ٹیکسٹائلز کی وزارت
گیارہ ریاستوں کے بارہ بنکر اور تیرہ کاریگر جن پتھ پر ‘خصوصی ہینڈ لوم اور دستکاری ایکسپو’ میں شرکت کر رہے ہیں
ہینڈ لوم اور دستکاری کاریگروں کے تئیں مرکز پر عزم ہے:ٹیکسٹائل کے سکریٹری
Posted On:
15 NOV 2022 7:51PM by PIB Delhi
گیارہ ریاستوں کے تقریبات بارہ بنکر اور تیرہ کاریگر ‘خصوصی ہینڈ لوم اور دستکاری ایکسپو’ میں شرکت کر رہے ہیں، جس کا افتتاح ٹیکسٹائل کی سکریٹری محترمہ رچنا شاہ نے آج یہاں کیا۔
میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کی سکریٹری نے زور دیا کہ بھارتی حکومت ہینڈ لوم اور دستکاری کاریگروں کے ساتھ اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعہ مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر مارکیٹنگ ، خام مال حاصل کرنے، ڈیزائنگ کی بہتر تکنیک اور دیگر چیزوں کے لئے انہیں مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسرے جن جاتیہ گورو دیوس کے موقع پر یہ نمائش نیشنل ہینڈ لوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ڈی سی) لمیٹڈ کے ذریعہ بھارتی حکومت کی ٹیکسٹائل کی وزارت کے ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ کے ڈیولپمنٹ کمشنر کے دفتر کی ایک پہل ہے، جس کا مقصد ہینڈ لوم بنکروں اور کاریگروں کو بازار تک براہ راست رسائی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی اشیاء صارفین تک پہنچا سکیں۔ یہ نمائش بنکروں / کاریگروں اور صارفین کے درمیان ایک انٹر فیس کا کام کر رہی ہے۔
جن پتھ کے ہینڈ لوم ہارٹ میں ہفتے تک جاری رہنے والی یہ نمائش 21 نومبر 2022 کو اختتام پذیر ہوگی۔ یہ نمائش ہفتے کے ساتوں دن صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک لوگوں کے لئے کھلی رہے گی۔
ہینڈ لوم او رہینڈی کرافٹ سیکٹر ہمارے ملک کی متمول اور گونا گوں ثقافتی وراثت کی علامت ہے۔بھارت کے ہینڈ لوم سیکٹر میں 31 لاکھ اور ہینڈی کرافٹ کے سیکٹر میں 30 لاکھ سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں، جو ملک میں صرف زرعی سیکٹر کے بعد آتا ہے۔
ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ کے فن کی روایتی اہمیت ہے اور ہر علاقے کی اپنی عمدہ قسمیں ہیں۔ پشمینہ شال، تسار ساڑھی، ناگا شال، کوٹپڈ ساڑھی، مدھوبنی پینٹنگ، ورلی پینٹنگ، آرٹ میٹل وغیرہ جیسی مصنوعات کی ندرت پوری دنیا کے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔ کیونکہ اس میں مخصوص آرٹ، بنائی ، ڈیزائن اور روایتی تصور شامل ہوتا ہے۔
بھارتی حکومت نے ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ سیکٹر کے لئے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں، جس کا مقصد صفر خامی کے ساتھ اعلی معیار کی مصنوعات کی برانڈنگ کرنا اور ماحولیات پر اس کے منفی اثرات کو مکم طو رپر ختم کرنا ہے، تاکہ مصنوعات کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ایک امتیازی شناخت قائم کی جاسکے۔ اس کے ساتھ ہی مصنوعات کی ندرت کو بھی نمایاں کرنا ہے۔ یہ خریداروں کے لئے گارنٹی کا کام بھی کرتی ہیں، کہ جو چیز خریدی جا رہی ہے، وہ واقعی دستکاری ہی ہے۔ نمائش میں تمام نمائش کنندگان کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو پیش کریں اور اس طرح سے اس کا مقصد ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ برادری کی آمدنی کو بہتر بنانا ہے۔
ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ مصنوعات بھارت کے کم معروف مقامات سے آئی ہیں، جنہیں نمائش میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ ایک مختصر فہرست مندرجہ ذیل ہے:
ارونا چل پردیش
|
گالے (خواتین کے روایتی ملبوسات)، گلوک ( ویسٹ کورٹ) روایتی شال، مفلر
|
آسام
|
ایری سلک، موگا، کارٹن ڈریس مٹیریل
|
بہار
|
مدھو بنی پینٹنگ
|
چھتیس گڑھ
|
آرٹ میٹل ویئر
|
جموں
|
پشمینہ شال، اسٹول، مفلر
|
جھار کھنڈ
|
تسار ساڑھی، تسار گھیچا فیبرک، ڈریس مٹیریل
|
مدھیہ پردیش
|
ہنڈ پینٹنگ آئٹم
|
منی پور
|
ناگا شال، لڈیز ریپر، ناگا ٹیکسٹائل فیبرک
|
مہا راشٹر
|
ورلی پینٹنگ
|
اڈیشہ
|
کوٹپڈ ساڑھی، ڈریس میٹریل، زیورات
|
راجستھان
|
انوا ساڑھی، بلاک پرنٹ، قصیدہ کاری ، کروچ
|
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- ف ا- ق ر)
U-12590
(Release ID: 1876402)
Visitor Counter : 147