بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پاور فاؤنڈیشن آف انڈیا اور وگیان بھارتی نے ’’توانائی کی پائیدار کھپت‘‘ پر کانفرنس کا اہتمام کیا

Posted On: 16 NOV 2022 6:16PM by PIB Delhi

 

• لائف مشن کے تحت ’’اگنی تتوا‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر کانفرنس کا انعقاد

• کانفرنس اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح کم اور مؤثر توانائی کی کھپت پائیدار ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔

• کانفرنس میں ممتاز ماہرین کی طرف سے توانائی کارکردگی اور تحفظ پر بات چیت اور پینل ڈسکشن شامل

 

پاور فاؤنڈیشن آف انڈیا اور وگیان بھارتی کی جانب سے 14 نومبر 2022 کو آئی آئی ٹی گوہاٹی میں لائف اسٹائل فار دی انوائرمنٹ (ایل آئی ایف ای – لائف) مشن کے تحت ’’اگنی تتوا‘‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر ’’توانائی کی پائیدار کھپت‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ لیہہ اور بھوپال میں ہونے والی پچھلی کانفرنسوں کے سلسلے کی یہ تیسری کانفرنس ہے۔

کانفرنس کا افتتاح آسام کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی نے کیا جو مہمان خصوصی تھے۔ دیگر معززین میں جناب سنجیو این سہائے، ڈائریکٹر جنرل، پاور فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ایف آئی) اور سابق سکریٹری وزارت توانائی؛ اجے تیواری، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت توانائی؛ پروفیسر ڈاکٹر ٹی جی سیتارام، ڈائریکٹر جنرل آئی آئی ٹی، گوہاٹی؛ اور ڈاکٹر ترپتا ٹھاکر، ڈائریکٹر جنرل، نیشنل پاور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، کے نام شامل ہیں۔ کانفرنس میں سینئر سرکاری افسران، توانائی کے ماہرین، محققین، این جی اوز، کالج کے طلباء اور اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔ کانفرنس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح کم اور مؤثر توانائی کی کھپت پائیدار ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، گورنر، پروفیسر مکھی نے گوہاٹی میں کانفرنس کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جہاں متنوع نسلوں اور ثقافت سے تعلق رکھنے والی برادریاں پائیدار طریقوں کے ذریعے فطرت کے ساتھ سماجی طور پر ہم آہنگی میں رہتی ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ فطرت، ثقافت اور ورثے کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور توانائی کے استعمال کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کے متبادل ذرائع کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ علاقائی ماحولیاتی نظام کو ایک سادہ اور ماحول دوست طرز زندگی اپناتے ہوئے اور ہماری روایتی حکمت کو بروئے کار لاتے ہوئے محفوظ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس پیغام کو ہندوستان کے دور دراز علاقوں میں عوام تک پہنچایا جائے اور تجویز پیش کی کہ توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے قابل عمل منصوبہ بنایا جائے۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سہائے نے گریڈ (لالچ) سے ہٹ کر گرین (سبزہ) کی طرف بڑھنے کی عجلت کا اظہار کیا۔ عوامی پالیسی اور ذاتی رویے کے درمیان تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے عوامی پالیسی پر نظرثانی پر زور دیا جس سے پائیدار ذاتی رویے کو حرکت ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جہاں تحفظ سے متعلق عوامی پالیسی کارکردگی پر مبنی ہونی چاہیے، وہیں تحفظ کے طریقوں کو جدید اور روایتی تکنیکوں کا امتزاج ہونا چاہیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تیواری نے تشویش ظاہر کی کہ توانائی کی دستیابی نے ہماری زندگیوں کو ناقابل تصور آسائشیں عطا کی ہیں، لیکن توانائی کا اندھا دھند اور بے فکری کے ساتھ کیا جانے والا استعمال تیزی سے ابھرتے ہوئے وجودی بحران کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ایک وقت میں ایک بڑا اقدام کرکے اور روزانہ ایک تبدیلی لاکر، ہم طویل مدتی ماحول دوست عادات کو جنم دینے کے لیے اپنے طرز زندگی کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ٹھاکر نے فطرت اور صحت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ہمارے روایتی اصولوں اور طریقوں کی طرف لوٹنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اگنی تتوا پر کانفرنسوں کا سلسلہ ان طریقوں کو سامنے لانے پر مرکوز ہے جن میں توانائی زندگی سے منسلک ہے، جس میں پائیداری، ثقافت، سلامتی، روحانیت، صحت، ماحولیات، رہائش کے ساتھ توانائی کے روابط شامل ہیں۔ ’’مقصد ایک بہتر مستقبل کے لیے ہماری قدیم حکمت پر مبنی ایک مکمل تبدیلی لانا ہے۔‘‘

پروفیسر ڈاکٹر سیتارام نے آئی آئی ٹی گوہاٹی کو کانفرنس کے مقام کے طور پر قبول کیے جانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جہاں توانائی کے تحفظ، سبز توانائی، اور پائیدار ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے دیہی استعمال کے شعبوں میں وسیع تحقیق جاری ہے۔ یوم اطفال کے موقع پر منعقد ہونے والی، اور اس کے اصل سامعین کے طور پر بچوں کی شمولیت، کانفرنس کی ایک خاص اہمیت تھی، کیونکہ بچے ایک بہتر کل کے لیے تبدیلی کے علم بردار بن سکتے ہیں۔

دن بھر جاری رہنے والی کانفرنس میں پالیسی سازی، ماحولیاتی ضوابط، تحقیق اور اکیڈمیا کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے نامور ماہرین کے ذریعہ توانائی کی بچت اور تحفظ پر بات چیت اور پینل ڈسکشن بھی شامل تھا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12615

 




(Release ID: 1876611) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Kannada