وزارت دفاع

ساحلی دفاعی مشق بحری نگرانی 22 مکمل

Posted On: 17 NOV 2022 2:31PM by PIB Delhi

بحری نگرانی -22 نامی دو روزہ ساحلی دفاعی مشق 15تا 16 نومبر 22  منعقد کی گئی۔ بحری نگرانی کے تصوراتی اور جغرافیائی وسعت میں ملک کے پورے ساحلی پٹی اور خصوصی اقتصادی زون میں امن سے لے کر جنگ کے وقت تک کے ہنگامی حالات شامل تھے۔ اس کے علاوہ ساحلی سلامتی کے طریقہ کار میں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں ساحل پر اسے کم سے کم کرنے کے اقدامات کی بھی توثیق کی گئی۔

 اس مشق میں نو ساحلی ریاستوں اور چار مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 17 سے زیادہ سرکاری ایجنسیوں نے حصہ لیا جو ساحلی دفاعی میکانزم اور ساحلی سلامتی کی تشکیل میں شامل ہیں۔ مشق سی چوکسی کے اس ایڈیشن میں تمام میری ٹائم سیکورٹی ایجنسیوں کی سب سے زیادہ شرکت دیکھنے میں آئی۔ ہندوستانی بحریہ ، کوسٹ گارڈ ، ریاستوں کی میرین/کوسٹل پولیس، کسٹمز، محکمہ جنگلات، پورٹ اتھارٹیز اور نجی آپریٹروں کے 500 سے زیادہ سطحی اثاثوں نے مشق میں حصہ لیا۔ پوری ساحلی پٹی کو ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ جہازوں اور ہوائی جہازوں کی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔ جہاز کے آف شور پلیٹ فارم پر کام کرنے والے اسپیشل آپریشنز کے اہلکاروں کو مزید تقویت دینے کے لئے ہیلی کاپٹروں کو بھی استعمال کیا گیا۔

 چونکہ بندرگاہیں سمندری تجارت کے اعصابی مرکز کی حیثیت رکھتی ہیں اس لئے مشق کے دوران بندرگاہوں کے حفاظتی طریقہ کار کی بھی توثیق کی گئی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے تمام بندرگاہوں کے کرائسز مینجمنٹ پلانز کی ان کی تاثیر کا جائزہ لیا گیا۔ ریاستی پولیس کی ٹیموں، ہندوستانی بحریہ کے میرین کمانڈوز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ کے کمانڈوز نے سمندری دہشت گردی کی کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے مشقیں کیں۔

این سی سی کو تحریک دینے کے وزیر اعظم کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 800 سے زیادہ این سی سی کیڈٹس کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔ ایک حقیقی ملک گیر مشق میں این سی سی کیڈٹس کی شرکت کے نتیجے میں کیڈٹس میں بیداری اور شمولیت میں اضافہ ہوا۔

 اس مشق نے نیشنل کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن اینڈ انٹیلی جنس (این سی3I) نیٹ ورک کہلانے والے تکنیکی نگرانی کے بنیادی ڈھانچے کی بھی توثیق کی۔ گروگرام میں انفارمیشن مینجمنٹ اینڈ انالیسس سنٹر (آئی ایم اے سی) اور ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ اسٹیشنوں میں اس کے مختلف نوڈس کو نگرانی اور معلومات کی ترسیل کے طریقہ کار کو مربوط کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

تمام ذمہ داران کی بھرپور شرکت سے مشق کے وہ مقاصد پورے ہوئے جن کا تصور کیا گیا تھا۔ اس میں شامل مختلف ایجنسیوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کوسٹل ڈیفنس کے دائرے میں ہونے والی پیش رفت کی یقین دہانی ہے اور یہ مشق میری ٹائم ڈومین میں ساحلی دفاع اور قومی سلامتی کو بڑھانے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔

****

 

U.No:12643

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1876843) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Tamil