جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی شمسی توانائی کارپوریشن (ایس ای سی آئی) نے مصر میں منعقد کوپ 27 میں شرکت کی

Posted On: 11 NOV 2022 6:32PM by PIB Delhi
  • ہندوستانی شمسی توانائی  کارپوریشن کے  منیجنگ ڈائریکٹرنے شہریوں پر مرکوز انرجی ٹرانزیشن پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کیا: مشن لائف کے ساتھ شہریوں کو بااختیار بنانا ایک ترجیح
  • کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، اختراعی ٹینڈرز اور ایس ای سی آئی کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
  • کانفرنس میں اعلیٰ سرکاری حکام، ملک بھر سے خصوصی نمائندوں اور بین الاقوامی ڈویلپرز نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MYW0.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DXW2.jpg

ہندوستانی شمسی توانائی کارپوریشن (ایس ای سی آئی) کی منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ سمن شرما (آئی آر ایس) کی سربراہی میں ایک وفد نے کوپ-27 میں شرکت کے لیے مصر میں شرم الشیخ کا دورہ کیا۔

ایس ای سی آئی کی  منیجنگ ڈائریکٹرمحترمہ سمن شرما نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ-27 میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس: مشن لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) کے ساتھ شہریوں کو بااختیار بنانے کی ترجیح اور شہریوں پر مرکوز توانائی کی ترسیل پر لیکچر دیا۔

انہوں نے نے کامیابیوں پر روشنی ڈالی، ایس ای سی آئی کے جاری اختراعی ٹینڈرز اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مسلسل تعاون اور مددگار نقطہ نظر کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

حکومت ہند کے ذریعہ قائم کردہ انڈیا پویلین میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں کئی سینئر سرکاری افسران، ملک بھر سے خصوصی نمائندوں اور بین الاقوامی ڈویلپرز نے شرکت کی۔

                                                                    

***********

ش ح ۔ ع ح ۔

U. No.12622

 


(Release ID: 1876735) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi