وزارت دفاع

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے گریٹر نوئیڈا میں   ایک تقریب میں  نوجوان تحقیق کاروں سے کہا:


نیتا جی سبھاش چندر بوس جیسے   انقلابی  مجاہدین آزادی   سے حوصلہ  لے کر   ایک مضبوط  اور خود کفیل ‘نئےہندوستان’ کی تعمیر کریں

زیادہ نئے ذرائع   جیسے کہ انٹر نیٹ کے علاوہ  روایتی طریقوں   جیسے کہ لائبریریوں  اور آر کائیوز  کے ذریعہ    گہری تحقیق    کے لئے  حمایت کی 

‘‘تازہ ترین  دنیا کی ترقیات سے واقف رہیں  لیکن اس بات کو یقینی بنائیں  کہ  ہماری ثقافتی روایات    اور قدریں  محفوظ رہیں’’

Posted On: 11 NOV 2022 7:32PM by PIB Delhi

رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  نوجوانوں  پر زور دیا ہے کہ  وہ  نیتا جی سبھاش چندر بوس جیسے  انقلابی مجاہدین  آزادی    سے حوصلہ لیں اور  ایک مضبوط  اور خود کفیل  نئے ہندوستان کی تعمیر کریں ، جو  مستقبل کے تمام چیلنجوں سے  موثر طور پر نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔  وہ  11 نومبر  2022  کو   گریٹر نوئیڈا میں  ایک کانکلیو میں    نوجوان تحقیق کاروں سے خطاب کررہے تھے۔

 رکشان منتری نے   اس بات  پر زور دیا کہ ملک کے نوجوان روشن  دماغوں    کے پاس  ایک آتم نربھر  بھارت بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ملک کے  شاندار ثقافتی ورثے  سے  حوصلہ لینا چاہئے  اور گہری تحقیق کے ذریعہ    اختراعاتی خیالات    لانے چاہئیں تاکہ ملک کو   نئی بلندیوں تک  لے جایا جاسکے ۔ انہوں نے  اس بات کا اعتراف کرتے  ہوئے  کہ  آنےو الے اوقات میں   ہر شعبے میں   ٹکنالوجی کا ایک مرکزی کردار ہوگا ،   طلبا سے  کہا کہ  وہ  زیادہ نئے طریقوں  جیسے کہ انٹرنیٹ کے علاوہ روایتی ذرائع جیسے کہ تحقیقاتی اداروں  ، لائبریوں اور آرکائیو زکے واسطے سے   گہری ریسرچ  پر توجہ مرکوز کریں  ۔

جناب راج ناتھ سنگھ  نے  طلبا سے اپیل کی کہ وہ  پوری دنیا میں   وقوع  پذیر ہونےوالی تازہ ترین ترقیات سے واقف رہیں  بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ    ہماری تہذیبی روایات اور قدریں  محفوظ رہیں ۔عالمگیریت کے دور میں   دنیا  بہت سے ذرائع کے واسطے سے باہم مربوط  ہے۔ اسی لئے ضروری ہے کہ    مختلف ثقافتوں ،  زبانوں  ،  تعلیم  ،  اقتصادی اور سیاسی نظاموں  کو سمجھا جائے ۔ایک  طرف جبکہ ہم  ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے  عزم مصمم رکھتے ہیں  ،  ہمارا رہنما ‘ماضی کا ہندوستان ’ اور اس کی مالامال تہذیبی روایات   ہونا چاہئے۔نیتا جی سبھاش چندر بوس کے کردار اور وژن کا ازسرنو جائزہ لئے جانے کی ضرورت  ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اسے   ازسرنو تاریخ نویسی کہتے ہیں ،  میں اسے  کورس  کی تصحیح کہتا ہوں  ۔

رکشا منتری نے  اس بات  پر زور دیا کہ  آج  ہندوستان  نئی بلندیاں  حاصل کررہا ہے  اس لئے کہ  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت کی توجہ   ، ‘ میک ان نڈیا، میک فار دی ورلڈ ’ وژن کے مطابق   ہرشعبے میں   خود انحصاری  حاصل کرنے پر  مرکوز  ہے۔انہوں نے کہا کہ  اصل مقصد  استعمار ی  ذہنیت سے باہر نکلتے ہوئے  ٹکنالوجی سے  فائدہ اٹھاتے ہوئے ‘آتم نربھرتا’ کا حصول  ہے جوکہ نیتا جی سبھاش  چندر بوس  جیسے مجاہدین آزادی کا خواب تھا ۔

 جناب راج ناتھ سنگھ  نے    ملک کو  استعماری ِذہنت سے پاک کرنے کی غرض سے   حکومت کے ذریعہ   اٹھائے گئے  کئی اقدامات  کا شمار کیا ۔ ان میں  راج پتھ کا نام کرتویہ پتھ رکھنا ، انڈیا گیٹ  کے احاطے میں نیتا جی سبھاش چندر بوس  کا مجسمہ نصب کرنا، نیتا جی کو  خراج عقیدت  پیش کرنے  کے طور پر انڈمان اور نکوبار   جزیرہ  نما کے تین جزیروں  کا دوبارہ نام رکھنا   ،  مراٹھا   بہادر چھتر پتی شواجی سے متاثر ہوکر  ہندوستانی بحریہ کی نئی علامت    سازی اور برطانوی دور کے  سیکڑوں  قوانین کو کالعدم  قراد دینا شامل ہے ۔انہوں  نے کہا کہ  ہندوستان   مالامال تنوع   اور  زبردست امکانات   کی سرزمین ہے  اور حکومت   ، ملک کو مضبوط  اور ‘آتم نربھر ’بنانے  کے لئے ان صلاحیتوں  کو  بروئے کار لانے کی جانب گامزن ہے ۔

 

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

(14-11-2022)

U-12494

 



(Release ID: 1875751) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi