عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لیوینڈر کی کاشت میں ڈوڈا کو ملک بھر میں رول ماڈل کے طور پر جانا جائے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت نے ڈوڈا ضلع کی دشا میٹنگ کی صدارت کی
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی کوشش ہے کہ تمام سی ایس ایس کے فوائد کو مستحق لوگوں تک پہنچایا جائے
Posted On:
12 NOV 2022 8:09PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12نومبر، 2022/ سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، زمینی علوم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ضلع ڈوڈہ میں نافذ کی جانے والی مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں (سی ایس ایس) کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ضلعے کی ترقی سے متعلق تال میل اور مانیٹرنگ کمیٹی (دشا) کی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر کے قبائلی امور کے سیکرٹری، وزیر کے او ایس ڈی، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل ڈوڈہ، چیئرپرسن بلاک ترقیاتی کونسل، اعلیٰ منصوبہ بندی افسر ، ایس ایس پی ڈوڈہ، پرنسپل جی ایم سی ڈوڈہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر ڈوڈہ، لائن کے سینئر افسران اور دیگر متعلقہ شخصیتوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے آغاز میں، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ، ویشیش مہاجن نے مرکز کی طرف سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں اور پیشرفت سے متعلق ایک پریزنٹیشن دیا اور ضلع میں مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے طرف سے جاری مختلف بڑے پروجیکٹوں کا جائزہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف سی ایس ایس کے تحت چلائی جانے والی اسکیم کی فزیکل اور مالیاتی پیشرفت کی صورتحال بتائی۔
پروجیکٹوں کو عملی جامہ پہنانے کے دوران عوامی نمائندوں اور انتظامیہ کے درمیان تال میل پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ان نمائندوں اور ضلع انتظامیہ کے درمیان بہتر تال میل اور سماجی کی نچلی سطح پر نافذ ہونے والی اسکیموں کی بنیاد ہے۔
ضلع میں لیوینڈر کی کاشت کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چونکہ کسان منافع بخش کھیتی کے لیے تجارتی پیمانے پر لیوینڈر کی کاشت کر رہے ہیں اور ڈوڈہ ضلع لیوینڈر فارمنگ میں ملک میں ایک رول ماڈل کے طور پر جانا جائے گا۔
ضلع کے مختلف سیکٹروں میں جاری مختلف سی ایس ایس اسکیموں کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دیا گیا جس میں میگا پروجیکٹوں کی مالیاتی اور فزیکل پیش رفت جس میں این ایچ-244، جی ایم سی ڈوڈہ، اور دیگر بڑے پروجیکٹس، آیوش کے تحت علاج معالجے کے اونچے اگنے والے پلانٹ بھدرواہ، بیک ٹو ولیج پروگرام میں کامیابیوں کے علاوہ آر اینڈ بی، جے جے ایم، پی ایم جی ایس وائی، پاور، منریگا، پی ایم اے وائی-اربن، ایس بی ایم-گرامین، مشن یوتھ کی ممکن اسکیم اور تیجسونی، امرت سروور، سے استفادہ کرنے والوں پر مرکوز اسکیموں، آیوشمان بھارت ابھیان، پی جے اے بی ایس ای، پی جے اے بی ایس ای، ایم بی ایس ای اور گزر بسر کی یقینی فراہمی کی دیگر اسکیمیں (پنشن/اسکالرشپ)، روزگار پیدا کرنے کی اسکیمیں وغیرہ۔
وزیر نے ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے شروع کی گئی ان تمام اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا جہاں انہوں نے ہر اسکیم کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں نے مختلف مسائل کو وزیر موصوف کے سامنے پیش کیا جنہوں نے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ افراد کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے متعلقہ محکموں کو تمام اسکیموں کے مؤثر نفاذ اور تمام اسکیموں کے 100 فیصد مستفیدین کو شامل کرنے کے لیے نئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی یہ کوشش ہے کہ مرکزی کی طرف سے اسپانسر شدہ تمام اسکیموں کے فائدے مستحقین تک اور قطار میں کھڑے آخری فرد تک پہنچائے جائیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ بہتر نتائج کے لیے قریبی تال میل سے کام کریں۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ ہدایت بھی دی کہ جب بھی عوامی نمائندے اپنے علاقے کا دورہ کریں وہ ان سے رابطے میں رہیں اور لوگوں کو ان سکیموں کے فوائد سے آگاہ کریں۔
اس موقع پر، ڈاکٹر سنگھ نے ضلع میں مختلف سی ایس ایس کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے اور مختلف اسکیموں میں 90 فیصد سے زیادہ سیچوریشن حاصل کرنے کے لیے ڈوڈا انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U – 12464
(Release ID: 1875597)
Visitor Counter : 120