نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

احتساب اور شفافیت کا انسلاک ہماری جمہوری ترقی کو پھلنے پھولنے اور برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں – نائب صدر


جانچ پڑتال کی عدم موجودگی یا غیر مؤثر باز رسی یقینی طور پر نظام کو تنزلی کی طرف لے جاتی ہے – نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ نے عالمی شہرت کی حامل جانچ پڑتال کی ایک آڈیٹنگ تنظیم کے طور پرخود کو منوانے پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی ستائش کی

نائب صدر جمہوریہ نے آج سی اے جی آفس میں دوسرے آڈٹ دیوس کی تقریبات کا افتتاح کیا

Posted On: 16 NOV 2022 3:14PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آج جوابدہی اور شفافیت کو ایک دوسرے سے متصل قرار دیا جو ہماری جمہوری ترقی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں جوابدہی اچھی حکمرانی کے لئے ناگزیر ہے تاکہ فوائد کی سب تک رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

سی اے جی کے دفتر میں دوسرے آڈٹ دیوس کی تقریبات کا آج نئی دہلی میں افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ان اقدار کو یقینی بنانے میں سی اے جی کا اہم کردار ہے۔ بصورت دیگر بدعنوانی اور نااہلی نظام میں در آتی ہے۔

 

جانچ پڑتال کو اچھ حکمرانی کا ایک طاقتور اور ناگزیر آلہ گردانتے ہوئے جناب دھنکھر نے خبردار کیا کہ باز رسی کی عدم موجودگی یا ناکارہ آڈٹ نظام کیلئے تنزلی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے یوٹیلیٹی سرٹیفکیٹس کی مثالوں پر سی اے جی کی طرف سے زیادہ توجہ دینے پر بھی زور دیا جس میں سرکاری اداروں کی طرف سے طویل عرصے سے بڑے پیمانے پر عوامی فنڈز فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں۔

اس ادراک کے ساتھ کہ ہندوستان کا سی اے جی گذشتہ برسوں میں اقوام متحدہ (یو این) کی مختلف تنظیموں کا بیرونی آڈیٹر رہا ہے جناب دھنکھر نے بہترین عالمی طریقوں کے ساتھ ایک مضبوط آڈیٹنگ تنظیم کے طور پر اپنی ساکھ قائم کرنے پر سی اے جی کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ سی اے جی کے بڑھے ہوئے پرو ایکٹو موقف کے ساتھ حکومتی اسکیموں کی کارکردگی اور نگرانی اور رسائی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی غلطیوں کا بروقت پتہ لگانا اور مؤثر نتیجہ خیز اصلاحی طریقہ کار سی اے جی کی مستقل ذمہ داریاں ہیں۔

ہمارے سامنے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے قابل اعتماد نظاموں کو مسلسل فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ خود احتسابی سے کام لینا فائدہ مند ہوگا۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے قومی آن لائن مضمون نویسی مقابلہ 2022 جیتنے والوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اس کا اہتمام سی اے جی نے دوسرے آڈٹ دیوس کی تقریبات کے حصہ کے طور پر کیا تھا۔ اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مہتمم ادارہ نچلی سطح پر عوام کو اپنے اثرات کی تشخیص کے عمل میں شامل کرنے کے طریقے تلاش کرتا رہے گا اور بدعنوانی اور مالیاتی نااہلی کے خلاف مجاہد کے طور پر کام کرے گا۔

کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا جناب گریش چندر مرمو، ڈپٹی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل محترمہ پروین مہتا، انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

******

U.No:12595

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1876571) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Punjabi