ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر نے شرم الشیخ سی او پی 27 میں انڈیا پویلین میں ‘‘تبدیلی سبز تعلیم: ہندوستان کے تجربات’’ کے سیشن میں شرکت کی۔
Posted On:
14 NOV 2022 8:22PM by PIB Delhi
شرم الشیخ، مصر میں یواین ایف سی سی سی کے فریقین کی کانفرنس کے 27ویں اجلاس (سی او پی27) میں، انڈیا پویلین نے آج ‘‘تبدیلی سبز تعلیم: ہندوستان کے تجربات’’ پر ایک ضمنی پروگرام کی میزبانی کی۔ اس ضمنی تقریب میں نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری (این ایم این ایچ )، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور دوتشیہ گیسل شیفٹ فرانٹرنیشنل زوسام نربیت (جی آئی زیڈ) جی ایم بی ایچ کے حکام اور ماہرین نے جدید تکنیکوں، اوزاروں اور طریقوں کے ذریعے بچوں کے درمیان ماحولیات کے لیے ایک پائیدار طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
حکومت ہند کے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کلیدی خطبہ دیا اور این ایم این ایچ کے ذریعے جمع کردہ پائیدار طرز زندگی پر ہندوستانی اسکول کے بچوں کی پینٹنگز پر مبنی ایک کتاب (پرنٹ اور ڈیجیٹل دونوں ورژن)، کیلنڈر، پوسٹ کارڈ، بُک مارکس اور پوسٹرز کا اجرا کیا۔ اس موقع پر وزیر نے سبز تبدیلی کی تعلیم پر ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کیا۔ پینل ڈسکشن میں ہندوستان کے تجربات بھی شیئر کیے گئے۔ انڈیا پویلین، مصر اور ہندوستان سے ورچوئل طور پر شامل ہونے والے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر نے ان تمام بچوں کو مبارکباد دی جنہوں نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کہا:
‘‘ہمیں یہ زمین اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں نہیں ملی بلکہ ہم نے اپنے بچوں سے لی ہے۔ یہ ایک قرض ہے جو ہمیں ان سے ملا ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ایک پائیدار زندگی گزاریں تاکہ ہمارے بچوں کو رہنے کے لیے محفوظ جگہ میسر ہو۔’’
مہم کے بارے میں:
اسکول کے بچوں میں ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے، نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری نے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے اسکول کے طلبہ کے لیے رنگوں کے ذریعے "ماحول کے لیے زندگی" کے موضوع پر ایک قومی سطح کا پینٹنگ مقابلہ منعقد کیا۔
ملک کی 24 ریاستوں کے بچوں سے 16000 سے زیادہ اندراجات موصول ہوئے۔ اندراجات نے ماحول کے بارے میں بچوں کا ایک وسیع تناظر اور ان کے خیالات کو پیش کیا کہ وہ آنے والے سالوں میں اپنے ماحول کو کس طرح دیکھنا پسند کریں گے۔ اس طرح جمع کردہ پینٹنگز کی دولت کو جی آئی زیڈ، انڈیا کے تعاون سے کیلنڈر، پوسٹ کارڈ، بک مارکس، کتابوں اور ویڈیوز میں استعمال کیا جائے گا۔ اس مقابلے کی منتخب پینٹنگز کو انڈیا پویلین میں سی او پی 27 سائیڈ ایونٹ میں دکھایا گیا۔
موضوعاتی توجہ اور افادیت کے لیے این ایم این ایچ اور جی آئی زیڈ انڈیا نے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے لیے طرز زندگی کا احاطہ کرنے والے موضوعات پر اسکول کے بچوں کے لیے تجرباتی سیکھنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سرگرمیوں کا منصوبہ بنایا ہے، جو ہندوستان کے این ڈی سی ہدف 1 میں اپنا تعاون پیش کرتا ہے۔ان سرگرمیوں میں اختراعاتی مستقل نمائشیں ، موسمیاتی تبدیلی سیکھنے کے لئے لیبوریٹریز ، آؤٹ ریچ ایوینٹس اور آگاہی کے پروگرام شامل ہیں۔ ان کا مقصد اسکول کے طلباء کو ان کی زندگیوں پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے متعلق ہونے کے قابل بنانا، موسمیاتی تبدیلی کے پیچھے سائنس کو سمجھنے میں ان کی مدد کرنا، اور عملی حل تلاش کرنا، خاص طور پر انہیں آب و ہوا کے موافق طرز زندگی کو اپنانے پر مجبور کرنا ہے۔ اس پر مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب بھوپیندر یادو نے کہا:
"مشن لائف ایک اجتماعی، باشعور عالمی تحریک ہے جو انسانوں پر مرکوز ہے اور مقامی ثقافت اور روایت سے ہم آہنگ ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کی جاری کوششوں پر بہت زیادہ مثبت اثر ڈالے گی۔ ایسی کمیونٹی کی قیادت میں ماحولیاتی تحریک کے اندر، بچے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی ہماری کوششوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ نوجوان ذہنوں میں ماحولیات کے تئیں حساسیت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ بامعنی اقدامات میں ان کی مستقل شمولیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
دنیا کی سب سے کم عمر آبادی والے ملک کے طور پر، ہندوستان میں اسکول کے بچے اپنے خاندانوں اور برادریوں میں پائیدار عادات کے حامی کے طور پر کام کریں گے۔ میں اس بات کو بھی اجاگر کرنا چاہوں گا کہ 2020 میں جاری ہونے والی ہندوستان کی قومی تعلیمی پالیسی اس بات پر زور دیتی ہے۔
تعلیم تجرباتی، جامع، مربوط، استفسار پر مبنی، دریافت پر مبنی، متعلم پر مبنی، اور بحث پر مبنی ہو۔ ایک مضبوط اور صحت مند ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا آج کی تعلیمی پالیسی کے بنیادی موضوع کا حصہ ہے۔
ہم ایک پائیدار طرز زندگی کی رہنمائی کے لیے پورے ملک اور دنیا بھر کے بچوں سے مزید تعاون کے منتظر ہیں ۔ ایک ایسا طرز زندگی جو ناپسندیدہ فضلہ پیدا کرنے، وسائل کو صحیح مقدار میں استعمال کرنے، فطرت کے قیمتی وسائل کے تحفظ کے بارے میں آگاہ ہو اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنے کی ترغیب دیتا ہو۔’’
وزیر کی تقریر کے مکمل متن کے لیے یہاں کلک کریں۔
For full text of the Minister’s speech click here.
*************
ش ح۔ا ک ۔ رم
U-12547
(Release ID: 1876078)
Visitor Counter : 128