قبائیلی امور کی وزارت

جن جاتیہ گورو دوس کے موقع پر ، اولی ہاتومیں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے برسا منڈ اکو خراج عقیدت پیش کیا



نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیب دھنکھڑ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں برسا منڈا کے مجسمے پر عقیدت کے پھول چڑھائے

جن جاتیہ گورَو دوس کی تقریب کے ذریعہ اور قبائلی برادری کی ترقی کے عزم کے ساتھ ملک کی قبائلی وراثت پر اپنے فخر کا اظہار کرنا پنچ پران کی توانائی کا حصہ ہے:وزیر اعظم

مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا،ارکان پارلیمنٹ اور دیگر معزز شخصیات نے جن جاتیہ گورو دوس کی تقریبات میں شرکت کی

انصاف کے مفاد کے لئے ہر چیز کو قربان کردینے کا جذبہ قبائلی معاشرے کا خاصہ رہا ہے : محترمہ دروپدی مرمو

حکومت نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جن جاتیہ گورَو دوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے:ارجن منڈا

اہم جھلکیاں:

Posted On: 15 NOV 2022 6:57PM by PIB Delhi

 

  • صدجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج اولی ہاتو کا دورہ کیا جو بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش ہے ۔
  • وزیر اعظم نے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ بھگوان برسا منڈا کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ملک پنچ پران کی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔
  • صدر جمہوریہ نے آج شہڈول ،مدھیہ پردیش میں بھی ایک جن جاتیہ سماگم سے خطاب کیا۔
  • نائب صدرجمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئر مین جناب جگدیپ دھنکھڑ نے  بھی دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ  مثالی  قبائلی مجاہد آزادی جناب برسا منڈا کو گلہائے عقیدت پیش کی ہے۔

قبائلی امور کی وزارت ، حکومت ہند نے دیگر وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر آج ملک بھر میں جن جاتیہ گورو دوس منایا ۔اس موقع پر صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج جھارکھنڈ کے کھنٹی علاقے میں اولی ہاتو کا دورہ کیا جو کہ بھگون برسا منڈا کی جائے پیدائش ہے۔

اولی ہاتو میں ،قبائلی امور کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا استقبال کیا اس موقع پر جھارکھنڈ کے گورنر جناب رمیش بیس ، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی جناب ہیمنت سورین اور وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ ان پورنا دیوی بھی موجود تھے۔

صدر جمہوریہ نے دیگر معزز شخصیات کے ساتھ بھگوان برسا منڈا کے مجسمہ پر عقیدت کے پھول بھی چڑھائے ۔جناب ارجن منڈا نے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کو لداخ کی تیار کردہ ایک پشمینہ شال اور بھگوان برسا منڈا کا ایک مجسمہ بھی ان کے دورے کے موقع پر پیش کیا۔

صدرجمہوریہ محترمہ مرمو نے بھگوان برسا منڈا کے پیروکاروں سے گفتگو بھی کی۔صدرجمہوریہ نے بھگوان برسا منڈا کےاعزا /اولادوں اور پوتے سکھرام منڈا کو آج اولی ہاتو میں اعزاز سے بھی نوازا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001QKDW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002A3AJ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036OLI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OMMU.jpg

 

صدر محترمہ نے آج شہڈول، مدھیہ پردیش میں ایک جن جاتیہ سماگم سے خطاب بھی کیا۔ مدھیہ پردیش کے گورنر جناب منگو بھائی پٹیل ،وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر محترمہ نے علاقے کےلوگوں کو جن جاتیہ گورو دوس کی مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ قبائلی آبادی مدھیہ پردیش میں ہے اس لئے اس ریاست میں اس سماگم کا انعقاد کیا جانا بالکل مناسب ہے۔

