وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

مالابار 22 اختتام پذیر

Posted On: 16 NOV 2022 3:01PM by PIB Delhi

کثیر القومی بحری مشق مالابار 22 کا 26 واں ایڈیشن 15 نومبر 2022 کو جاپان کے سمندر میں اختتام پذیر ہوا۔ اس ایڈیشن نے مشق کی 30 ویں سالگرہ بھی منائی اور اس کی میزبانی جے ایم ایس ڈی ایف نے کی۔

ہندوستانی بحریہ کی نمائندگی ایسٹرن فلیٹ کے جہاز شیوالک اور کامورٹا نے کی، جس کی قیادت ریئر ایڈمیرل سنجے بھلا، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ نے کی۔ مالابار مشقوں کا سلسلہ 1992 میں ہندوستان اور امریکہ کی بحریہ کے درمیان ایک دو طرفہ مشق کے طور پر شروع ہوا اور آسٹریلیا اور جاپان کی بحریہ کی شمولیت کے ساتھ اسے مزید اہمیت حاصل ہوئی۔

 مالابار 22 کا سمندری مرحلہ یوکوسوکا کے قریب پانچ دنوں کے دوران کیا گیا اور اس میں براہ راست ہتھیاروں کی فائرنگ، سرفیس، اینٹی ایئر اور اینٹی سب میرین جنگی مشقوں اور حکمت عملی کا مشاہدہ کیا گیا۔ سمندری مرحلے کی ایک اور خاص بات جنگ میں سمندری مشق کا انعقاد تھا، جس نے چاروں بحری افواج کو باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور اپنی حکمت عملی کی مہارت کو بہتر بنانے کے قابل بنایا۔

 ہائی ٹیمپو مشق میں گیارہ سطحی (سرفیس) بحری جہازوں نے شرکت کی جس میں ایک جوہری طاقت سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز اس کے لازمی فضائی عناصر کے ساتھ ساتھ چار طویل فاصلے تک مار کرنے والے سمندری گشتی طیارے، انٹیگرل ہیلی کاپٹر اور دو آبدوزیں شامل تھیں۔ مشق میں متعدد حصہ لینے والے جہازوں کے درمیان ’سی رائیڈرز‘ کا تبادلہ بھی شامل تھا۔

 آپریشنل ڈرلز اور مشقوں کے علاوہ، مالابار مشق کے اس ایڈیشن کے دوران شریک ممالک کے درمیان دو طرفہ لاجسٹک سپورٹ معاہدوں کی توثیق کی گئی۔

 اس مشق نے ایک دوسرے کے آپریشنل طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد کی اور متعدد سمندری چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MalabarPics(3)RDAG.JPG

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12600


(Release ID: 1876587) Visitor Counter : 237


Read this release in: English , Hindi , Telugu