پنچایتی راج کی وزارت

تھیم -1’غربت سے پاک اور بہتر ذریعہ معاش گرام پنچایت ‘پر موضوعاتی نظریہ اپنانے کے توسط سے گرام پنچایتوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف کی مرکوزیت (ایل ایس ڈی جی)پر تین روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کل کوچی میں کیا جائے گا

Posted On: 13 NOV 2022 1:10PM by PIB Delhi

تھیم -1’غربت سے پاک اوربہتر ذریعہ معاش گرام پنچایت ‘پر موضوعاتی نظریہ اپنانے کے توسط سے گرام پنچایتوں میں پائیدارترقیاتی اہداف کی مرکوزیت (ایل ایس ڈی جی)پرتین روزہ قومی ورکشاپ  کا انعقاد 16-14نومبر 2020 کے دوران کیرالہ کے کوچی کے سی آئی اے ایل کنوینشن سینٹر میں کیا جارہا ہے۔ورکشاپ کا انعقاد حکومت ہند کی پنچایت رات وزارت کے ذریعے کیرل سرکار کے مقامی  بہتر حکمرانی کے محکمے (ایل ایس جی ڈی)کیرالہ کے تھریسور کے کیرالہ مقامی انتظامیہ ادارے (کے آئی ایل اے)کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔

اس  منظم ورکشاپ کا مقصد (1)پسماندگی –شمولیت اور بنیادی خدمات تک رسائی، سماجی تحفظ سسٹم اور تحفظاتی نظام-پنچایتوں کے توسط سے قومی سماجی امدادی پروگرام(این ایس اے پی)،  مہاتماگاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی (منریگا)اسکیم اور قومی دیہی روزی روٹی مشن(این آر ایل ایم)کا فائدہ اٹھاتے ہوئے(2)ذریعہ معاش-آمدنی عدم یکسانیت اور غربت کو دور کرنے میں پنچایتوں کا رول، زیادہ سے زیادہ غربت کو دور کرنااور غریب و بے بس اور پسماندہ فرقوں کے لئے روزگار کے مواقع میں بہتری لانے اور (3)تضادات اور انتہائی موسمی واقعات کے ذریعے پیدا شدہ خراب صورتحال کے خلاف کمزور فرقوں کی بہتری کے لئے قومی سطح کی اہمیت پر بیداری پیدا کرنا ہے۔

شرکاء ؍نمائندو ں کے  لئے قومی ورکشاپ کے تیسرے د ن علاقائی دوروں کی شکل میں اچھی طرح سے ڈیزائن کئے گئے’تجربہ ساجھا کرنے اور دوروں سے سیکھ حاصل کرنے‘کا عمل ہوگا۔ قومی ورکشاپ کا اختتامی د ن مکمل طور سے علاقائی دوروں کے لئے وقف ہے، جہاں شرکاء کو گرام پنچایتوں میں لے جایا جائے گا، تاکہ  انہیں مقامی سطح پر تصدیق شدہ کیرالہ کے اندر غربت میں کمی اور  ذریعہ معاش پالیسی پر مبنی اور زیر عمل راستوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے اور وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز –منتخب شدہ نمائدوں، افسران، شراکت داروں، بنیادی ڈھانچوں، کمیونٹی تنظیموں اور ایس ایچ جی گروپوں، رضاکاروں اور سی ایس او کے ذریعے غریبوں پر مرکوز ترقیاتی کوششوں کو کامیابی دلانے میں ان کے ذریعے ادا کئے گئے رول کے بارے میں براہ راست تجربہ حاصل کرسکیں۔

مختلف   تکنیکی سیشن کی صدارت پنچایتی راج وزارت کے سیکریٹری جناب سنیل کمار ، دیہی ترقی کی وزارت کے سیکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا اور حکومت ہند و ریاستی سرکاروں کے دیگر اعلیٰ افسران سمیت حکومت ہند کے سیکریٹریوں کے ذریعے کی جائے گی۔

 

  • تھیم 1:غربت سے پاک اور بہتر ذریعہ معاش گرام پنچایتوں پر عمل آوری کی پالیسیوں کو مضبوط بنانا
  • پنچایتوں کے منتخب نمائندوں  اور پالیسی سازوں، سول سوسائٹی تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں، ڈومین ماہرین کے درمیان مکالمے کو آسان بنانا
  • علاقائی دوروں کی شکل میں اچھی طرح سے ڈیزائن کئے گئے ’تجربہ ساجھا کرنے اور علاقائی دوروں سے سیکھ حاصل کرنے‘کا عمل اہم کشش ہوگا
  • مختلف سطحوں پر کُٹمب شری اور منریگا کے ممبروں سمیت تقریباً 1500شرکاء قومی ورکشاپ میں حصہ لیں گے

 

