اسٹیل کی وزارت
سیل(ایس اے آئی ایل)نے ’’سیل سورن جینتی کہانی نویشی مقابلہ-2022’’کے نتائج کا اعلان کیا
Posted On:
18 NOV 2022 5:25PM by PIB Delhi
اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمٹیڈ (ایس اے آئی ایل)نے آج ’’سورن جینتی کہانی نویشی مقابلہ -2022‘‘کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس مقابلے کا آغاز 27مئی 2022 کو سیل کے موجودہ ’’گولن جوبلی سال‘‘(24جنوری 1973)کے دوران کیا گیا تھا۔ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں منعقد یہ مقابلہ ’’پچھلی پانچ دہائیوں میں قومی تعمیر میں سیل کا تعاون‘‘کے موضوع پر تھا۔
ہندی زمرے میں چھتیس گڑھ کے بھلائی کے جناب دانی پرساد شرما نے پہلا انعام حاصل کیا ہے۔ چھتیس گڑھ کے رائے پور کے ڈاکٹر کملیش گوگیا نے دوسرا انعام حاصل کیا اور نئی دہلی کے لکشمی نگر کے جناب رمیش چند کو تیسرے انعام کا حقدار ہونے کا اعلان کیا گیا۔غازی آباد، اترپردیش کی محترمہ انیمکا سہائے نے ستائشی انعام جیتا۔
انگریزی زمرے میں مغربی بنگال کے درگا پور کی محترمہ سومونا راٹھور نے پہلا انعام حاصل کیا۔ تین لوگوں :اُڈیشہ کے راؤڑ کیلا کی محترمہ انندتا مہاپاترا، اُڈیشہ کی راؤڑ کیلا کی محترمہ مُن مُن مِترا اور مغربی بنگال کے برن پور کے جناب ابھیلاش کما شرما نے دوسرا انعام حاصل کیا ۔ اسی طرح تیسرا انعام بھی تین لوگوں:جھارکھنڈ کے رانچی کے جناب راجیو بنرجی، مغربی بنگال کے برن پور کے جناب پیوش کمل اور اترپردیش کی غازی ٓ آباد کی محترمہ انیمکا سہائے نے حاصل کیا۔ ستائشی ایوارڈ بھی تین لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔
اس مقابلے کا انعقاد شرکاء کو اپنی تخلیقی اور تحریری صلاحیت دکھانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا اور اپنی کہانیوں کے توسط سے پچھلی پانچ دہائیوں کے دوران ملک اور سماج کی تعمیر میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا کے کردار کو دکھایا۔ تمام فاتحین کو پرکشش انعامات اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔تمام شرکاء کو حصہ لینے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائےگا۔
*********
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.12692
(Release ID: 1877144)
Visitor Counter : 121