وزارت دفاع

ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے نقل و حرکت کی ماحول دوست پہل

Posted On: 15 NOV 2022 3:18PM by PIB Delhi

کاربن فوٹ پرنٹ میں کمی لانے کے لئے اور ماحول دوست نقل و حرکت کو متعارف کرانے پر حکومت ہند کی پہل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ نے ٹاٹا نیکسن الیکٹرک وہیکلز کا ایک بیڑا شامل کیا ہے۔ 15 نومبر 2022 کو فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر، وایو بھون میں اس کے آغاذ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف دی ایئر اسٹاف نے دیگر سینئر افسران اور عملے کی موجودگی میں 12 الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی کھیپ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ہندوستانی فضائیہ کم درجے کی روایتی گاڑیوں کے مقابلے ای-گاڑیوں کی خریداری کے ذریعے برقی گاڑیوں کے استعمال کو ترقی پسند انداز میں بڑھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

مختلف فضائی اڈوں پر چارجنگ انفراسٹرکچر کی تنصیب سمیت ای گاڑیوں کے ماحولیاتی نظام کو بڑھانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آج متعارف کرائی جانے والی الیکٹرک کاروں کی پہلی کھیپ کو کارکردگی کی نگرانی اور تجزیہ کے لئے دہلی این سی آر یونٹوں میں تعینات کیا جائے گا۔

گاڑیوں کی معیاری انوینٹری بنانے کے لیے ہندوستانی فضائیہ نے پہلے ہی الیکٹرک بسوں اور الیکٹرک کاروں کی جاری خریداری میں ہندوستان کی برّی فوج کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ یہ سرگرم اقدامات انقلاب آفریں ماحول دوست نقل و حرکت  کے قومی مقصد کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

 

******

 

U.No:12450

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1876154) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil