وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے 2023 میں ہندوستان میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی
ہندوستان کی جی 20 صدارت ہندوستان کی تعلیم کے قالب کو پیش کرنے کا ایک موقع ہے جو تمام ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے ایک عالمی نمونہ بن سکتا ہے۔
جناب دھرمیندر پردھان نے جی 20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ کی سرگرمیوں میں طلباء کے علاوہ تعلیم اور ہنر مندی کے اداروں کو شامل کرنے پر زور دیا
Posted On:
16 NOV 2022 6:52PM by PIB Delhi
تعلیم ، ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج 2023 میں ہندوستان میں منعقد ہونے والے آئندہ جی 20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ ہنر مندی کی ترقی اور الیکٹرسنکس اور اطلاعاتی تیکنالوجی کی وزارت کے مملکتی وزیر جناب راجیو چندر شیکھر؛ وزیر تعلیم محترمہ اناپورنا دیوی، وزیر مملکت راجکمار رنجن سنگھ اور وزارت تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران جناب پردھان نے کہا کہ تعلیم جی 20 کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے جی 20 اجلاس سے قبل وسیع تیاریوں پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان کی صدارت میں جی 20 اجلاس یہ موقع بھی فراہم کرتا ہے کہ ہندوستان نے تعلیم کے شعبے میں خاص طور پر قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے آغاز کے بعد جو کچھ حاصل کیا ہے اسے شیئر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان تعلیم کا ایک نیا قالب پیش کرے گا جو تمام ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے ایک عالمی نمونہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے چاٹی کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے طلباء کے علاوہ تعلیم اور ہنر مندی کے اداروں کو شامل کرنے پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے ہندوستانی نالج سسٹم کے بھرپور ورثے کی نمائش کرنے اور شرکاء کو دنیا میں ہندوستان کے تعاون سے واقف کرانے کا بھی مشورہ دیا۔
ایجوکیشن ورکنگ گروپ تعلیم اور تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے کردار اور کام کے مستقبل پر سیمینار منعقد کرے گا جس کے نتیجے میں 28 جون 2023 کو جی 20 کے وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہوگی۔ ایجوکیشن ورکنگ گروپ جی 20 ایڈ ڈبلیو جی رپورٹ، بہترین طریقوں کا مجموعہ اور سیمینار کے دو موضوعات پر ایک رپورٹ سامنے لائے گا جو جی 20 کے وزرائے تعلیم کے اعلان کا محرک بنے گا۔ این سی ای آر ٹی، آئی آئی ایس سی، این ایس ڈی سی، آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی حیدرآباد، ہنر مندی کے فروغ اور نئی صنعتوں کی وزارت، یونیسکو، یونیسیف، او ای سی ڈی وغیرہ جیسے ادارے مختلف ترجیحی شعبوں کے تحت نالج پارٹنر ہیں۔
واضح رہے کہہندوستان یکم دسمبر 2022 سے جی 20 کی صدارت سنبھالنے جا رہا ہے اور تقریبات ملک بھر میں منعقد ہوں گی۔ تعلیم کے تحت چار ترجیحی شعبے یوں ہیں:
1۔ بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار کو یقینی بنانا خاص طور پر مخلوط لرننگ کے تناظر میں۔
2۔ کام کے مستقبل کے تناظر میں زندگی بھر سیکھنے کو فروغ دینے والی صلاحیتوں کی تشکیل
3۔ تکنیکی اہلیت والے علم و ہنر کو ہر سطح پر مزید جامع، معیاری اور باہمی تعاون پر مبنی بنانا اور
4۔ بھرپور تعاون کے ذریعے تحقیق کو مضبوط بنانا اور جدت طرازی کو فروغ دینا۔
*****
U.No:12616
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1876590)
Visitor Counter : 151