سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کیریئر تلاش کرنے والوں کو ہندوستان اور جرمنی کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں اشتراک کے لئے نیٹ ورکنگ مواقع تلاش کرنے کے لئے ایوارڈس عطا کئے گئے
Posted On:
16 NOV 2022 3:39PM by PIB Delhi
ہندوستان اور جرمنی کے کُل 11 کیریئر تحقیق کاروں نے اپلائڈ تحقیق میں پیئرڈ ارلی کیریئر فیلو شپ حاصل کیا، جس سے انہیں سائنس وٹیکنالوجی کے پیش پیش رہنے والے شعبوں میں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان تحقیق میں اشتراک کے لئے نیٹ ورکنگ اور رابطے کے لئے مواقع تلاش کرنے کے لئے ان کی چھوٹی یا قلیل مدتی سفر کی سہولت مل سکیں گی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ تحقیق کرنے والوں نے پی ای سی ایف اے آر کے تحت یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے، جو حال ہی میں شروع کیا گیا تھا، تاکہ ہندوستان اور جرمنی کے ابتدائی کیریئر تحقیق کاروں کے درمیان باہمی تبادلے میں سہولت مل سکے۔ یہ تصور کیا گیا ہے کہ نیٹ ورکنگ کے ذریعہ اس طرح کے رابطوں سے طویل مدتی باہمی اشتراک مزید قائم ہو سکیں گے اور امکانی اشتراک کے لئے ہندوستان اور جرمن تحقیق کے دائرے کو تلاش کرنے کا موقع مل سکے گا۔
انڈو جرمن سائنس اور ٹیکنالوجی سینٹر (آئی جی ایس ٹی سی) کی طرف سے یہ پہل شروع کی گئی ہے، جو ایک باہمی ادارہ ہے، جسے حکومت ہند کے سائنس وٹیکنالوجی کے محکمے اور جرمنی حکومت کے تعلیم و تحقیق کی وفاقی وزارت کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے تاکہ اپلائڈ تحقیق میں توجہ کے ساتھ سائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دیا جاسکے۔
آئی جی ایس ٹی سی نے 15 نومبر 2022 کو ایوارڈ دیئے جانے کی تقریب کا ورچوئل طور پر اہتمام کیا تھا۔ سائنس وٹیکنالوجی کے محکمے (حکومت ہند) کے انٹرنیشنل امداد باہمی کے سربراہ اور مشیر اور ہندوستانی ساتھی چیئر مین جناب ایس کے ورشنے اور جرمنی کی حکومت کے تعلیم وتحقیق کی وفاقی وزارت اور جرمن کی ساتھی صدر نشیں محترمہ کیتھرین میئر نے ایوارڈ پانے والوں سے خطاب کیا اور انہیں بنیادی ڈھانچے / لیب کی سہولیات ، کام کے کلچر ، صنعت کاری کے مواقع اور بین ادارہ جاتی نیٹ ورکنگ سمیت مختلف سائنس وٹیکنالوجی کے پہلوؤں کا پتہ لگانے کے لئے ہندوستان اور جرمنی کا دورہ کرنے کے لئے موقع حاصل کرنے کے سلسلے میں انہیں تحریک دی۔ ہندوستانی اور جرمن کے ایوارڈ پانے والے ہر پیئر نے اس پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ کس طرح مواقع ان کے مستقبل کی تحقیق کی کوششوں کے لئے ایک بنیاد پیدا کریں گے۔
پی ای سی ایف اے آر 2022 کے ایوارڈ پانے والوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
نمبر شمار
|
جوڑی دار فیلوز کے نام اور وابستگی
|
ہندوستان
|
جرمنی
|
1
|
ترون رمبا، آئی آئی ایس سی بینگلور
|
میسکی ملین شفر، ٹی یو میونخ
|
2
|
سوربھی جین، آئی آئی ٹی- آئی ایس ایم دھنباد
|
انا پولا ریبیرا، ٹی یو میونخ
|
3
|
پنکج کھنہ، آئی آئی ٹی گاندھی نگر
|
سیمول تھومس تھیلے، ہیمولس انسٹی ٹیوٹ فریبرک فار ریسورس ٹیکنالوجی
|
4
|
انکت جین، آئی آئی ٹی بامبے
|
ابھیشیک کیتھان، آر ڈبلیو ٹی ایچ اچھین
|
5
|
سائی گوتم گوپال کرشنن، آئی آئی ایس سی بینگلور
|
ہنس- جارج اسٹینرک، پیڈر بورن یونیورسٹی
|
6
|
اوماشنکر، سینٹرل یونیورسٹی آف پنجاب
|
امیت کھرانہ، آر ڈبلیو ٹی ایچ یونیورسٹی ہوسپٹل
|
7
|
سائیکت کمار شوم، سی ایس آئی آر - سی ایم ای آئی درگاپور
|
امرتیہ گنگولی، ٹی یو میونخ
|
8
|
تنموئے چکرورتی ، آئی آئی ٹی دہلی
|
دیبارگیہ گھوش دستیدار، ٹی یو میونخ
|
9
|
پرتیک سکسینہ ، آئی آئی ٹی منڈی
|
کرشین لاہوڈا، ٹی یو برلنگ
|
10
|
بکے کرن نائک، این آئی ٹی راورکیلا
|
سمیت اگروال، پی ٹی بی بران سیوک
|
11
|
خالد مزمل غنی، این آئی ٹی سری نگر
|
توصیف معراج شاہ، ہیمبرگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا- ق ر)
U-12625
(Release ID: 1876669)
Visitor Counter : 173