وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ متنوع سیاحتی کشش سے مالا مال ہے اور سیاحت کی ترقی کو تیز کرنے کی بڑی صلاحیت کا حامل ہے


آئزول میں انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ کے دوسرے دن شمال مشرقی ریاستوں نے خطے کی سیاحتی استعداد کا مظاہرہ کیا

Posted On: 18 NOV 2022 3:10PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

·       انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ (آئی ٹی ای)  2022 کا مقصد گھریلو اور بین اقوامی منڈیوں میں شمال مشرقی خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔

 

شمال مشرقی ہندوستان کی آٹھ ریاستوں کو قدرتی خوبصورتی، بھرپور حیاتیاتی تنوع، نایاب جنگلاتی زندگی، تاریخی مقامات، مخصوص ثقافتی اور نسلی ورثہ اور گرمجوشی سے استقبال کرنے والے لوگوں سے نوازا گیا ہے۔ یہ خطہ ناقابل فراموش جنگلاتی حیاتیاتی سیاحت، ٹی اینڈ گولف ٹورازم، دریائی سیاحت، مذہبی اور روحانی سیاحت، ورثہ جاتی سیاحت، ثقافتی اور مطبخی سیاحت، ایڈونچر ٹورازم، زرعی اور دیہی سیاحت اور غیر معمولی مقامات پیش کرتا ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان میں بہت سے جنگلاتی حیات کی پناہ گاہیں ہیں جیسے کازیرنگا نیشنل پارک جو ایک سینگ والےگینڈے کے لئے مشہور ہے۔ طاقتور برہم پترا آسام کی سے بہتی ہے جہاں سیاحیادگار ندیوں کی سیر اور اروناچل پردیش کی بہتی ندیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ خطہ متنوع سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے۔ ہر ریاست کی اپنی الگ خصوصیات ہیں اور سیاحت کی ترقی کو تیز کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔

آئیزول میں انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ 2022 کے دوسرے دن ان نکات پر روشنی ڈالی گئی۔آئی ٹی ایم 2022 کا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی منڈیوں میں شمال مشرقی خطے کی سیاحت کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔

image001FL1C.jpg

آئی ٹی ایم کے دوسرے دن آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کی طرف سے ان کی سیاحت کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ  ثقافتی شامیں، ایزول اور اس کے آس پاس کے مقامی پرکشش مقامات کے سیاحتی مقامات کے دورے شامل تھے۔ بی ٹو بی میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جہاں ملک کے مختلف علاقوں کے خریداروں نے شمال مشرقی علاقے کے بیچنے والوں کے ساتھ انفرادی ملاقاتیں کیں۔ ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں خوبصورت دستکاری اور ہتھ کرگھے کی نمائش بھی کی گئی تاکہ متعلقہ ریاستوں کی سیاحتی مصنوعات کو پیش کیا جا سکے۔

 پریزنٹیشن کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ شمال مشرق میں مختلف قسم کی سیاحتی مصنوعات دستیاب ہیں۔ جنگلاتی حیاتیاتی سیاحت،، ٹی اینڈ گولف ٹورازم، دریا کی سیاحت، مذہبی اور روحانی سیاحت، ورثہ جاتی سیاحت، ثقافتی اور مطبخی سیاحت، ایڈونچر ٹورازم، زرعی اور دیہی سیاحت اور غیر معمولی مقامات ان میں سے کچھ ہیں۔ آسام بہت جلد اپنی سیاحتی پالیسی کا آغاز کرے گا، جس سے ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی۔

سیشن کے دوران سکریٹری سیاحت جناب اروند سنگھ نے کہا کہ کچھ عرصے سے سفر، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں پائیداری ایک ترجیح رہی ہے، لیکن عالمی وبا کی وجہ سے یہ اور بھی نمایاں ہو گیا ہے۔ ماحول دوست سیاحت کی مانگ بڑھ رہی ہے کیونکہ لوگ ماحول پر اپنے اثرات کے بارے میں زیادہ باشعور ہو رہے ہیں اور زیادہ پائیدار سفری اختیارات کی تلاش میں ہیں۔ حکومت ہند اب ماحول دوست سیاحت کی طرف قدم بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ ماحول دوست سیاحت میں مقامی معیشتوں کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی اور سماجی اثرات کو بھی کم کرنے کی صلاحیت ہے۔

میزورم حکومت کے محکمہ سیاحت کی پرنسپل سکریٹری محترمہ منیشا سکسینہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میزورم اپنے دلکش مناظر، سرسبز و شاداب پہاڑیوں اور دلکش ٹپوگرافی کی وجہ سے ہمیشہ سیاحت کے لیے ایسی صلاحیت کے طور پر جانا جاتا ہے جن سے استفادہ نہیں کیا گیا۔ میزورم کا 90 فیصد رقبہ جنگلات کے تحت ہے جو اس کے رویے اور اس کے جغرافیائی محل وقوع، خوشگوار آب و ہوا اس کے مضبوط ترین مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔ ایکو ٹورازم اور ایڈونچر ٹورازم کی بھی کافی گنجائش ہے۔

انڈیا ہیپی نیس رپورٹ، 2020 کے مطابق میزورم ہندوستان کی سب سے خوش باش ریاست ہے۔ اس کی شرح خواندگی 91.33 ہے اور ملک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

یہاں مختلف قسم کے اچھوتے اور غیر دریافت شدہ پرکشش مقامات ہیں جو کاروباری سیاحوں کو خوابوں کی منزل فراہم کر سکتے ہیں۔ تھینزول میزورم کے وسطی حصے میں، سرچھپ ضلع میں، ایزول سے 112 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ تھینزوال ایکو ٹورازم، دیہی تجربے، قدرتی خوبصورتی،ثقافت اور ایڈونچر کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے۔ تھنزول میں پچھلے برسوں بہت سے سیاحتی مقامات سامنے آئے ہیں، جو ضلع سرچھپ کے دو سب ڈویژنوں میں سے ایک ہے۔ تھینزوال میں سب سے اہم کشش تھینزول گولف کورس اور ریزورٹ ہے۔ یہ گولف کورس اور ریزورٹ حکومت ہند کی سودیش درشن اسکیم کے تحت بنائے گئے ہیں۔ اس کی شمال مشرقی ہندوستان میں تمام سیزن کے بہترین گولف کورسز میں سے ایک کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے اور یہ جگہ ایک بہترین تنخواہ اور کھیل کی سہولت پیش کرتی ہے اور ہر سطح کی قابلیت کو پورا کرتی ہے۔

image002UB9C.jpg

حکومت ہند کی وزارت سیاحت 17 سے 19 نومبر 2022 تک شمال مشرقی خطے کے لئے 10 ویں انتر نیشنل ٹورزم مارٹ (آئی ٹی ایم ) کا اہتمام میزورم کے ایزول میں کر رہی ہے۔ بین الاقوامی سیاحتی بازار شمال مشرقی ریاستوں میں گردش کی بنیاد پر منظم کئے جاتے ہیں۔ میزورم پہلی بار اس بازار کی میزبانی کر رہا ہے۔ قبل ازیں گوہاٹی، توانگ، شیلانگ، گینگ ٹاک، اگرتلہ، امپھال اور کوہیما میں اس کا اہتمام کی جا چکا ہے۔

*****

U.No:12681

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1877140) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Bengali