صدرمحترمہ نےکہا کہ انصاف کے حصول کے خاطر اپنا سب کچھ داؤ پر لگادینا قبائلی معاشرے کاخاصہ رہا ہے۔ ہماری جد و جہد آزادی میں بہت سے نظریات اور سرگرمیوں کا بہت اہم کردار رہا ہے۔آزادی کی جدو جہد کی تاریخ میں قبائلی افراد کی بہت سی تحریکیں بھی شامل نظر آتی ہیں۔ بھگوان برسا منڈا اور جھارکھنڈ کے سدھو کانہو ،مدھیہ پردیش کے تانتیہ بھی اور بھیما نائک آندھرا پردیش کے الوری سیتا راما راجو ،منی پور کی رانی گائیدین لیو  اور اڈیشہ کے شہید لکشمن نائک جیسی عظیم شخصیتوں نے قبائلی افتخار میں اضافہ کیا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے افتخار میں بھی اضافہ کیا ہے۔مدھیہ پردیش کے بہت سارے انقلابی سرماؤں میں کشور سنگھ ،کھاجیہ نائک ،رانی پھول کنور ، سیتا رام کنور،مہوا کول،شنکر شاہ اور رگھوناتھ شاہ جنہیں چھندواڑہ کے گاندھی کی حیثیت سے عزت دی جاتی ہے ،جناب بادل بھوئی نے آزادی کی جدوجہد کے لئے عدم تشدد کا راستہ اپنایا ۔صدر محترمہ نے ایسے تمام مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر محترمہ نے کہا کہ چمبل،مالوا،بندیل کھنڈ ،بگھیل کھنڈ اور مہاکوشل کے علاقوں کی ثقافتی وراثت کو مالا مال کرنے میں قبائلی برادریاں بہت بڑا کردار ادا کرتی رہی ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ یہ خطہ ،جو قبائلی راجاؤں کی حکمرانی کے دوران خوشحالی سے لبریز تھا ،ایک بار پھر سے جدید ترقی کی اثر انگیز کہانیاں مرتب کرنے جارہا ہے۔

صدر محترمہ نے کہا کہ زیادہ تر قبائلی علاقے جنگلاتی اور معدنیاتی دولت سے مالامال ہیں۔ہمارے قبائلی بھائی اور بہنیں فطرت پر مبنی زندگی گزارتے ہیں اور بہت احترام کرتے ہوئے فطرت کا تحفظ بھی کرتے ہیں ۔انہوں نے اس قدرتی دولت کو استحصالی ہاتھوں میں پڑنے سے بچانے کے لئے برطانوی راج کے دوران زبردست جنگ لڑی تھی۔جنگلاتی دولت کا تحفظ بڑی حد تک ان کی قربانیوں کی ہی بنا پر ممکن ہوسکا۔آج کے دور میں جو کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کا دور ہے ،ہر شخص کو قبائلی معاشرے کے طرز زندگی اور جنگلات کے تحفظ کے لئے ان کے پختہ عزم سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھگوان برسا منڈا اور کروڑوں جن جاتیہ جیالوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے ملک پنج پران کی توانائی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’ جن جاتیہ گورو دوس کی تقریب کے ذریعہ اور قبائلی برادری کی ترقی کے عزم کے ساتھ ملک کی قبائلی وراثت پر اپنے فخر کا اظہار کرنا پنچ پران کی توانائی کا حصہ ہے۔‘‘ وزیر اعظم آج ریڈیو میسیجنگ کے ذریعہ قوم کو جن جاتیہ گورو دوس کے موقع پر مبارکباد دے رہے تھے ۔

وزیر اعظم نے بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ 15 نومبر قبائلی روایتوں کی تقریب کا دن ہے کیونکہ بھگوان برسا منڈا ہماری جدو جہد آزادی کے صرف ایک ہیرو ہی نہیں تھے بلکہ وہ ہماری روحانی اور ثقافتی توانائی کے پرچم بردار بھی تھے۔