اس درمیان مختلف ترقیاتی ؍ذریعہ معاش؍صلاحیت سازی کے منصوبوں اور موضوعاتی علاقوں میں پنچایتی راج اداروں کی پہل اور حصولیابیوں کی نمائش کرتے ہوئے مختلف موضوعاتی اسٹالوں کے ساتھ نمائش بھی منعقد کی جائے گی۔

ملک بھر سے کیرالہ ریاست سے پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندے اور عہدیدار قومی ورکشاپ میں حصہ لیں گے۔موضوعاتی شعبوں میں پہل کرنے والی پنچایتوں کو ورکشاپ میں حصہ لینے کے مدعو کیا گیا ہے۔ قومی ورکشاپ میں تقریباً 1500شرکاء کے حصہ لینے کا امکان ہے۔ ان میں پنچایتوں کے منتخب نمائندے اور عہدیدار ، اہم اسٹیک ہولڈرز ، ڈومین ماہرین اور ایجنسیاں شامل ہوں گی، جو غربت کے خاتمے ،  روزگار پیدا کرنے اور ہنرمندی ؍ذریعہ معاش بڑھانے اور دیہی فرقوں کو بہتر آمدنی حاصل کرنے کے لئے زیادہ امکانات کی تلاش کرنے کے لئے مثبت ماحول کی سہولت مہیا کرنے پر قابل عمل کام کررہی ہے۔جس میں ریاستی پنچایتی راج دیہی ترقی کا محکمہ ، منصوبہ بندی کا محکمہ اور دیگر لائن محکموں، ان آئی آر ڈی اینڈ پی آر، ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر پنچایتی راج تربیتی ادارے ، اقوام متحدہ ایجنسیوں، غیر سرکاری تنظیموں، ایس ایچ جی کے تمام ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے نمائندے بھی  حصہ لیں گے۔مختلف سطحوں پر کُٹُمب شری اور منریگا کے ممبر بھی قومی ورکشاپ میں شرکت کریں گے۔

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ جناب پینارائی وجین 14نومبر 2022 کو ورچوئل طریقے سے قومی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ افتتاحی سیشن ’پنچایتوں میں ایس ڈی جی لوکلائزیشن پر کیرالہ ریاستی روڈ میپ‘اور کتاب ’انتہائی غربت زدہ لوگوں کا جائزہ:کیرالہ سے تجربہ‘کا اجراء بھی کیا جائے گا۔

نمائش کا افتتاح اسی دن پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل ، خارجہ و پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن،  ایل ایس ڈی جی کے وزیر جناب ایم بی راجیش ، کیرالہ سرکار اور دیگر اہم شخصیتوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

پروگرام کے دوران موجود رہنے والے  دیگر اہم شخصیتوں میں پنچایتی راج وزارت کے سیکریٹری جناب سنیل کمار، دیہی ترقی کی وزارت کے سیکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا،  حکومت اور کیرالہ سرکار کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

 

ورکشاپ کے بارے میں

 

قومی ورکشاپ درج ذیل مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے:

  1. دیگر ریاستوں کے ساتھ خیالات کا تبادلہ اور تجربہ ساجھا کرکے گرام پنچایتوں کے لئے یکساں طرح کی سیکھ کے لئے جگہ پیدا کرنا
  2. پنچایتوں کے مستقل نمائندوں اور پالیسی سازوں ، سول سوسائٹی تنظیموں، غیر سرکاری تنظیموں، ڈومین ماہرین کے درمیان مکالمے کو آسان بنانا
  3. تھیم 1:غربت سے پاک اور بہتر  ذریعہ معاش گرام پنچایتوں پر عمل آوری پالیسی کو مضبوط بنانا
  4. پنچایتوں میں ایس ڈی جی لوکلائزیشن پر کیرالہ ریاست روڈ میپ جاری کرنا
  5. تھیم1(غربت سے پاک اور بہتر ذریعہ معاش گرام پنچایت)سے متعلق جدید خیالات کی تشہیر اور بات چیت کرنا

 

قومی ورکشاپ گرام پنچایتوں کے لئے گفت وشنید سے متعلق کارروائی اور تجرباتی سیکھ کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم کے طورپر کام کرے گا۔یہ معاون اور تخلیقی ہوگا، جو تین گنا  پرعمل کرے گا ۔

 

  1. ویڈیو پیشکش:پنچایتوں اور ڈومین ماہرین کے ذریعے پچھلے کچھ سالوں سے کئے جارہے قابل عمل کاموں پر تیار کئے گئے ویڈیو کو دکھانے پر پریزینٹیشن دی جائے گی۔ وہ اس عمل کو دکھائیں گے ، جسے انہوں نے اپنایا تھااور ان کی متعلقہ گرام پنچایتوں یا کارروائی  والے علاقوں میں اسے جو اثر پیدا ہو اتھا۔
  2. گروپ؍پینل  بحث:پنچایت نمائندوں ، ڈومین ماہرین، غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کا پینل تشکیل دیا گیا ہے، جس کی صدارت حکومت ہند اور ریاستی  سرکار کے متعلقہ محکمے کے سیکریٹری کریں گے۔ ویڈیو پریزینٹیشن کی بنیاد پر ویڈیو میں دکھائے گئے موضوع پر پینل کے ذریعے بحث  کی جائے گی۔ اسے اعلیٰ افسران کے ذریعے کیا جائے گا۔شرکاء سے  نمائندوں کے سوالات کو لیا جائے گا اور شریک گرام پنچایتوں  اور ماہرین کے ذریعے اس کا جواب دیا جائے گا۔
  3. علاقائی دورہ:گفت و شنید اور بحث ورکشاپ جگہ کی چہار دیواری میں محدود نہیں رہے گی، لیکن یہ دیگر ریاستوں کے شرکاء کو کیرالہ کی گرام پنچایتوں میں لے جائے گی، جو کیرالہ میں  گرام پنچایتوں کے ذریعے کئے گئے کام کی نمائش کریں گے۔ریاست کے نمائندے نامزد گرام پنچایتوں کا دورہ کریں گے اور کئے گئے کام اور اس کے ذریعے پیدا شدہ اثرات کا براہ راست  تجربہ حاصل کریں گے۔

تھیم 1کے وژن میں کہا گیا ہے ’’غربت  سے پاک پنچایت، یہ یقینی بناتی ہے کہ سماجی تحفظ ہو،تاکہ کوئی بھی دوبارہ غریب نہ ہوجائے۔ ایک ایسا گاؤں ، جہاں سب کے لئے بہتر ذریعہ معاش کے ساتھ ترقی اور خوشحالی ہو۔ ‘‘غربت کثیر رخی اور مختلف اسباب سے پیدا ہوتی ہے، جس کا زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اثر پڑتا ہے۔روزگار کے مواقع ، سماجی تحفظ، رہائش ، صحت، تعلیم سمیت بنیادی خدمات تک رسائی اور قرض کے لئے اہل ماحول، زمین کی پیداواری میں بہتری اور غریبوں و مختلف آفات سے کمزور ہوئے لوگوں کی بہتری اس تھیم کا مرکزی فوکس ہے۔

اس ویژن کو تعبیر آشنا کرنے کے لئے مقامی اہداف کو مقرر کرنے اور انسانی وسائل کو جمع کرنے کے ساتھ ایک وسیع منصوبہ تیار کرنے اور منریگا ، این آر ایل ایم، این ایس اے پی، ای-شرم اور پنچایت کے لئے دستیاب دیگر وسائل جیسے مختلف اہم منصوبوں کو تیار کرنے میں گرام پنچایتوں کا اہم رول ہے۔

 

پس منظر:

 

اقوام متحد کے ذریعے اپنایا گیا پائیدار ترقی ہدف یکم جنور ی 2016سے نافذ ہے۔ حکومت ہند کی پنچایت راج وزارت نے ایس ڈی جی کے لئے موضوعاتی نظریہ اپنایا ہے۔ یہ ’عالمی منصوبہ ‘پیدا کرنے کے لئے مقامی کارروائی کو یقینی بنانے کا نظریہ ہے۔ اس نظریے کا مقصد پی آر آئی  خاص طور سے گرام پنچایتوں کے توسط سے 17’اہداف‘ کو’ 9تھیم‘ میں شامل کرکے دیہی علاقوں میں ایس ڈی جی کا لوکلائزیشن کرنا ہے۔مذکورہ پالیسی ساز فیصلوں اور ترمیمات کے نتیجے میں راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے)اور گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ(جی پی ڈی پی)کے ضابطوں میں اصلاح ہوئی ہے، جو گرام پنچایتوں میں  پائیدار ترقیاتی اہدات (ایل ایس ڈی جی)کے لوکلائزیشن کے عمل کو آسان بناتی ہے۔

پنچایتوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے لوکلائزیشن کے ایجنڈے کے عمل میں حکومت ہند کی پنچایتی راج وزارت 9تھیموں پر مختلف مقامات پر پنچایتی راج اداروں(پی آر آئی)، پنچایتی راج کے ریاستی ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے محکموں،  دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے ریاستی اداروں(ایس آئی آر ڈی اینڈ پی آر)،  متعلقہ وزارتوں؍ محکموں اور دیگر  اسٹیک ہولڈرز کے گہرے تعاون سے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لوکلائزیشن پر موضوعاتی ورکشاپ؍اجلاس کی ایک سریز منعقد کررہا ہے۔ ایل ایس ڈی جی کا مؤثر اور کارآمدنفاذ اسی وقت ہوسکتا ہے، جب تین سطحی پنچایتی راج اداروں(پی آر آئی)کے ذریعے نظریے اور اس کے عمل کو مناسب طور سے سمجھا ، اس کو اپنے اندر اُتارا اور نافذ کیا جاتا ہے، جس سے کہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ترقیاتی عمل میں کوئی بھی پیچھے نہ رہ جائے ۔

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.12474



(Release ID: 1875649) Visitor Counter : 129


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Malayalam