وزارت دفاع

ہند-فرانس کی فضائی مشق گروڈ- VII جودھپورکےایئر فورس اسٹیشن میں اختتام پذیر

Posted On: 12 NOV 2022 2:03PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف) اور فرانسیسی فضائی و خلائی فوج  (ایف اے ایس ایف) کے درمیان دو طرفہ فضائی مشق کا ساتواں ایڈیشن،  ’’ فضائی مشق گروڈ- VII ‘‘12 نومبر 2022 کو جودھپور ایئر فورس اسٹیشن میں اختتام پذیر ہوا۔

ایف اے ایس ایف نے رافیل جنگی طیارے اور اے-330 ملٹی رول ٹینکر ٹرانسپورٹ (ایم آر ٹی ٹی) طیارے کے ساتھ مشق میں حصہ لیا، جبکہ ہندوستانی فضائیہ کےدستے میں ایس یو-30 ایم کے آئی ، رافیل ، ایل سی اے تیجس اور جگوار جنگی طیارے شامل تھے۔ اس جنگی دستے کو ہندوستانی فضائیہ کے فلائٹ ریفیولنگ ایئر کرافٹ، اے ڈبلیو اے سی ایس اور اے ای ڈبلیو اینڈ سی کے ساتھ ساتھ ایم آئی-17ہیلی کاپٹروں اورحال ہی میں شامل کیے گئے ایل سی ایچ ’پرچنڈ‘ کا تعاون حاصل ہوا۔

’’ فضائی مشق گروڈ-VII ‘‘نے دونوں فضائی افواج کو پیشہ ورانہ تعامل اور آپریشنل معلومات اور تجربے کے اشتراک کا موقع فراہم کیا۔ مشق کے مختلف مراحل کی باریک بینی سے منصوبہ بندی اور عمل درآمد کے ساتھ، ہندوستانی فضائیہ اور فرانسیسی فضائی و خلائی فوج کے اہلکاروں کو حقیقت پسندانہ ہوائی جنگی نقالی اور اس سے منسلک جنگی سپورٹ آپریشن کا تجربہ فراہم کیا گیا۔ اس نے حصہ لینے والے دستوں کو ایک دوسرے کے بہترین طریقوں کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر بات چیت میں مشغول ہونے کے قابل بنایا۔ مشق نے دونوں ممالک کی فضائیہ کے اہلکاروں کے درمیان ثقافتی تبادلے کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

12452

 



(Release ID: 1875462) Visitor Counter : 90