بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

پرگتی میدان میں منعقدہ 41ویں آئی آئی ٹی فی میں کوئر بورڈ پویلین

Posted On: 16 NOV 2022 8:31PM by PIB Delhi

پرگتی میدان کے ہال نمبر 7 ای میں لگی کوئر بورڈ کی نمائش میں ہاتھ سے تیار کی گئی مصنوعات اور دستکاری جیسے، کھلونے، زیورات وغیرہ تیار کرنے میں کوئر کارکنان کی مہارت اور کاریگری کو پیش کیا گیا ہے۔پویلین میں نمائش کے لیے موجود چیزوں میں ہتھ کرگھا کوئر میٹ، میٹنگز، قالین، ناریل کے ریشوں سے تیار جیو ٹیکسٹائل، پاور لوم کوئر میٹنگز، وغیرہ شامل ہیں۔

 

 

’’مقامی چیزوں پر اصرار، مقامی سے عالمی تک‘‘ کے موضوع سے ترغیب یافتہ ’کوئر پویلین‘ کا افتتاح  15 نومبر 2022 کو بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجہ کی صنعتی اکائیوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر  جناب نرائن رانے کے ذریعہ ، ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔

جناب رانے نے کوئر بورڈ کے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا اور فروخت کاروں سے بات چیت کی۔ جناب نرائن رانے نے کہا کہ یہ میلہ ایم ایس ایم ای صنعت کاروں خصوصاً خواتین ، ایس سی / ایس ٹی اور امنگوں والے اضلاع کے صنعت کاروں کو اپنی مہارت /مصنوعات کی نمائش کرنے، اور ترقی حاصل کرنے اور خود کفیل بننے کے لیےایک  موقع فراہم کرے گا۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.12609



(Release ID: 1876642) Visitor Counter : 82


Read this release in: Hindi , English