وزیر اعظم نے آزادی کی جدو جہد میں قبائلی برادری کے تعاون کا ذکر کیا اور اس سلسلے میں آزادی کے لئے قبائلی تحریکوں اور جنگوں کی یاد دلائی ۔انہوں نے تلک مانجھی کے زیر قیادت دامن سنگرام ،بدھو بھگت کے زیر قیادت لکرا تحریک ،سدھو کانہو کرانتی ،تانا بھگت تحریک ،ویگدا بھیل تحریک ،نائیکڑا تحریک،سنت جوریا پرمیشور اور روپ سنگھ نائک ، لمدی دا ہود  جنگ ،مانگڑھ کے گووند گرو جی اور الوری سیتا رام راجو کے زیر قیادت رمپا تحریک کا ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے قبائلی خدمات کا اعتراف کرنے اور ان کی یاد منانے کے لئے انہوں نے ملک کے بہت سے حصوں میں قبائلی میوزیموں اور اسکیموں جیسے جن دھن ، گووردھن  ، ون دھن ،خود امدادی گروپس ،سوچھ بھارت ،پی ایم آواس یوجنا ، میترتو وندھنا  یوجنا ،گرام سڑک یوجنا ،موبائل کنکٹوٹی ،ایک لاویہ اسکولس ،90 فیصد جنگلاتی پیداوار کے لئے ایم ایس پی ،سکل سیل اینیمیا ،قبائلی تحقیقی ادارے ،کورونا کی فری ویکسین اور مشن اندر دھنوش  کا بھی ذکر کیا جن سے قبائلی برادری کو بڑے پیمانے پرفائدہ پہنچا ہے۔

وزیر اعظم نے قبائلی معاشرے کی بہادری ،باہمی زندگی اور شمولیت پر روشنی ڈالی ۔وزیر اعظم نے اپنی گفتگو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان کو اس عظیم وراثت سے سیکھتے ہوئے اپنے مستقبل کی تشکیل کرنی ہے مجھے یقین ہے کہ جن جاتیہ گورو دوس اس مقصد کے لئے ایک موقع اور وسیلہ ثابت ہوگا‘‘۔

ایک اور تقریب میں نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئر مین جناب جگدیپ دھنکھڑ نے دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مثالی قبائلی مجاہد آزادی جناب برسا منڈا کو پارلیمنٹ کے احاطے میں دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ گلہائے عقیدت پیش کئے۔

https://pib.gov.in/PressReleseDetail.aspx?PMO=3&PRID=1875984

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0057OYA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MI7Y.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007DQMB.jpg

جناب برسا منڈا نے قبائلی تحریک ظالمانہ برطانوی سامراج کے خلاف تحریک چلا کر آزادی کی جنگ میں بیش قیمتی تعاون پیش کیااور قبائلیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے انتھک کوششیں کیں۔

شہڈول ،مدھیہ پردیش میں جن جاتیہ سماگم میں جناب ارجن منڈا نے کہا کہ حکومت نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جن جاتیہ گورو دوس کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔گذشتہ 8 برسوں کے دوران ،حکومت قبائلی معاشرے کی ترقی کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ قبائلی امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ریاست  اور پورے ملک میں جنگلاتی حقوق سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے لئے بہت اچھے پیمانے پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کو مزید تقویت دی جائے گی تاکہ قبائلیوں کی قدرتی زندگی ٹھیک ٹھاک رہ سکے۔

پی ای ایس اے کی اہمیت پر بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’پی ای ایس اے 1996 آئینی نظام کو روائیتی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے بارے میں ہے اور اس کو مزید مضبوط کئے جانے کی ضرورت ہے‘‘۔انہوں نے یہ اظہار خیال بھی کیا کہ پی ایس اے قانون سے سوراج کے بنیادی اصول کی تشریح ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں بھی قبائلیوں کو پیچھے نہ چھوڑا جائے اور اس مقصد کے لئے  ایکلاویہ ماڈل ریزڈینشل اسکول  کو مزید مضبوط کرنے کا کام پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔جنگ بھاگیداری کے جذبے کے ساتھ جن  جاتیہ گورو دوس 2022 کا جشن منانے کے لئے ایک آن لائن ’بہترین مضمون‘  مسابقت ’برسا منڈا سے مجھے حاصل ہونے والی تحریک‘ کے موضوع پر قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے مائی گو کے تعاون کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو برسا منڈا کے لباس میں ملبوس کرکے اس مسابقت میں حصہ لیں جو کہ گمنام قبائلی سورماؤں کے عنوان پر قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے مائی گو کے تعاون کے ساتھ جن جاتیہ گورو دوس 2022 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جارہی ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0089V28.jpg

 

مسابقت کے اس سلسلے میں بچوں کو اپنےآ پ کو برسا منڈا کی طرح ملبوس کرنا ہے اور مائی گو پلیٹ فارم پر اپنی فوٹو اپلوڈ کرنی ہے اس فینسی ڈریس کمپٹیشن میں دو سے دس برس درمیانی عمر والے بچےشرکت کرسکتے ہیں۔ جن جاتیہ دوس تقریبات 2022 کے ایک حصہ کے طور پر ایک آن لائن بیسٹ جنگل کمپٹیشن ’برسا منڈا کا فلسفہ ‘کے موضوع پر قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ ،مائی گو کے تعاون کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے ۔ایک آن لائن کوئیز مسابقت بھی قبائلی مجاہدین آزادی کے عنوان پر مائی گو کے تعاون سے  قبائلی امو ر کی وزارت کی طرف سے منعقد کی جارہی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009IVJW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image01028JU.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011CM05.jpg

 

بھارتی حکومت نے 2021 سے قبائلی مجاہد آزادی برسا منڈا کے یوم پیدائش کو جن جاتیہ گورو دوس 15 نومبر کو منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔برسا منڈا ایک مجاہد آزادی تھے ساتھ ہی ساتھ ایک سماجی ریفارمر بھی تھے اور انہوں نے قبائلی تحریک کی قیادت کی ،یعنی اول گولن(بغاوت) کی ،جو کہ برطانوی سامراجی حکومت کے خلاف تھی۔ان کو دھرتی ابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔کیونکہ انہوں نے قبائلیوں کو اپنے ثقافتی جڑوں کو پہنچاننے اور اتحاد پیدا کرنے کے لئے ابھارا ۔

جن جاتیہ گورو دوس  درج فہرست افراد کے تمام علاقوں میں وطن پرستانہ گرمجوشی کے ساتھ منایا گیا یعنی ثقافتی پروگرام ،سوچھتا مہم  ،قومی نغمات ،رقص ،پینٹنگ مقابلے وغیرہ  منعقد کئے گئے۔یہ خاص طور پر ہماچل پردیش کے پنگی علاقے میں بڑے جوش و جذبے کےساتھ جہاں فل یاترا ،جوکاروکی جھانکیا ں اور جلوس توجہ کا خاص مرکز تھے۔ ان میں روائیتی طرز زندگی ،دیسی  زراعتی طور طریقے پیش کئے گئے تھے۔تقریباً 300 لوگوں نے اس تقریب میں حصہ لیا جوکہ روائیتی لباس پہنے ہوئے تھے۔ لاہول جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اس تقریب کا اہتمام ضلع کے اسکولوں میں کیا گیا جن میں مذاکرے ،نعرے ،پوسٹر سازی کے مقابلے اور ثقافتی آئٹمس خاص توجہ کا مرکز رہیں۔

متعلقہ لنکس:

Essay Writing : My Inspiration from Janjatiya Nayak Birsa Munda | MyGov.in

Dress Up Your Kids as Janjatiya Nayak Birsa Munda | MyGov.in

Compose a Jingle on ‎ Janjatiya Nayak Birsa Munda and his Philosophies | MyGov.in

Janjatiya Gaurav Divas Quiz | MyGov Quiz

Click here to see pdf

***********

ش ح ۔  س ب ۔ م ش

U. No.12591



(Release ID: 1876409) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Kannada