اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب پھگن سنگھ کولستے  نے  نئی دلی میں آئی آئی ٹی ایف میں  اسٹیل پویلین   کاافتتاح کیا


آئی آئی ٹی ایف میں اسٹیل  پویلین   ،اسٹیل شعبے میں  ترقی کی عکاسی کرتا ہے

Posted On: 14 NOV 2022 9:44PM by PIB Delhi

اسٹیل  اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کولستے نے نئی دلی  کے  پرگتی میدان میں   14نومبر  2022 کو  آئی آئی ٹی ایف 2022 میں اسٹیل پویلین کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A855.jpg

 

اسٹیل پویلین  وزارت اسٹیل   کے زیر اہتمام   سی پی ایس ایز  اور وزارت اسٹیل  اور  ملک میں  اہم نجی اسٹیل   کھلاڑیوں کے ذریعہ  ڈسپلے پر مشتمل ہے۔

وزیر مملکت نے  وزارت اسٹیل  اور دوسری اسٹیل کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ ڈسپلے میں  گہری دلچسپی لی۔ انہوں نےگزشتہ آٹھ سال کے دوران   اسٹیل کے شعبے میں  ہوئی ترقی ، جو کہ اسٹیل سیکٹر میں آتم نربھرہونے کی طرف بڑھ رہی ہے، کی ستائش کی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020PKM.jpg

اس موقع  پر وزیر موصوف نےاس سال کے   ووکل فار لوکل   اور لوکل ٹو گلوبل   کے موضوع کے مطابق   مقامی اسٹیل صنعت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت  پر زور دیا۔ وزارت اسٹیل ، سی پی ایس ایز   اور نجی شعبے  کی کمپنیوں   کے سینئیر عہدے داران   اس موقع پر موجود تھے۔

 

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-12535


(Release ID: 1876032) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi