وزارت اطلاعات ونشریات

ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 53ویں آئی ایف ایف آئی میں ہسپانوی فلم ڈائریکٹر کارلوس سَورا کو دیا جائے گا


فرانس اس سال آئی ایف ایف آئی میں ’اسپاٹ لائٹ‘ملک ہے

آئی ایف ایف آئی کے 53ویں ایڈیشن میں 79 ممالک کی 280 فلمیں دکھائی جائیں گی

افتتاحی فلم ’الما اور آسکر‘، اختتامی فلم ’پرفیکٹ نمبر‘

Posted On: 14 NOV 2022 6:22PM by PIB Delhi

#  آئی ایف ایف آئی ووڈ، 14 نومبر 2022

ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ہسپانوی فلم ڈائریکٹر کارلوس سورا کو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے 53 ویں ایڈیشن میں دیا جائے گا۔ یہ اعلان وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے آج کیا۔ آئی ایف ایف آئی 53  سالانہ فلم فیسٹیول جو ایک ہی پلیٹ فارم پر عظیم ترین فنکاروں کو یکجا ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، آرٹ، فلموں اور ثقافت کی مربوط توانائی اور جذبے کو ایک سنگم پر لاتا  ہے، 20 سے 28 نومبر 2022 کو گوا میں منعقد ہوگا۔ آج نئی دہلی میں منعقدہ 53ویں آئی ایف ایف آئی فیسٹیول کے ڈائریکٹر اور ایم ڈی، این ایف ڈی سی  جناب رویندر بھاکر نے بتایا کہ اس سال فیسٹیول کے دوران 79 ممالک کی 280 فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوستان کی 25 فیچر فلمیں اور 20 نان فیچر فلمیں ’انڈین پینوراما‘ میں دکھائی جائیں گی، جب کہ 183 فلمیں بین الاقوامی پروگرامنگ کا حصہ ہوں گی۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے بھی آج پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

ہسپانوی فلمساز کارلوس سورا، جنہوں نے برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دیپریسا ڈیپریسا کے لیے بہترین ہدایت کار کا گولڈن بیئر حاصل کیا، اس کے ساتھ لا کازا اور پیپرمنٹ فریپے کے لیے دو سلور بیئرز، کارمین کے لیے ایک بافٹا اور کانز میں تین ایوارڈز، کئی دیگر افراد کے ساتھ حاصل کئے، کو آئی ایف ایف آئی میں ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور آٹھ فلموں پر مشتمل ریٹرو اسپیکٹیو سے نوازا جائے گا۔

افتتاحی فلم اور اختتامی فلم

ڈائیٹر برنر کی ہدایت کاری میں بننے والی آسٹریا کی فلم ’الما اینڈ آسکر‘ سالانہ میلے کا آغاز  میں نمائش کے لئے پیش کی جائے  گی جبکہ کرزیزٹوف زانوسی کی ’پرفیکٹ نمبر‘ میلے کی اختتامی فلم کے طور پر دکھائی جائے گی۔

کنٹری فوکس

اس میلے میں فرانس ’اسپاٹ لائٹ‘ ملک ہے اور ’کنٹری فوکس‘ پیکج کے تحت 8 فلمیں دکھائی جائیں گی۔

انڈین پینورما

انڈین پینورما  کا آغاز پرتھوی کونانور کی کنڑ فلم ’ہڈینیلنٹو کی نمائش کے ساتھ ہوگا، جب کہ دیویا کواس جی کے ذریعہ ’دی شو مسٹ گو آن‘ غیر فیچر فلم سیکشن کا اختتام کیاجائے گا ۔ پان نلین کے چیلو شو — دی لاسٹ فلم شو، بہترین غیر ملکی زبان کے زمرے میں آسکر میں ہندوستان کی باضابطہ داخلہ اور مدھر بھنڈارکر کے انڈیا لاک ڈاؤن کی خصوصی اسکریننگ ہوگی۔

