نیتی آیوگ
ہندوستان بھر کے اے ٹی ایل اسکولوں نے میگا ٹنکرنگ سرگرمیوں کے ساتھ یوم اطفال منایا
Posted On:
14 NOV 2022 6:10PM by PIB Delhi
اپنی نوعیت کے پہلے واقع میں ، اٹل انوویشن مشن نیتی آیوگ کے اٹل ٹنکرنگ لیب پروگرام میں ہندوستان 5000سے زیادہ اسکولوں کے تقریباً 1.5لاکھ طلباء نے14نومبر کو یوم اطفال کے موقع پر ایک انوکھی میگا ٹنکرنگ سرگرمی میں حصہ لیا۔ ملک کے کونے کونے سے کئی اسکولوں نے اپنے طلباء ، اے ٹی ایل انچارج، پرنسپل، مشیروں، اے آئی ایم ٹیم اور شراکت داروں کے ساتھ اپنے متعلقہ اے ٹی ایل سے ورچوئلی طورپر اس پروگرام میں حصہ لیا۔اس پروگرام میں پورے ہندوستان سے حصہ لینے والے طلباء نے ایک ہی دن میں اجتماعی طور سے کئے گئے اب تک کے سب سے بڑے عالمی ٹنکرنگ پروگراموں میں سے ایک میں ایک ساتھ مل کر ایک اختراعی پروجیکٹ کی تعمیر کی۔
’ہندوستان میں ایک ملین بچوں کو نئے اختراع کار کی شکل میں تیار کرنے‘کے نظریے سے اٹل انوویشن مشن پورے ہندوستان کے اسکولوں میں اٹل ٹنکرنگ لیباریٹریز(اے ٹی ایل)قائم کررہا ہے۔ حال ہی میں اے آئی ایم ، یعنی اٹل انوویشن مشن نے نوجوان ذہن میں تجسس ، تخلیقیت اور تخیل کو بڑھاوا دینے کے مقصد سے ہندوستان بھر کے اسکولوں میں 10000سے زیادہ اے ٹی ایل قائم کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے۔اس کا مقصد ڈیزائن مائنڈ سیٹ ، کمپیوٹیشنل تھنکنگ، اڈاپٹیو لرننگ ، فیزیکل کمپیوٹنگ وغیرہ جیسی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔
اے آئی ایم کی پروگرام ڈائریکٹر محترمہ دیپالی اُپادھیائے نے یوم اطفال اور ہندوستان کے اسکولوں میں 10000اے ٹی ایل کے قیام کے موقع پر تمام طلباء کو مبارکباد پیش کرکے پروگرام کی ابتداء کی۔ پروگرام کے حصے کی شکل میں طلباء کو سرگرمی کے پس پشت سائنسی نظریے کو سمجھایا گیا اور اے ٹی ایل سے آلات کا استعمال کرکے ہاتھ سے چلنے والے پنکھے کی تعمیر کے مرحلوں کی نمائش کی گئی۔ اس سرگرمی کا مقصد نوجوان طلباء میں تجربہ کرنے کی فطرت اور اہلیت کو فروغ دینا تھا۔اِن طلباء کو ایک مقابلے میں حصہ لینے کے لئے مدعو کیا گیا تھا، جہاں وہ اپنے اسکولوں میں کی گئی ٹنکرنگ سرگرمی کی تصویریں اور ویڈیو ساجھا کریں گے۔
ملک بھر میں اے ٹی ایل کے طلباء ٹنکرنگ تحریک کے سفیر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی تخلیقی توانائی کا استعمال ہاتھ سے پکڑے ہوئے پنکھوں کے بہتر ایڈیشن بنانے کے لئے کیا ہے۔انہوں نے اس میں 3ڈی پرنٹنگ کو شامل کرنے کے لئے اس میں ترمیم بھی کی ہے۔ کچھ طلباء نے پیچیدہ روبوٹ اور ڈرون ڈیزائن کرکے اسے اگلی سطح تک بھی لے گئے۔ اے ٹی ایل اسکولوں میں اِن اختراعی پروجیکٹوں سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور تکنیکی معلومات میں مدد کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔
آدتیہ ودیہ آشرم اسکول ، پڈوچیری کے اَنکُش اور گرین ویلی اسکول ، سری نگر کی صفینہ نے کہا’’اس میگا ٹنکرنگ پروگرام کا حصہ بننا اور دیگر اے ٹی ایل کے ساتھ مل کر پروجیکٹ بنانا بہت اچھا تھا۔ ہم اس سرگرمی کے انعقاد کے لئے اے آئی ایم کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔‘‘
مشہور بالی وڈ اداکار شرمن جوشی نے بھی ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا’’اس پیمانے کی ٹنکرنگ سرگرمی پہلے نہیں کی گئی ہے اور اس سے ہندوستان میں ٹنکرنگ کو ایک تحریک کے طورپر پیش کرنے کا راستہ ہموار ہوگا۔‘‘
اے آئی ایم کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر چنتن ویشنو نے اپنے پیغام میں پہلی بار اس طرح کی ٹنکرنگ کی سرگرمی کی اپنی یادیں ساجھا کیں اور کہا ’’آج کے عہد میں بچوں کے پاس ایسے آلات اور وسائل ہیں، جو پہلے دستیاب نہیں تھے۔ یہ انعقاد درحقیقت ہندوستان کو مزید بلندیوں پر لے جانے میں ’تخلیقی جذبے‘ کو ظاہر کرتاہے۔‘‘
اے ٹی ایل پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے براہ کرم دیکھیں- http://aim.gov.in/atl.php
یوٹیوب لائیو لنک: https://www.youtube.com/watch?v=cWBVvz9rdOs&ab_channel=AtalInnovationMissionOfficial
************
ش ح-ج ق–ن ع
U. No.12521
(Release ID: 1875948)
Visitor Counter : 149