ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی او پی 27 میں نیشنل ای-بس پروگرام کی نمائش

Posted On: 16 NOV 2022 7:26PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • اولو العزم  ای-بس  پروگرام میں 50ہزار ای-بسوں کی تعیناتی۔
  • بجلی کی وزارت بس ڈپو میں چارجنگ بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے لئے پوری سبسڈی دینے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
  • توانائی تحفظ حاصل کرنے کے لئے اہم اِکائیوں میں سے ایک ای-موبلٹی پر سوئچ کرنا ۔

کنرورجنس انرجی سروسز لمٹیڈ(سی ای ایس ایل)، بجلی کی وزارت(ایم او پی)اور ورلڈ ریشورسیز انسٹی ٹیوٹ –انڈیا(ڈبلیو آر آئی انڈیا)کے ساتھ مل کر سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ)اور ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ اَنڈر ٹیکنگس(اے ایس آر ٹی یو)نے ایک اعلیٰ سطحی سیشن کی بھی میزبانی کی۔ آج یو این ایف سی سی(سی او اپی27)کے فریقین کے اجلاس میں گریننگ انڈیاز پبلک موبلٹی: انڈیاز نیشنل الیکٹرک بس پروگرام پر 

  ہندوستان کے اولوالعزم ای-بس پروگرام کی نمائش کی۔

انڈیا پویلین میں منعقد پینل بحث میں ہریانہ و کیرالہ کے ٹرانسپورٹ سیکریٹریوں اور این سی ٹی دہلی سرکار کے چیف سیکریٹری کے علاوہ صنعتی دنیا کے ماہرین نے ای-موبلٹی حل کے لئے ہندوستانی ریاستوں کے پس منظر پر صلاح و مشورہ کیا۔اس تبدیلی کے لئے مالی تعاون کی ضرورتوں کو  حل کرنے کے لئے اور یہ اس طرح کاربن اخراج میں کمی لانے کے ہندوستان کے عہد کو تیز کرسکتا ہے اور خالص صفر ہدف تک پہنچ سکتا ہے، اس بات پر بھی غورو خوض کیا گیا۔

جناب محمود احمد ، جوائنٹ سیکریٹری، سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کی وزارت ، حکومت ہند نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان میں ای وی کی فروخت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جبکہ بیٹری کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے، جو ایک مثبت اشارہ ہے۔

ہندوستان کے ای-بس پروگرام میں کنورجنس انرجی سروسز لمٹیڈ (سی ای ایس ایل)کے رول کو تفصیل سے بتاتے ہوئے محترمہ مہووا آچاریہ ایم ڈی اور سی ای او ، سی ای ایس ایل نے کہا’’اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ہندوستان اس بڑی کوشش میں سب سے آگے ہے اور میں اس کے لئے ان سب کی شکرگزار ہوں ، جو اس میں تعاون کررہے ہیں۔ کئی ریاستی سرکاریں اور مرکزی وزارتیں اس سفر میں ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ میں اب بین الاقوامی تعاون کے لئے تیار ہوں۔

بجلی کی وزارت حکومت ہند میں سیکریٹری جناب آلوک کمار نے اپنے اہم خطاب کے دوران کہا’’توانائی تحفظ حاصل کرنے کی اہم اِکائیوں میں سے ایک ای-موبلٹی پر سوئچ کرنا ہوگا، کیونکہ اس سے کچے تیل کی خرید میں صرف ہونے والے قابل قدر وسائل میں بچت ہوگی۔ایک اضافی فائدہ یہ کہ ہوائی آلودگی میں کمی آئے گی، جس میں ہندوستان نے پہلی ہی مؤثر اصلاحات کی ہیں۔ بجلی کی وزارت ہندوستان کے اولو العزم ای –بس پروگرام میں مکمل حمایت کی پیشکش کرے گی، جس میں 50 ہزار ای-بسوں کی تعیناتی کی جائے گی۔ہم بس ڈپو میں چارجنگ انفرااسٹرکچر قائم کرنے کے لئے خرچ کی گئی لاگت کے لئے مکمل سبسڈی دینے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔‘‘

جناب آشیش کندرا، چیف سیکریٹری ، این سی ٹی دہلی سرکار نے کہا’’دہلی ، بس بجلی کاری پروگرام کے آس پاس سی او پی 27میں ہندوستانی کی کہانی کا حصہ بن کر خوش ہے۔یہ قدم کاربن اخراج اہداف کو حاصل کرنے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔دہلی نے بین الاقوامی محاذوں پر ہندوستان کے عہد کے  حصے کی شکل میں کاربن  ثالثی کی طرف بڑھنے کے لئے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں اپنے اہداف کو عبور کیا ہے۔‘‘

پینل میں بولتے ہوئے جناب بیجو پربھاکر ، ٹرانسپورٹ سیکریٹری کیرالہ سرکار نے کہا  کہ ڈیزل بسوں کے مقابلے میں کم لائف –سائیکل لاگت اور آلودگی کی سطح کو کم کرنے کی ان کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ای بسوں پر سوئچ کرنا عوامی موبلٹی کے لئے سب سے اچھا متبادل ہے۔ کیرالہ میں 16ہزار سے زیادہ ای-گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور ہم نے 2025 تک تقریباً ایک ملین ای وی کا ہدف رکھا ہے اور ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک ای وی پالیسی ہے۔

جناب نودیپ سنگھ  وِرک، چیف سیکٹری ٹرانسپورٹ ہریانہ سرکار نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کیسے عوامی ٹرانسپورٹ کی بجلی کاری خاص طور سے بس سیکٹر میں ہندوستان کی ڈی کاربونائزیشن حکمت عملی کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہریانہ ریاست میں پہلے ہی عمل شروع کردیا ہے اور پہلے مرحلے میں 550ای وی بسوں کی اپنی مانگ رکھ دی ہے۔جس کے لئے نیشنل ای –بس پروگرام کے تحت سی ای ایس ایل کے ذریعے ٹنڈر جاری ہے۔ہم ان ای وی بسوں کے ساتھ ہریانہ کے 11شہروں میں سٹی بس سروس شروع کریں گے۔ ای-موبلٹی کی طرف بڑھنے سے ماحولیات کو بچانے کے لئے چلانے کی کم لاگت جیسے دیگر فائدے بھی ہوں گے۔ریاستوں کو اپنے بس بیڑے کو ای –بسوں میں تبدیل کرنے میں مدد کرنے میں سی ای ایس ایل سب سے آگے رہا ہے اور ہم اس تبدیلی میں ہریانہ کی مدد کرنے کے لئے ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔‘‘

سی ای ایس ایل کے بارے میں:

کنورجنس   انرجی سروسز لمٹیڈ (سی ای ایس ایل)ریاست کی ملکیت والی انرجی ایفی سیئنسی  سروسز لمٹیڈ کی  معاون کمپنی ہے، جو حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت عوامی سیکٹر کی کمپنیوں کا ایک مشترکہ ادارہ ہے۔ سی ای ایس ایل  شفاف ، سستی اور قابل اعتماد توانائی فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔اس کا عمل ان توانائی حل پر مرکوز ہے، جو قابل تجدید توانائی ، بجلی موبلٹی اور موسمیاتی تبدیلی کے ان تمام پر واقع ہے۔ سی ای ایس ایل ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی کھپت بڑھانے کے لئے بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک موبلٹی اور اس کے بنیادی ڈھانچے کو ڈیزائن بزنس ماڈل کو اہل بنانے کی سمت میں بھی کام کررہی ہے۔ غیر معمولی تجارتی ماڈل تیار کرکے سی ای ایس ایل بڑے پیمانے پر اِن حلوں کی تجارت کاری کو اہل بنانے کے لئے رعایتی اور تجارتی پونجی ، کاربن مالیات اور امداد کی باہمی شمولیت  کا بہتر طریقے سے استعمال کررہی ہے۔

************

 ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12617


(Release ID: 1876615) Visitor Counter : 101


Read this release in: Marathi