امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

مرکزی بین وزارتی ٹاسک فورس الیکٹرانک آلات کی چارجنگ  پورٹس میں یکسانیت کا جائزہ لینے والی میٹنگیں کرتی  ہے، ایئر بڈز اور اسمارٹ گھڑیوں جیسے پہننے والے سامان کے لیے چارجنگ پورٹ کی یکسانیت کے لیے ایک  ذیلی گروپ تشکیل دیتی ہے


متعلقہ فریقوں نے مؤثر نفاذ اور آسانی سے اپنائے جانے والے یکساں چارجنگ پورٹ کے مرحلہ وار  طریقہ سے شروع  کئے جانے پر اتفاق کیا

Posted On: 16 NOV 2022 7:40PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے میں سکریٹری روہت کمار سنگھ نے تشکیل دی گئی مرکزی بین وزارتی ٹاسک فورس کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کو صارفین کی فلاح و بہبود اور گریز کے قابل  ای ویسٹ کی روک تھام کے لیے یکساں چارجنگ پورٹ کو اپنانے میں  مل کر قابو پانا چاہیے۔  

میٹنگ میں صنعتی انجمنوں جیسے ایم اے آئی ٹی ،ایف آئی سی سی آئی، سی آئی آئی تعلیمی اداروں بشمول آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی  (بی ایچ یو) ، وارانسی اور مرکزی حکومت کی وزارتوں  نیز ماحولیات جنگلات اورآب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران،متعلقہ فریقوں  کے درمیان الیکٹرانک آلات جیسے اسمارٹ فونز، ٹیبلیٹ، لیپ ٹاپ وغیرہ کے لیے چارجنگ پورٹ کے طور پریو ایس بی ٹائپ -سی کو اپنانے پر وسیع تر اتفاق رائے دیکھنے میں آیا۔ میٹنگ میں  اس بات پر مزید غور کیا گیا کہ فیچر فونز کے لیے ایک مختلف چارجنگ پورٹ کو اپنایا جا سکتا ہے۔

محکمہ نے پہننے کے قابل سامان کے لیے یونیفارم چارجنگ پورٹ کیعمل آوری کا جائزہ لینے کے لیے ایک ذیلی گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس ذیلی گروپ میں صنعتی اداروں، تعلیمی اداروں وغیرہ کے نمائندے شامل ہوں گے۔

یہ بھی محسوس کیا گیا کہ ایم او ای ایف سی سی کی طرف سے ای ویسٹ کے حوالے سے الیکٹرانک آلات میں یکساں چارجنگ پورٹ کے ممکنہ اثرات کا جائزہ لینے اور جانچنے کے لیے ایک  ممکنہ اثرکا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ چارجنگ پورٹ مرحلہ وارطورپر شروع کیا جا سکتا ہے تاکہ اسے صنعت کے ذریعے لاگو کیا جا سکے اور ہم آہنگی کے ساتھ صارفین کے ذریعہ اپنایا جاسکے۔

چارجنگ پورٹ میں یکسانیت لائف (ماحولیات کے لئے طرز زندگی) مشن کی سمت ایک قدم ہے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نےکوپ-26 میں دانستا اور اندھا دھند کھپت کی بجائے دانشمندانہ اور محتاط مفید استعمال کی تلقین کی ہے۔لائف  مشن ان  افراد کا ایک عالمی نیٹ ورک   خاص کر کرہ ارض کے حامی افراد(پی 3)بنانے اور پروان چڑھانے کا ایک منصوبہ ہے ، جو ماحول دوست طرز زندگی کو اپنانے اور فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہوں ۔

 

***********

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12626



(Release ID: 1876681) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi