نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل کی وزارت’ٹاپ‘ اسکیم بلغاریہ میں پہلوان ونیش پھوگاٹ کے ہائی الٹیٹیوڈ ٹریننگ کیمپ کو فنڈز فراہم کرتی ہے

Posted On: 16 NOV 2022 4:48PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں

• فنڈنگ ​​ونیش اور اس کے فیزیو کی پرواز، رہائش، مقامی سفر، اور کھانے کے اخراجات کا احاطہ کرے گی۔

•  ٹی او پی ایس (ٹاپ)  انھیں کسی دوسرے اخراجات کے لیے 50 ڈالر یومیہ آؤٹ آف پاکٹ الاؤنس بھی فراہم کرے گی۔

 

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کی بلغاریہ کے بیل میکن،میں ٹریننگ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جو سطح سمندر سے تقریباً 2600 میٹر کی بلندی پر واقع ایک ہائی الٹیٹیوڈ تربیتی علاقہ ہے۔

ونیش، جو اپنے فیزیو اشونی پاٹل کے ساتھ ہیں، کیمپ میں سابق اولمپک سلور میڈلسٹ سیرافیم برزاکوف کے تحت تربیت لے رہی ہے، جو 19 دن (7-26 نومبر 2022) تک جاری رہے گی۔

بین الاقوامی کیمپ میں بہت سے دیگر ممتاز پہلوانوں کے علاوہ بلیانا ڈوڈووا (2021 ورلڈ چیمپئن شپ گولڈ میڈلسٹ)، ایویلینا نیکولووا (2020 اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی) جیسی دیگر چوٹی کے پہلوانوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اس کے لیے فنڈنگ ​​اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت فراہم کی جارہی ہے اور اس میں ونیش اور ان کے فیزیو کی پرواز، رہائش، مقامی سفر، اور کھانے کے اخراجات وغیرہ شامل ہوں گے۔ ٹی او پی ایس (ٹاپس) انھیں دیگر اخراجات کے لیے 50 ڈالر یومیہ کا آؤٹ آف پیکٹ الاؤنس بھی دے گی۔

دریں اثنا، ٹی او پی ایس، ٹوکیو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا کی بل فیرل انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے مالی مدد کرنے کے لیے بھی تیار ہے، جو 18-19 نومبر 2022 کو امریکہ کے نیویارک میں منعقد ہوگی۔

یہ مقابلہ بجرنگ کو امریکہ کے کچھ نامور اور ابھرتے ہوئے پہلوانوں کے خلاف مقابلہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا، جن کا تعلق حال ہی میں ختم ہونے والی 2022 ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے فری اسٹائل مقابلوں میں ریسلنگ کے بہترین ممالک سے ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12602


(Release ID: 1876588) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi , Tamil