’ہندوستانی پرانی کلاسیکی فلمیں ‘

نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا (این ایف اے آئی) کی چند فلمیں بھی این ایف ڈی سی کے ذریعہ ہندوستانی کلاسیکی فلمیں‘ سیکشن میں دکھائی جائیں گی۔ ان میں سہراب مودی کا 1957 کا کاسٹیوم ڈرامہ نوشیروان عادل، رمیش مہیشوری کی 1969 کی نیشنل ایوارڈ یافتہ پنجابی فلم نانک نام جہاز ہے، کے وشواناتھ کا 1980 کا تیلگو میوزیکل ڈرامہ سنکرابھرنم اور، ستیہ جیت رے کی دو کلاسیکی فلمیں اور 1989 کا سماجی ڈرامہ گناشترو شامل ہیں۔

دادا صاحب پھالکے  ایوارڈ یافتہ  پرانی فلمیں

52 ویں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ (68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں اعلان کردہ) آشا پاریکھ کی تین فلمیں -تیسری منزل، دو بدن اور کٹی پتنگ کو آشا پاریکھ کی خصوصی اداکاری والی فلموں کے طور پر دکھایا جائے گا۔

خراج عقیدت

’ہومیج‘ سیکشن میں پندرہ بھارتی اور پانچ بین الاقوامی فلمیں شامل ہوں گی۔ بھارت رتن لتا منگیشکر، گلوکار، موسیقار بپی لہڑی، کتھک کے استاد پنڈت برجو مہاراج ،  اداکار رمیش دیو، شیو کمار سبرامنیم، ٹی راما راؤ، وتسالہ دیشمکھ، مہیشوری اماں، سلیم غوث، گلوکار کے کے، ہدایت کار ترون مجمدر، ہدایت کار پروڈیوسر روی ٹنڈن اور ساون کمار ٹاک، اداکار اور تھیٹر آرٹسٹ نپون گوسوامی، اداکار اور فنکار۔ فلم ساز پرتاپ پوتن، اداکار کرشنم راجو اور گلوکار بھوپندر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

بین الاقوامی سیکشن میں، فلم کے باصلاحیت اداکاروں باب رافیلسن، ایوان ریٹ مین، پیٹر بوگڈانووچ، ڈگلس ٹرمبل اور مونیکا وِٹّی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

باکس آفس پر کتابیں

اس سال آئی ایف ایف آئی اور فلم بازار میں کئی نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ کتابوں میں چھپی اچھی کہانیوں اور کتابوں کو ڈھال کر بنائی جانے والی اچھی فلموں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے نیا بک ایڈاپٹیشن پروگرام بکس ٹو باکس آفس متعارف کرایا گیا ہے۔ کچھ بہترین پبلشرز کی بھی ان کتابوں کے حقوق فروخت کرنے کے لیے میلے میں شرکت کرنے کی توقع ہے جنہیں اسکرین کے مواد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

فلم بازار کے تجویز کردہ سیکشن میں 20 فلمیں پیش کی جائیں گی جہاں مارکیٹ کے مندوبین ان فلموں کی ایک جھلک حاصل کریں گے اور فلم سازوں سے ملاقات کریں گے جو نیٹ ورک پر موجود ہوں گے ۔

فلمیں، جیسے رچرڈ اٹنبرو کی آسکر جیتنے والی گاندھی، ’دیویانگجن‘ سیکشن میں دکھائی جائیں گی، جن میں سماعت اور بصارت سے تعلق رکھنے والی زبانی تشریحات اور ذیلی عنوانات  سے لیس فلمیں شامل ہوں گی۔ اس طریقے سے  مختلف طور پر معذور فلموں کے شائقین تک بھی ان فلموں کو قابل رسائی بنائے گا اور  سب کی شمولیت کے جذبے کو فروغ دے گا۔

شمال مشرقی ہندوستان کی فلموں کو فروغ دینے کی پہل کے طور پر، 5 فیچر اور 5 غیر فیچر فلمیں، منی پوری سنیما کی گولڈن جوبلی تقریبات  میں دکھائی جائیں گی۔

ہندی فلموں کے کئی گالا پریمیئر ہوں گے جن کے اداکار سینما کی حمایت اور فروغ کے لیے موجود ہوں گے۔ ان میں پریش راول کی دی اسٹوری ٹیلر، اجے دیوگن اور تبو کی دریشیام 2، ورون دھون اور کریتی سینن کی بھیڑیا اور یامی گوتم کی گمشدہ شامل ہیں۔ آنے والی تیلگو فلم ریمو، دیپتی نیول اور کالکی کوچلن کی گولڈ فش اور رندیپ ہوڈا اور الیانا ڈی کروز کی تیرا کیا ہوگا لولی کا پریمیئر بھی  ودھندھی، خاکی اور فودا سیزن 4 جیسے او ٹی ٹی شوز کے ایک ایپی سوڈ کے ساتھ آئی ایف ایف آئی میں ہوگا۔

شائقین کی توجہ کا مرکز  وہ بڑی فلمیں ہوں گی جنہوں نے کانز، برلن، ٹورنٹو اور وینس جیسے دنیا بھر کے معروف فلمی میلوں میں متعدد ایوارڈز جیتے ہیں۔ ان میں سے کچھ وہ فلمیں ہیں جو یا تو آسکر جیتنے والے فنکاروں کی ہدایت میں  تیار کی گئی ہوں یا ان فنکاروں نے اس میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا ہوتا ہے ۔ ان فلموں میں پارک-چن ووک  کی ڈیسیزن ٹو لیواور روبن اوسٹلنڈ کی ٹرائینگل آف سیڈنیس، ڈیرن اورونوفسکی کی دی وہیل اور گیلرمو ڈیل ٹورو کی پنوچیو، کلیئر ڈینس کی بوتھ سائڈ آف دی بلیڈ، گائی  ڈیوڈیز کی انوسینس، ایلس ڈیوپ کی سینٹ اومر اور  مریم توزانی  کی دی بلیو کیفٹن شامل ہیں۔

نامور فلم سازوں اور اداکاروں کے ساتھ 23 'ماسٹر کلاسز' اور 'ان کنورسیشن' سیشنز کے ساتھ، یہ ایک دلچسپ ہفتہ ہونے کا یقین دلاتا ہے ۔ وی وجیندر پرساد کی اسکرین رائٹنگ میں ماسٹر کلاس ہوگی، اے سریکر پرساد کی ایڈیٹنگ پر اور انوپم کھیر اداکاری کی کلاس لیں گے۔ اے سی ای ایس پر ایک ماسٹر کلاس میں آسکر اکیڈمی کے ماہرین شامل ہوں گے، جبکہ اینیمیشن پر مارک اوسبورن اور کرسچن جیزڈک ہوں گے۔ ’ان کنورسیشن‘ اجلاسوں میں آشا پاریکھ، پرسون جوشی، آنند ایل رائے، آر بالکی اور نوازالدین صدیقی سمیت دیگر کی طرف سے ہدایت دی جائے گی۔

ورچوئل - آئی ایف ایف آئی- آئی ایف ایف آئی کا 53 واں ایڈیشن بھی عملی طور پر قابل رسائی ہوگا۔ رجسٹرڈ صارفین کو ان ماسٹرکلاسز کا حصہ بننے، بات چیت میں، پینل ڈسکشنز اور افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت کرنے کا ، گوا میں نہ ہونے کے باوجود موقع ملے گا ۔ کوئی بھی ان براہ راست نشر ہونے والے اجلاسات  کے شیڈیول کے لیے آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتا ہے۔

میلے کی افتتاحی تقریب کا تھیم آزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے تحت گزشتہ 100 سالوں میں ہندوستانی سنیما کا ارتقاء ہوگا۔

فلم شوز کے موقع پر، سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن 'آزادی کا امرت مہوتسو' نمائش کا اہتمام کرے گا اور آیوش کی وزارت بھی مندوبین اور عام لوگوں کے لیے سرکاری فلاح و بہبود کے شراکت دار کے طور پر شامل ہو گی اور میلے کی مدت کے دوران یوگا گائیڈنس سیشن اور مکمل چیک اپ فراہم کرے گی۔

گالا کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں ثقافتی پروگرام پیش کئے جائیں گے جس میں ہندوستان بھر سے اعلیٰ فلمی ہستیاں شامل ہوں گی اور اس میں فرانس، اسپین اور ریاست گوا کی نمائندگی کرنے والے میوزک اور ڈانس گروپس بھی شامل ہوں گے۔

آئی ایف ایف آئی - 53 پر پریزنٹیشن تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

************

ش ح۔س ب  ۔ م  ص

 (U: 12533)



(Release ID: 1876044) Visitor Counter : 380


Read this release in: Hindi , Marathi , Bengali , English