آئی ایف ایس سی اتھارٹی

بین الاقوامی مالی خدمات کے مراکز کی اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے  )نے ریزروبینک آف انڈیا آربی آئی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 16 NOV 2022 11:56AM by PIB Delhi

بین الاقوامی مالی خدمات کے مراکز کی اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے  )اورریزروبینک آف انڈیا  نے اپنے اپنے دائرہ اختیارکے تحت ضابطے بنانے اور منضبط اداروں کی نگرانی کے شعبے میں نگرانی کے لئے ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ۔

اس مفاہمت نامے سے تکنیکی تعاون اورمعلومات کے تبادلے میں سہولت حاصل ہوسکے گی۔

آئی ایس ایف سی اے ہندوستان میں قائم بین الاقوامی مالی خدمات کے مراکز میں مالی مصنوعات ، مالی خدمات اور مالی اداروں کی ترقی  اورضابطے بنانے کے لئے ایک متحدہ ریگولیٹرذمہ دار ہونے کے ناطے ہندوستان میں قائم کیاگیاہے ۔ دوسری باتو ں کے علاوہ اسے ضابطے بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور اس طرح کے آئی ایف ایس سی میں کام کرنے والے مجاز بینکوں اورغیربینک کاری اداروں کی نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے ۔ ا

آربی آئی ہندوستان کامرکزی بینک اور مانیٹری اتھارٹی ہے جو تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ بینکوں اور غیربینکنگ مالیاتی اداروں کے ضابطے اورنگرانی کے ساتھ ساتھ دیگرکام انجام دیتاہے اورمختلف قوانین کے مطابق اختیارات کا استعمال کرتاہے ۔

یہ مفاہمت نامہ دونوں ریگرلیٹرس کے درمیان تعاون کی راہیں کھولے گا ۔ اور اس طرح  یہ متعلقہ مالیاتی  ماحولیاتی نظام کاتحفظ اوراسے مستحکم کرسکے گا۔   

یہ مفاہمت نامہ کاروبارکی ترقی اورمعاشی نمو کے لئے سازگارماحول بھی پیداکرے گا۔

***********

(ش ح ۔  ح ا ۔ ع آ)

U -12587

 



(Release ID: 1876404) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu