور  اس کی  حیرت انگیزشان و شوکت اور خوبصورتی سے مسحور ہوگئے۔

اس   خوبصورت کوریڈور کی تعمیر کے لئے مذہبی پیشواؤں نےوزیراعظم جناب نریندر مودی کی سراہنا کی ۔  انھوں نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم کے مقدس یوگ کی وجہ سے  ہی انھیں کاشی آنے کا موقع فراہم ہوا۔ ماں گنگا کے کنارے  آباد بھگوان شنکر کی یہ نگری بہت شاندار ہے اور اسے جتنا سمجھئے، جتنا جانئے، آپ کا تجسس مزید بڑھتا جاتا ہے۔  دھرم پورم شیو مٹھ  کےسربراہ گروجی نے کہا کہ چھٹی صدی  میں ان کے مٹھ کے نمائندے  کاشی آئے تھے، اور دھرم پورم ادھینم کے  کماراسامی مٹھ کا کاشی شہر سے گہرا تعلق رہا ہے۔

******

 

ش ح۔ ن ر 

U NO:12701

 



(Release ID: 1877207) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi