ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جی آر پی اے کا مرحلہ اول اور دوم بدستور نافذ العمل ہے
Posted On:
18 NOV 2022 6:35PM by PIB Delhi
مرحلہ وار نمٹنے سے متعلق لائحہ عمل (جی آر اے پی) کے تحت کارروائی کرنے والی ذیلی کمیٹی نے آج پورے قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں جی آر اے پی کے مرحلہ اول کے ساتھ مرحلہ دوم کے تحت نافذ کارروائیوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی۔
آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی طرف سے فراہم کردہ ڈائنامک ماڈل اور موسم/موسمیاتی پیشین گوئی کے مطابق اگلے چند دنوں میں ہوا کے مجموعی معیار کے ‘خراب’ سے ‘انتہائی ناقص’ زمروں کے نچلے سرے کے درمیان بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ آنے کا امکان ہے۔ غالب سطحی ہوا کے دہلی میں شمال/شمال مغربی سمت سے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
چار بجے شام کے سی پی سی بی بلیٹن کے مطابق دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) آج 289 پر پہنچ گیا۔ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشگوئیوں کے ساتھ دہلی میں ہوا کے مجموعی معیار میں معمولی کمی کے باوجود آنے والے دنوں میں ہوا کے معیار کے کسی بڑے بگاڑ کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔ ذیلی کمیٹی نے ہوا کے معیار کے منظرنامے اور متعلقہ پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے کہ جاری ہے۔ جی آر اے پی کے مرحلہ دوم کے تحت مرحلہ اول کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس مرحلے پر جی آر اے پی کے مرحلہ سوم کو شروع کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
کمیشن کی جی آر اے پی ذیلی کمیٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے اور اس کے مطابق ہوا کے معیار کے منظر نامے کا جائزہ لے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 12696)
(Release ID: 1877147)
Visitor Counter : 99