وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے پی ایم گتی شکتی –قومی ماسٹر پلان کے ساتھ محکمے کے بنیادی ڈھانچوں کے انضمام کا عمل شروع کیا

Posted On: 15 NOV 2022 4:33PM by PIB Delhi

ڈی اے ایچ ڈی نے نسل کی بہتری کے 12 اداروں (7 سنٹرل کیٹل بریڈنگ فارمز، 4 سنٹرل ہرڈ رجسٹریشن اسکیم اور سنٹرل فروزن سیمین پروڈکشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ) کو پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ مربوط کیا ہے

 

  • ڈی اے ایچ ڈی نے نسل کی بہتری کے 12 اداروں (7 سنٹرل کیٹل بریڈنگ فارمز، 4 سنٹرل ہرڈ رجسٹریشن اسکیم اور سنٹرل فروزن سیمین پروڈکشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ) کو پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ مربوط کیا ہے

بنیادی  ڈھانچے کی آخری میل کنکٹی وٹی سہولت فراہم کرے گااور اس سے سفر کا وقت  بھی کم ہوگا

 

موویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے پی ایم گتی شکتی –قومی ماسٹرپلان (این ایم پی)کے ساتھ محکمے کے مختلف بنیادی ڈھانچوں کے انضمام کا عمل شروع کردیا ہے۔

پہلے قدم کی شکل میں مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے نسل کی بہتری کے 12 اداروں (7 سنٹرل کیٹل بریڈنگ فارمز، 4 سنٹرل ہرڈ رجسٹریشن اسکیم اور سنٹرل فروزن سیمین پروڈکشن اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ) کو پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے ساتھ مربوط کیا ہے۔بنیادی ڈھانچہ کنکٹی وٹی پروجیکٹوں کے انضمام کا منصوبہ اور اشتراکی نفاذ کے لئے ریلوے اور روڈ ویز سمیت 16وزارتوں کو ایک ساتھ لانے کے لئے ماسٹرپلان ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔ یہ ملٹی ماڈل کنکٹی وٹی ٹرانسپورٹ کے ایک ذریعے سے دوسرے موڈ میں لوگوں، اشیاء اور خدمات کی آمدورفت کے لئے مربوط اور بلا رُکاوٹ کنکٹی وٹی فراہم کرے گے۔ اس سے بنیادی ڈھانچے کی آخری میل کنکٹی وٹی سہولت فراہم ہوگی اور سفر کے وقت کو بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

علاقائی چارہ اسٹیشنوں (آر ایف ایس )، مرکزی پولٹری ترقیاتی تنظیموں(سی پی ڈی او)وغیرہ جیسے دیگر اداروں کو پی ایم گتی شکتی –قومی ماسٹر پلان کے ساتھ جوڑنے کا کام تیزی پر ہے۔ مستقبل میں یہ محکمہ اس محکمے کے مختلف منصوبوں کے تحت تمام مویشی اسپتالوں ، دودھ پروسیسنگ پلانٹوں، چلنگ سینٹروں اور بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں کو پی ایم گتی شکتی-قومی ماسٹر پلان ڈیجیٹل پلیٹ فارم کےساتھ مربوط کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔یہ قدم ملک میں مویشی پروری اور ڈیری سیکٹر میں دستیاب بنیادی ڈھانچے کے مؤثر نظم کی سہولت فراہم کرے گا۔

لائیو اسٹاک سیکٹر آج ہندوستانی معیشت کے لئے اہم ہے، اس میں زراعت اور متعلقہ شعبے کا ایک تہائی جی وی اے شامل ہے اور 8فیصد سے زیادہ سی اے جی آر ہے۔ ساتھ ہی لاکھوں لوگوں کو سستا اور تغذیہ سے بھرپور غذا مہیا کرانے کے علاوہ مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری سرگرمیاں خاص طور سے بے زمین ، چھوٹے  اور حاشیے پر رہنے والے کسانوں اور خواتین کے درمیان آمدنی پیدا کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔

************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12561



(Release ID: 1876234) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Telugu