کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جنا ب پیوش  گوئل نے، پرگتی میدان میں،  انڈیا بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف ) کے 41ویں  ایڈیشن  کا افتتاح کیا


جناب پیوش نے صنعت ، انٹرپرینیور شپ  ،مقامی فنون  اور دستکاریوں  کو فروغ دینے کے لئے  قومی اور ریاستی سطحوں  پر اور زیاد ہ تجارتی میلوں کی دعوت دی

وزیر موصوف نے مشورہ دیا کہ تجارتی میلے کےدوایڈیشن سالانہ منعقد کئے جانے چاہئیں ، ایک سودیشی  طاقت اور آتم نربھرتا  پر توجہ مرکوز  کرنے کے لئے

آئی آئی ٹی ایف  کو معیار اور پیشہ ورانہ صلاحیت  پر توجہ مرکوز  کرنی چاہئے :  جناب پیوش  گوئل

جناب پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ آئی آئی ٹی ایف میں  تمام مالیاتی لین دین کو  ڈجیٹل  پلیٹ فارم تک لے جانے کے لئے کوششیں  کی جانی چاہئیں

تجارتی  میلے کے مقامی ایڈیشن  پورے ملک میں منعقد کئے جانے چاہئیں تاکہ  روایتی دستکاری کو ایک تحریک دی جاسکے : جناب پیوش گوئل

آئی آئی ٹی ایف  2022 میں  22 ہندوستانی  ریاستیں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقے  اور 12 بیرونی ممالک  شرکت کریں گے  ، لیہہ، لداخ  پہلی بار شرکت کرے گا

Posted On: 14 NOV 2022 8:03PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت ، امور صارفین  ،  خوراک اور عوامی نظام تقسیم  اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے  آج   تجارتی  میلے کے  ایکو سسٹم کو مستحکم کرنے  اور صنعت ، انٹر پرینیور شپ اور مقامی فنون  اور دستکاریوں  کو فروغ دینے کے لئے قومی اور ریاستی سطحوں  پر اور زیادہ تجارتی میلوں کے  منعقد کرنے  کی دعوت دی ۔

وہ  آج نئی دلی میں  انڈیا بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف ) کے 41ویں ایڈیشن  کے افتتاح کے بعد  ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221114-WA0029LCLN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20221114-WA00316ZKK.jpg

 

************

ش ح۔ا ک ۔ رم

(14-11-2022)

U-12541

 


(Release ID: 1876062) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Marathi , Hindi