وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سب سے بڑی ملک گیر ساحلی دفاعی مشق ’سی ویجیل-22‘ کا تیسرا ایڈیشن شروع

Posted On: 14 NOV 2022 6:19PM by PIB Delhi

’پین انڈیا‘ ساحلی دفاعی مشق ’سی ویجیل -22‘ کا تیسرا ایڈیشن 15-16 نومبر 22 کو منعقد کیا جائے گا۔ اس قومی سطح کی ساحلی دفاعی مشق کا تصور 2018 میں مختلف اقدامات کی توثیق کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جو ’26/11‘ سے سمندری سکیورٹی حدود کو بڑھانے کے لئے شروع کئے گئے ہیں۔ کوسٹل سیکورٹی کے کوسٹل ڈیفنس کی تعمیر کا ایک بڑا ذیلی سیٹ ہونے کے ناطے، ’سی ویجیل‘ کا تصور پورے ہندوستان میں کوسٹل سیکورٹی اپریٹس کو فعال کرنا اور ساحلی دفاع کے وسیع میکانزم کا جائزہ لینا ہے۔ یہ مشق پورے 7516 کلومیٹر ساحلی پٹی اور ہندوستان کے خصوصی اقتصادی زون سے متصل شروع کی جائے گی اور اس میں تمام ساحلی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ساتھ ماہی گیر اور ساحلی کمیونٹیز سمیت دیگر سمندری حصص دار شامل ہوں گی۔ یہ مشق ہندوستانی بحریہ کی طرف سے کوسٹ گارڈ اور دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے، جنہیں میری ٹائم سرگرمیوں کا کام سونپا گیا ہے۔

مشق کا پیمانہ اور تصوراتی وسعت، جغرافیائی حد، اس میں شامل حصص داروں کی تعداد، حصہ لینے والی اکائیوں کی تعداد اور حاصل کیے جانے والے مقاصد کے لحاظ سے بے مثال ہے۔ یہ مشق تھیٹر لیول ریڈی نیس آپریشنل ایکسرسائز (ٹی آر او پی ای ایکس - ٹروپیکس) کی طرف ایک تعمیر ہے، جسے ہندوستانی بحریہ ہر دو سال بعد منعقد کرتی ہے۔ سی ویجیل اور ٹی آر او پی ای ایکس (ٹروپیکس) مل کر پورے اسپیکٹرم میری ٹائم سکیورٹی چیلنجز کا احاطہ کریں گے۔ ہندوستانی بحریہ، کوسٹ گارڈ، کسٹمز اور دیگر میری ٹائم ایجنسیوں کے اثاثے ایکس سی ویجیل میں حصہ لیں گے۔ وزارت دفاع کے علاوہ، اس مشق کے انعقاد میں وزارت داخلہ، بندرگاہ جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں، پٹرولیم اور قدرتی گیس، فشریز انیمل ہسبنڈری اور ڈیری، کسٹمز اور مرکز/ریاست کی دیگر ایجنسیوں کی طرف سے بھی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اگرچہ ساحلی ریاستوں میں چھوٹے پیمانے کی مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں، جن میں ملحقہ ریاستوں کے درمیان مشترکہ مشقیں بھی شامل ہیں، قومی سطح پر مشق سی ویجیل کے انعقاد کا مقصد ایک بڑے مقصد کو پورا کرنا ہے۔ یہ موقع فراہم کرتا ہے، اعلیٰ سطح پر، میری ٹائم سکیورٹی اور ساحلی دفاع کے شعبے میں ہماری تیاریوں کا جائزہ لینے کا۔ مشق سی ویجیل-22 ہماری طاقتوں اور کمزوریوں کا حقیقت پسندانہ جائزہ فراہم کرے گی اور اس طرح میری ٹائم اور قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ExSeaVigilFilepicsof21(3)8V1W.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/InvestigatingFishingboatatFishLandingCentrebyNCCcadetHWLW.jpeg

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 12516


(Release ID: 1875935) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi