وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی   53  میں میکسیکن سالسا کا مزہ ملے گا


 اِفّی  53  میں عصری میکسیکن سنیما کا جشن منایا جائے گا

Posted On: 11 NOV 2022 1:58PM by PIB Delhi

#افی وڈ  10 نومبر 2022

میکسیکو ایک ایسا ملک ہے جو اپنی رنگا رنگ ثقافت اور منزل بہ منزل تاریخ کے لیے معروف ہے۔ آج ملک کے بڑھتے ہوئے ثقافتی ورثے میں ایک اور اضافہ اس کا سینما ہے۔ آلے جاندرو گونزالیز اینارتو، گیلرمو ڈیل ٹورو، الفانسو کارون اور کارلوس ریگیداس جیسی معروف شخصیات نے عالمی معیار کی فلمیں تیار کیں اور بین الاقوامی  پذیرائی حاصل کی۔ 53 ویں  افی  میں میکسیکو اور اس کے سنیما کو بھی  جشن بھی ہوگا اور مختلف زمروں میں 7 میکسیکن فلموں کی نمائش کی جائے گی۔

بین الاقوامی مقابلے کے زمرے  میں سال 2022  کی میکسیکن فلم ریڈ شوز کا مقابلہ  14 دیگر فلموں سے ہوگا، جن میں سے  جیتنے والی فلم کو گولڈن  پیکاک  کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ کارلوس ایخیل مان کیسر کی ہدایت کاری میں بننے والی ریڈ شوز ایک ایسے کسان کے بارے میں فلم ہے جو ایک الگ تھلگ زندگی گزارتا ہے، اسے اپنی بیٹی کی موت کی خبر ملتی ہے۔ فلم آگے بڑھتی ہے جب کسان اپنی بیٹی کی لاش کو گھر لانے کی کوشش کرنے کے لیے ایک انجان اور اجنبی دنیا میں جانے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم کو ملنے والی متعدد ایوارڈ  کی نامزدگیوں میں سے، یہ وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں آڈینس ایوارڈ کے لیے مقابلے میں تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture14DXN.jpg

ریڈ شوز کا ایک منظر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture2RP1F.jpg

ریڈ شوز کا ایک منظر

 

اس کے علاوہ، ’بیسٹ ڈیبیو فیچر ڈائریکٹر‘ کے ایوارڈ کی دوڑ میں میکسیکن فلم آئی لینڈ آف لوسٹ گرلز ہے جس کی ہدایت کاری این میری شمٹ اور برائن شمٹ نے کی ہے۔ یہ فلم تین بہنوں کی ایک سنسنی خیز کہانی ہے جو خود کو سمندری غار میں پھنسے ہوئے بہت بڑی لہروں اور مافوق الفطرت مخلوقات سے لڑتے ہوئے پاتی ہیں۔ یہ فلم ماسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے ساتھ ساتھ فینٹاسیا فیسٹیول میں بھی دکھائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture3PNOF.jpg

آئی لینڈ آف لوسٹ گرلز کا منظر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Picture4FHFZ.jpg

آئی لینڈ آف لوسٹ گرلز کا منظر

افی 53 میں اپنی موجودگی درج کرانے والی دیگر  میکسیکن  فلموں میں  بلینک کیٹا، سولز جرنی، ایامی، پنوشیو اور یوسیرا شامل ہیں۔

افی کا تعارف

سال 1952 میں قائم ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) ایشیا کے سب سے نمایاں فلمی میلوں میں سے ایک ہے۔ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا خیال فلموں، ان کی کہانیوں اور ان کے پیچھے لوگوں کا جشن  منانا ہے۔ ایسا کرنے سے، ہم فلموں کے لیے روشن خیال تعریف اور پرجوش محبت کو پروان چڑھانے،  فروغ  دینے اور پھیلانے،  محبت کے پُل تیار کرنے،  لوگوں کے درمیان  کے بھائی چارے کو سمجھنے اور   انہیں مہارت کی نئی شخصی اور اجتماعی اونچائیوں تک پہنچانے کی تحریک دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔

یہ فیسٹیول ہر سال حکومت ہند کی اطلاعات و نشریات کی   وزارت کے ذریعہ  انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا، گورنمنٹ آف گوا، میزبان ریاست کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔ 53ویں افی کے تمام متعلقہ اپ ڈیٹ فیسٹیول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org، پی آئی بی  کی ویب سائٹ (pib.gov.in) پر، ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر افی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پی آئی بی گوا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ . دیکھتے رہیں، آئیے ہم سینما کے جشن  سے لطف اندوز ہوں اور اس لطف میں دوسروں کو بھی شامل کریں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-12503

                          



(Release ID: 1875784) Visitor Counter : 129


Read this release in: Assamese , Marathi , English , Hindi