محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے کل ہندصارفین کے قیمت کے عدد  اشاریے-اکتوبر، 2022

Posted On: 18 NOV 2022 6:22PM by PIB Delhi

 

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لیے کل ہند صارفین کی قیمت اشاریہ کا اعداد شمار (بنیاد : 1986-87=100) اکتوبر، 2022 میں  10 پوائنٹس  اور 9 پوائنٹس بڑھ کر بالترتیب 1159 (ایک ہزار ایک سو انسٹھ) اور 1170 (ایک ہزار ایک سو ستر)پوائنٹس ہو گیا۔ زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام اشاریہ میں اس تبدیلی میں اہم کردار فوڈ گروپ کا بالترتیب 9.15 اور 8.35 پوائنٹس تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر چاول، گندم کا آٹا، جوار، ریگی، دال، دودھ،  گھی،تازہ مچھلی،پولٹری،پیاز ، خشک مرچ، ملا ہوا مسالحہ، سبزیاں اور پھلوں اور گڑ وغیرہ کی قیمتوں کی وجہ سے ہوا۔

مختلف ریاستوں کے لیے انڈیکس میں اضافہ الگ الگ تھا۔ زرعی مزدوروں کے معاملے میں 20 ریاستوں کے اشاریہ میں1سے 16 پوائنٹس کا اضافہ درج  کیا گیا ہے۔تمل ناڈو کا اشاریہ 1337 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 913 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔

دیہی مزدوروں کے تعلق سے 19 ریاستوں کے اشاریہ میں 1 سے15 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ ریاست کیرالہ کیلئے جوں کا توں رہا۔تمل ناڈو کا اشاریہ1325 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ ٹیبل میں سرفہرست ہے جبکہ ہماچل پردیش 962 پوائنٹس کے ساتھ اشاریہ میں سب سے نیچے ہے۔

ریاستوں کے درمیان، زرعی اور دیہی مزدوروں دونوں کے لیے صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ نمبروں میں سب سے زیادہ اضافہ، بنیادی طور پر چاول، گیہوں کاآٹا،تازہ مچھلی، پیاز، مرچ خشک، سبزیوں اور پھلوں، وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تملناڈو، تری پورہ اور مغربی بنگال ریاستوں میں (ہر ایک میں 15 پوائنٹس) کااضافہ درج کیا گیا۔

سی پی آئی ۔ اے ایل اور سی پی آئی ۔آر ایل پر مبنی مہنگائی کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ شرح اکتوبر 2022 میں بالترتیب 7.22 فیصد اور 7.34فیصد کے مقابلے میں اکتوبر 2022 میں 7.69 فیصد اور 7.90 فیصد رہی جو کہ پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران بالترتیب 2.76فیصد اور 3.12 فیصد تھی۔ اسی طرح اکتوبر، 2022 میں غذائی افراط زر 7.05 فیصد اور 7.00 فیصد رہی جو کہ ستمبر، 2022 میں بالترتیب 7.47 فیصد اور 7.52 فیصد اور پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران بالترتیب 0.39 فیصد اور 0.59 فیصد تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015AFB.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WPAG.png

کل ہند صارف قیمت عدد اشاریہ (عمومی اور گروپ وار)

گروپ

زرعی مزدور

دیہی مزدور

 

ستمبر، 2022

اکتوبر، 2022

ستمبر، 2022

اکتوبر، 2022

عمومی ا شاریہ

1149

1159

1161

1170

خوراک

1079

1093

1087

1100

پان سپاری وغیرہ

1919

1925

1928

1935

ایندھن اور روشنی

1274

1274

1266

1267

لباس، بسترکاسامان  اور جوتے وغیرہ

1206

1213

1243

1250

متفرق

1205

1208

1211

1213

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00344EV.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044ZYG.png .

نومبر 2022 کے مہینے کے لیے سی پی آئی ۔ اے ایل  اور آر ایل ۔ 20 دسمبر 2022 کو جاری کیے جائیں گے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12695)


(Release ID: 1877169) Visitor Counter : 192
Read this release in: English , Hindi