بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی کی کارکردگی، کام کا کلچر اور پیش رفت قابل ستائش ہے: بجلی کے وزیر آر کے سنگھ

Posted On: 12 NOV 2022 3:57PM by PIB Delhi
  • این ٹی پی سی شاندار اور قیادت کے 47 سال مکمل کرتے ہوئے اپنا یومِ تاسیس منا رہا ہے۔
  • جناب آر کے سنگھ نے این ٹی پی سی کو اس کے قابل ستائش سفر اور بھارت کو آتم نربھر بنانے میں اس کے تعاون کے لیے مبارکباد دی

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H9UZ.jpg

جناب آر کے سنگھ این ڈی پی سی کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے

 

این ٹی پی سی کی کارکردگی، کام کا کلچر اور پیش رفت قابل ستائش رہی ہے۔ توانائی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے این ٹی پی سی کو اس کے 48ویں یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشکل وقت میں بھی بجلی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا۔

جناب آر کے سنگھ این ٹی پی سی کے یوم تاسیس کے موقع پر سری فورٹ، نئی دہلی میں این ٹی پی سی کی سینئر انتظامیہ اور دیگر معززین کے ساتھ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اپنے خطاب میں جناب آر کے سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی ترقی توانائی کے بغیر برقرار نہیں رہ سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ توانائی کی مانگ تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے اور ہمیں ترقی کی رفتار کے برابر رہنے کی ضرورت ہے۔ جناب سنگھ نے تنقیدی فیصلہ سازی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انھوں نے روشن اور نوجوان اذہان کو اپنی طرف متوجہ کیا اور انہیں خطرہ مول لینے اور سوچنے کی ترغیب دی۔

ملک بھر کے این ٹی پی سی والوں پر مشتمل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی جناب گردیپ سنگھ نے این ٹی پی سی کے ہر کارکن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہم نے اپنا سفر 1975 میں شروع کیا تھا۔ ان 47 سالوں میں ہم نے ایک کامیاب سفر کیا ہے۔ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے براہ راست یا بالواسطہ ہماری ترقی میں تعاون کیا ہے۔’’

ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘‘ہم ہمیشہ قابل بھروسہ، بلارکاوٹ اور سستی بجلی کی طرف متوجہ ہیں۔ ہم نے اپنے عمل کو خودکار بنایا ہے اور خاص طور پر وبائی مرض کے دوران ڈیجیٹل آلات کو مربوط کیا ہے۔’’

تقریب کے دوران بجلی اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال، بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک کمار اور وزارت اور این ٹی پی سی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N7SJ.jpg

جناب آر کے سنگھ این ٹی پی سی کوربا کو سورن شکتی ایوارڈ پیش کرتے ہوئے۔

 

جناب آر کے سنگھ نے پیداواری صلاحیت میں بہترین کارکردگی کے لیے این ٹی پی سی کوربا کو سورن شکتی ایوارڈز، پروجیکٹ مینجمنٹ اور سیفٹی ایوارڈ کے لیے این ٹی پی سی بارہ، سیفٹی ایوارڈ (او اینڈ ایم) کے لیے این ٹی پی سی کہلگاؤں، ماحولیات کے تحفظ اور بہتری کے لیے این ٹی پی سی کنیہا، این ٹی پی سی پاکری بارواڑی اور کول مائننگ کے لیے این ٹی پی سی چٹی باریاتو، قابل تجدید توانائی پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے این ٹی پی سی سمبھو کی برج آئی، ایچ آر کے لیے این ٹی پی سی سیپٹ، راج بھاشا کے لیے این ٹی پی سی راماگنڈم کو ایوارڈز عطا کئے۔ این ٹی پی سی بارہ کو مجموعی طور پر چیمپئن ہونے کا اعتراف کیا گیا جبکہ این ٹی پی سی کنیہا رنر اپ کے طور پر ابھری۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 12454)


(Release ID: 1875482) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil